::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Religion > Islam > Islami Nizamay Zindagi quran asri science ki Roshni Main  
Book Detail
 
 
Islami Nizamay Zindagi quran asri science ki Roshni Main
 
Author/Translator: Sheikh Ahmed Dedat 
Price: $ 9.09
Format: Soft Cover,576Pages, Weight: 550 gm
Product-Id: 1012068
Publisher: Mushtaq Book Corner
Publish date: 2011
Productid:1012068  
Quantity:
 

 
چنابچہ آپ نے علی الااعلان قریش کو دعوت دین پہنچائی،ان کے افکار و خیالات پر تنقید کی اور ان کے بتوں پر نکتہ چینی کی،جس کا جواب کفار نے کھلی دشمنی سے دیا ـ کفار نے آپ صلی علیہ و سلم کے لیے فریب اور سازشوں کے جال بچھاۓ  اور اس تاک میں رہے کہ زمانہ کی گردشیں آپ صلی علیہ وسلم کو بعوذ باللہ ختم کر ڈالیں،مگر آپ ان کی تمام سازشوں کا مقابلہ صبر،استقلال،حوصلہ مندی اور ایمان سے کرتے رہے ـ آپ کی پشت پناہی میں آپ کے چچا ابوطالب تھے جو آپ کی مدافعت و حمایت کرتے رہے اور آپ کی نیک بیوی خدیجہ تھیں جو آپ کو تسلی دیتیں ـ حتی کہ ان سخت پریشان حالیوں کا مقابلہ کرتے کرتے دس سال گزر گۓ ـ نبوت کے دسویں سال آپ کے مشفق چچا اور آپ کی غم گسار بیوی یکے بعد دیگرے دور روز کے وقفے سے داغ مفارقت دے گۓ،جس کا آپ کو بڑا دکھ ہوا ـ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سال کو عام الحزن (غم کا سال ) کا نام دیا ـ ان دونوں ہمدردوں کی وفات کے بعد مکہ میں آپ کا رہنا دو بھر ہو گیا ـ بالآخر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ چھوڑ کر مسلمانوں کے ساتھ مدینہ جانے کا ارادہ کر لیا ـ مدینہ منورہ میں قبلہ اوس و خزرح کے کچھ  لوگ مسلمان ہو چکے تھے ـ جب مشرکوں کو آپ کے اس ارادہ کا علم ہوا تو انہوں نے مل کر آپ کو قتل کرنے کی سازش کی، لیکن اسی رات جب وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کرنے کی نیت سے اکٹھے ہوۓ آپ اپنے دوست حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ہمراہ مدینہ کی جانب ہجرت کر گۓ ـ ان کی حفاظت و نگہبانی خدا کررہا تھا ـ ربیع الاول جمعہ کے دن اپنی عمر کے تریپن سال گزرنے پر چوبیس ستمبر چھ سو بائیس ء کو وہ دونوں مدینہ پہنچے ـ یہ مبارک ہجرت آپ صلی اللہ علیہ و سلم کے بول بالا ہونے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کے پھیلنے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کامیابی کی تکمیل کا آغاز بن گئ ـ آپ لگا تار مشرکیں سے جہاد کرتے رہے اور قرآن مجید کے احکامات کے مطابق معابلہ و مباحثہ اور تلوار سے جنگ کرتے رہے،  

داعی اسلام حضرت محمد رسول اللہ نے اپنی زندگی کے چالیسویں سال ، سن ہجری سے تیرہ سال قبل چھ  سو دس ء کے قریب انقلاب اسلام کا پہلا درس دنیا کو دیا تھا اور اس کے بعد سے آپ کی زندگی کے پورے تيس سال اسی پیغام کی تبلیغ و اشاعت میں صرف ہوۓ ـ تیس برس کی مدت میں روۓ زمین کا وہ دس لاکھ مربع میل رقبہ جو جزیرہ نماۓ عرب کے نام سے موسوم ہے،اسلام کے بتاۓ ہوۓ نظام زندگی پر عامل ہو چکا تھا ـ فلسطین سے لے کر یمن و حضرت موت تک اور حجاز سے لے کر عمان و کویت تک جو انسانوں کا جم غفیر نسبتا تھا وہ سب آپ کی حیات میں ہی زندگی کا پرانا چولا بدل چکا تھا ـ چنانچہ مشہور روسی دانشور ٹالسئائی رقم طراز ہے : " اس میں کوئی شک نہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ان مصلحین میں سے ہیں جنہوں نے ہیت اجتماعیہ کی شاندار خدمات سرانجام دی ہیں ـ وہ سب سے بڑے اور عظیم ترین مصلح تھے ـ  ان کا یہ کارنامہ انتہائی فخر کے قابل ہے کہ انہوں نے دنیا کی جاہل ترین قوم کو نورہدایت سے منور کر کے صلح و آتشی کا ملجا و ماوی بنا دیا ـ"
غیر معمولی مقبولیت :
اسلام جس تیز رفتاری سے پھیلا دنیا کا کوئی مذہب اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا ـ ملکی اور مقامی مذاہب کا ذکر ہی کیا،تمام عالمی مذاہب ( یہودیت،عیسایت اور بدھ مت وغیرہ ) صدیوں تک نہایت کمناہی کی حالت میں رہے ـ یہی معاملہ یہودیت کے ساتھ پیش آیا ـ بدھ مت بھی اپنے بانی کے زمانے میں آس پاس کی چند چھوٹی ریاستوں سے باہر قدم نہ رکھ سکا تھا ـ  البتہ صدیوں بعد راجاؤں اور فرمانرواؤں کی سر پرستی میں پروان چڑھا ـ حضرت عیسی علیہ السلام کے صدیوں بعد عیسایت بھی تاج و تخت کے سایہ میں اشاعت پذیر ہوئی،لیکن اسلام اپنے آغاز سے تیس سال کے اندر اندر جزیرہ نما عرب کے گوشہ گوشہ میں پھیل گیا ـ  



Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108