::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
School & Education > Education > Keyro Pamistry Insayklopedia  
Book Detail
 
 
Keyro Pamistry Insayklopedia
 
Author/Translator: M.A Iqbal 
Price: $ 11.77
Format: Soft Cover,680Pages, Weight: 750 gm
Product-Id: 1012069
Publisher: Mushtaq Book Corner
Publish date: 2011
Productid:1012069  
Quantity:
 

 
اس قسم کی بے چینی کی علامات ہاتھ کی لکیروں میں کچھ تبدیلی کی صورت میں پیش آتی ہیں ـ  دست شناسوں کے علم کے مطابق بایاں ہاتھ آپ کی جسمانی حالت کا مظہر ہوتا ہے جب کہ دایاں ہاتھ اس بات کا مظہر ہوتا ہے کہ آپ خود کیا پیدا کرتے ہیں اور آپ کو کیا میسر آتا ہے ـ دائیں ہاتھ میں حاصل ہونے والے اور پیش آنے والے واقعات کی تصویر ہوتی ہے اور کچھ جسمانی حالت کی بھی،جبکہ مزید تحقیق سے اور کچھ بھی معلوم ہو سکے گا ـ ظاہر ہے کہ تھوڑے سے مطالعہ اور تحقیق سے ایسے دماغ بھی دست شناسی کے قابل ہو جاتے ہیں جو اس سے قبل نہ تھے اور اگر مطالعہ انہیں کچھ نہ کچھ قائل کر سکتا ہے تو وہ پوری طرح قائل بھی کیے جاسکتے ہیں ـ تمام ماہرین طب کا اس امر پر اتفاق ہے کہ مختلف قسم کے ناخن مختلف اثرات کو ظاہر کرتے ہیں اور صرف ناخنوں سے اس بات کا پتہ کرنے میں مدد مل سکتی ہے کہ خاص قسم ناخنوں والا،فالج،تپ دق،اور دل کے امراض سے بیمار ہو گا ـ مجھے کئ ڈاکٹروں نے بتایا کہ انہوں نے ہتھیلی اور ہاتھ کی مدد سے بیماریوں کی تشخیص کی وہ ہاتھ اور ہتھیلی کی اہمیت کو تسلیم کرتے تھے ـ ڈاکٹری ایک سائنس ہے اور اس میں فن تشخیص مرض بذات خود سائنس کا بڑا حصہ ہے ـ ہر مرض کی مخصوص علامات ہوتی ہیں ـ مرض تشخیص کرنے کے اوزار ہوتے ہیں لیکن پھر بھی کتنے ڈاکٹر ہیں جو صرف ان پر اکتفا کرتے ہیں ـ عام ڈاکٹر مریض سیہڑی اور علامات پوچھتے ہیں اور پھر یہ تمام پوچھ تاچھ سے ہی صحیح تشخیص کر پاتے ہیں ـ ایک مریض کی حالت بیان کرتا ہوں ـ چند دن کی بات ہے ـ انگلینڈ میں ایک مرض کا زور تھا ـ ایک مریض کئ ماہرین کے پاس گیا ـ اپنی ہسٹری بتائی ـ  

بے چارہ دست شناس اس کے ماضی کے واقعات بتاتا ہے ـ اس کے موجودہ حالات اور نزدیکی ماحول کو بیان کرتا ہے ـ وہ اس کے زمانہ ماضی کی صحت پر روشنی ڈالتا مستقبل کی صحت کی پیش گوئی کرت ہے ـ دست شناس کو صرف صحیح باتیں بتانے پر اس فرد کا اعتماد حاصل ہوتا ہے اور وہ آگے بڑھتا ہے ـ اس دوران میں وہ کہیں غلطی کر بیٹھے تو بس ہاتھ دکھانے والا فرد اسے دھوکے باز جھوٹا اور نہ جانے کیا کیا کچھ تصور کر کے بلکہ منہ پر بلا روک ٹوک ہاتھ واپس کھینچ لیتا ہے ـ اگر ڈاکٹر غلطی کردے تو کسی کو کچھ نہیں معلوم ہوتا ـ لوگ کہہ دیتے ہیں بے چارے کو بلاوا آگیا اور وہ اللہ تعالی سے جا ملاـ غور کیجۓ  کہ دو افراد کی ہتھیلیوں کی لکیريں بھی ایک جیسی نہیں ہوتیں ـ دو جڑواں افراد کو لے لیجۓ ـ اگر ان کی طبیعت میں فرق ہے تو ان کی ہتھیلیوں میں فرق ہو گا ـ جن خاندانوں میں شادیاں نزدیکی رشتہ داروں میں کی جاتی ہیں،ان کی طبیعتیں قریبا یکساں ہوتی ہیں ـ تحقیق بتاتی ہے کہ ایک آدھ مخصوص لکیر نسلا ان کی ہتھیلیوں پر چلتی رہتی ہیں جب تک طبیعتوں میں فرق نہیں آتا ـ اس ظمن میں ایک اور تحقیق ہوئی ہے ـ ایک گھر میں کچھ بچے پیدا ہوۓ ـ چند بچوں کی شکل باپ سے ملتی تھی اور دسروں کی ماں سے ـ جب ہتھیلیاں دیکھی گئیں تو اول الڈ کر بچے جہاں باپ سے شکل میں ملتے تھے وہاں ان کی ہاتھوں کی لکیریں ماں کی لکیروں کی شکل کی تھی ـ ایک غلط بات مشہور ہو گئ ہے کہ ہتھیلیوں کی لکیریں کام کے دوران پڑ جاتی ہیں ـ حقیقت اس کے برعکس ہے ـ جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو لکیریں گہری ہوتی ہیں اور کام کی وجہ سے ہتھیلی پر موٹی جلد کی تہہ ختم ہو جاتی ہے اور لکیریں معذوم ہو جاتی ہیں ـ اگر ہاتھ نرم ہو یا اسے نرم کر دیا جاۓ تو پیدائش سے قبر تک لکیریں صاف نظر آتی ہیں ـ



Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108