::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
General Titles > General > Hum Kahan Kay Sachay Thay  
Book Detail
 
 
Hum Kahan Kay Sachay Thay
ہم کہاں کےسچےتھے  
Author/Translator: Umaira Ahmed 
Price: $ 6.86
Format: Hard Cover, 200Pages, Weight: 340 gm
Product-Id: 1011893
Publisher: Ilm O Irfan Publishers
Publish date: 2008
Productid:1011893  
Quantity:
 

 

ہم کہاں کےسچےتھے

"ہم کہاں کےسچےتھے"میراپہلاناول تھاجس نےکرن میں اپنی اشاعت کےساتھہ مجھےفوری طورپرمقبولیت دلوائی۔ اگرچہ میرے بعدمیں آنےوالےموڑکےبرعکس اس میں بہت زیادہ سنجیدہ قسم کےموضوعات شامل نہیں ہیں۔اور یہ ڈائجسٹ میں شائع ہونے والےپاپولرفکشن کی ایک اچھی مثال ہے۔اس ناول کوکتابی شکل میں لانےمیں مجھےبہت تامل تھا۔مگرٹی وی کےلیےلکھناشروع کرنےکےبعدجن کہانیوں کی ڈرامائی تشکیل کےلیےمجھہ سےکہا جارہاہےان میں ایک یہ ناول بھی ہے۔کیوں کہ ٹی وی کےمیڈیم پر ایسی کہانیاں ناظرین میں فوری مقبولیت حاصل کرتی ہیں۔"ہم کہاں کےسچےتھے"کوکتابی شکل میں آپ کےسامنےلانےکی وجہ اسے ٹی وی سکرین سےپہلےآپ تک پہنچانےکی خوائش ہے۔

ہلال جرات بلاشبہ اب تک لکھے جانےوالےمیرےافسانوں میں سب سےبہترین افسانہ ہےاسے حاصل ہونےوالی پسندیدگی نے میرےاس خیال کی تصدیق کی ہے۔

"بند کواڑوں کےآگے"کسی بھی ڈائجسٹ میں شا‏ئع ہونےوالی میری پہلی کہانی ہے۔جسےمیں نےایک سچےواقعےسےمتاثرہوکر لکھا۔

 

"پتہ ہےمشعل تم میں سب سےبڑی خوبی کیاہےجس نےمجھے یوں تمہارااسیرکررکھاہے؟"

میری بات پراس کی آنکھیں ستاروں کی طرح جگمگا اٹھی تھیں۔

"نہیں میں نہیں جانتی تم بتاؤ۔"

اس نےاپنی خوبصورت آوازمیں کہاتھا۔

"یہ تمہاری ظاہری خوبصورتی نہیں ہے۔ظاہری خوبصورتی بہت دیکھی ہےمیں نےاوراتنی دیکھی ہےکہ تم اس کےسامنےکچھہ بھی نہیں ہو۔نہ تمہاری کسی اورچیزنےمجھےمتاثرکیاہے۔یہ تو بس تمہاراسچ ہےجومجھےجیت گیاہے۔تمہاری اسٹریٹ فارورڈنیس، تمہاری بولڈنیس، یہ وہ چیزیں ہیں جنھوں نےمجھےمسحورکردیا ہےکیونکہ یہ ہرلڑکی میں نہیں ہوتیں اورخوبصورتی توبہت سی لڑکیوں میں پائی جاتی ہے۔"




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108