::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
General Titles > Haraaf Say Lafaaz Tak  
Book Detail
 
 
Haraaf Say Lafaaz Tak
حرف سے لفظ تک  
Author/Translator: Umaira Ahmed 
Price: $ 3.99
Format: Hard Cover, 74Pages, Weight: 260 gm
Product-Id: 1011894
Publisher: Ilm O Irfan Publishers
Publish date: 2006
Productid:1011894  
Quantity:
 

 

حرف سے لفظ تک

میں اس باریہ پیش لفظ اپنےکسی ناول یاافسانےکوآپ سےمتعارف کروانےکےلۓپیش نہیں کررہی بلکہ اپنی اب تک کی تمام تحریروں میں سےاپنےپسندیدہ اقتباسات کوآپ کےسامنےلانےکے لۓ لکھہ رہی ہوں۔

پچھلےچندسالوں میں میری ملاقات جب بھی اپنےکسی کاری سے ہوئی یامجھےان کاکوئی خط یاای میل پڑھنےکااتفاق ہواتوایک بات میں نےہمیشہ بڑی شدت سےمحسوس کی۔ہرایک مجھےمیری کسی نہ کسی تحریر کاکوئی اقتباس ضرورلکھتایاسناتاہےجواس کا پسندیدہ ہوتاہے۔قار‏ئین کی یہ عادت دلچسب اورمشترکہ ہےاوراسی نےمجھےاپنی تحریروں کاایک بارپھرسےجائزہ لینےپرمجبورکیا میں جانناچاہتی تھی کہ آخرمیرےپسندیدہ اقتباسات کون سےہیں۔ کون سےایسےجملےہیں جنہیں پڑھ کرمجھےرشک آیاکہ یہ"میں" نےلکھےہیں۔۔۔۔اوروہ کون سےجملےہیں جنہیں میں اپناڈپریشن دور کرنےکےلۓپڑھتی ہوں۔

آپ کویہ جان کربڑی حیرت ہوگی کہ مجھےاپنےلکھےہوۓجملے اکثربھول جاتےہیں اوراسی سےمتعلقہ ایک دلچسپ واقعہ پچھلے سال ہواجب میں سکینہ سموں کےلۓوجودلاریب لکھہ رہی تھی۔

 

ہرانسان کوزندگی میں کبھی نہ کبھی کسی پیرکامل کی ضرورت پڑتی ہے۔کبھی نہ کبھی انسانی زندگی اس موڑپرآکرضرورکھڑی ہوجاتی ہےجب یہ لگتاہےکہ ہمارےلبوں اوردل سےنکلنےوالی دعائیں بےاثرہوگئ ہیں۔ہمارےسجدےاورہمارےپھیلےہوۓہاتھہ رحمتوں اورنعمتوں کواپنی طرف موڑنہیں پارہے۔یوں لگتاہے  جیسےکوئی تعلق تھاجوٹوٹ گیاہےپھرآدمی کادل چاہتاہےاب اس  کےلیےکوئی اورہاتھہ اٹھاۓ،کسی اورکےلب اس کی دعااللہ تک پہنچائیں،کوئی اور اللہ کےسامنےاس  کےلیےگڑگڑاۓ، کوئی ایسا شخص جسکی دعائیں قبول ہوتی ہوں،جس کےلبوںسےنکلنےوالی التجائیں اس کےاپنےلفظوں کی طرح واپس نہ موڑدی جاتی ہوں پھرانسان پیرکامل کی تلاش کرتاہے،بھاگتاپھرتاہےدنیامیں کسی ایے شخص کےلیےجوکاملیت کی کسی نہ کسی سیڑھی پرکھڑاہو۔

پیر کامل کی یہ تلاش انسانی زندگی کےارتقاسےاب تک جاری ہے۔ یہ تلاش وہ خواہش ہےجواللہ جودانسان کےدل میں پیداکرتاہے انسان کےدل میں یہ خواہش نہ اتاری جاتی تووہ پیغمبروں پرکبھی یقین نہ لاتا۔کبھی ان کی پیروی اوراطاعت کرنےکی کوشش نہ کرتا۔پیرکامل کی یہ تلاش ہی انسان کوہرزمانےمیں اتارےجانے والےپیغمبروں کی طرف لےجاتی رہی پھرپیغمبروں کی مبعوثیت کایہ سلسلہ حضرت محمدۖ کےساتھہ ختم کردیاگیا۔آپۖ کی امت کے لۓآپۖ کےبعد کسی اورپیرکامل کی گنجائش نہیں رکھی گئ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108