::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Social & Political > Social Science > Pakistan Almi sazish kay Nargay Main  
Book Detail
 
 
Pakistan Almi sazish kay Nargay Main
 
Author/Translator: Tariq Ismail Sagar 
Price: $ 10.09
Format: Hard Cover,368Pages, Weight: 650 gm
Product-Id: 1012009
Publisher: Ilm O Irfan Publishers
Publish date: January,2009
Productid:1012009  
Quantity:
 

 
فضل حسین اعوان کا تعلق صحافیوں کی اس قبیل سے ہے جو کچھ کرنے کی ٹھان لیں تو کر گزرتے ہیں ـ ان کی مستقل مزاجی نے مجھ جیسے ناکارہ کو بھی سر تسلیم خم کرنے پر مجبور کر دیا ـ یہ کتاب جو فضل حسین اعوان نے مرتب کی ہے میرے ان مضامین کا مجموعہ ہے جو گزشتہ دو سال میں وقتافوقتا ملک کو درپیش صورتحال کے حوالے سے لکھے گۓ ہیں اور بدقسمتی سے گزشتہ آٹھ دس سال سے ملک کو ایک ہی جیسے حالات کا سامنا ہے ـ بدامنی ہماری بدبختی بن گئ ہے ـ امن و امان کی صورتحال ایسی ہے جس نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے ـ دھماکوں،خودکش حملوں،مہنگائی،کرپشن اور لوڈشیڈنگ نے ہر چوتھے پاکستان کو نفسیاتی اور ذہنی مریض بنا دیا ہے ـ میں نے ان مضامین میں اپنی دانست میں ایک ذمہ دار صحافی ہونے کے ناطے پاکستان کے تمام شہریوں کو ان خطرات سے آگاہ کرنے کی کوشش کی ہے جو ہماری سلامتی کو عالمی اور اندرونی سطح پر لاحق ہیں ـ بدقسمتی سے میں بھی آپ کی طرح صرف نوحہ خوانی ہی کر سکتا ہوں ـ جنہوں نے ان ان مسائل کا حل تلاش کرنا ہے وہ سودے بازی کرنے کے بعد اقتدار کے ایوانوں میں قدم رنجہ فرماتے ہیں اور ان بے چاروں کی حیثیت"غلام"سے زیادہ اور کچھ نہیں ہوتی ـ علامہ اقبال نے فرمایا ہے بھروسہ کر نہیں سکتے غلاموں کی بصیرت پر کہ دنیا میں فقط مردان حر کی آنکھ ہے بینا  

ایشیا ٹائمز کی اطلاع کے مطابق پاکستان میں امریکی فوج کی پراسرار امد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور تین سو امریکی کمانڈوز تربیلا پہنچ گۓ ہیں ـ ان کے ساتھ امریکہ سے بیس بڑے کنٹیز بھی آۓ ہیں جنہیں کھول کر دیکھنے کی اجازت پاکستانی حکومت کو نہیں ملی البتہ ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں ان کے ساتھ آئی ہیں ـ ایشیا ٹائمز نے دعوی کیا ہے کہ ان امریکی میرنیز کا کوئی تربیتی مشن نہیں'نہ ہے یہ اس پروگرام کے تحت آۓ ہیں جس میں امریکہ کی طرف سے پاکستانی افواج کو ٹریننگ کی بات کی گئ ہے بلکہ یہ تربیت یافتہ کمانڈوز تو اس مہم کا حصہ بننے آۓ ہیں جو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سلسلے میں'نۓ راؤنڈ کے تحت شروع ہونے والی ہے ـ اس ضمن میں بعض باخبر عالمی حلقوں کا دعوی ہے کہ امریکن الیکشن سے پہلے کے چند ہفتے پاکستانیوں کیلۓ بڑے آلام و مصائب لے کو آ رہے ہیں یہ حلقے بضد ہیں کہ پاکستانی امریکی مداخلت اپنی سرحدوں میں برداشت نہیں کرے گا صرف خبریں ہیں،باقی تمام معاملات طے پا چکے ہیں اور امریکن اپنے انتخابات سے پہلے کچھ خصوصی کا میابیاں حاصل کرنے کے لیۓ زیادہ شدت سے حملہ آور ہوں گے جن میں انہیں پاکستان کی مکمل قعاونت حاصل ہو گی ـ ان کے خدشات کو رحمن ملک کے اس حالیہ بیان سے تقویت ملتی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان قبائلی شوزش زدہ علاقوں اور سوات میں مزید فوج بھجیے گا اور عکسریت پسندی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی ـ



Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108