::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
General Titles > General > Eman, Umeed Aur Mohabbat  
Book Detail
 
 
Eman, Umeed Aur Mohabbat
ایمان،امیداورمحبت  
Author/Translator: Umaira Ahmed 
Price: $ 5.71
Format: Hard Cover, 224Pages, Weight: 375 gm
Product-Id: 1011892
Publisher: Ilm O Irfan Publishers
Publish date: 2008
Productid:1011892  
Quantity:
 

 

ایمان،امیداورمحبت

وہ بہت آہستہ آہستہ آنکھیں کھول رہاتھااورہوش میں آنےکےساتھہ ہی سب سےپہلااحساس سرکےپچھلےحصےمیں ہونےوالی شدید دردکاتھا۔ایک کراہ کےساتھہ اس نےدوبارہ آنکھیں بندکرلیں۔پھراس نےاپنےکندھےپرکسی کےہاتھہ کادباؤمحسوس کیا،کوئی اس کے بہت قریب جھکاہلکی آوازمیں کہ رہاتھا۔

"تم کیامحسوس کررہےہو؟"اس نےایک بارپھراپنی آنکھیں کھولنے کی کوشش کی،وہ دوبارہ آنکھیں کھولنےمیں کامیاب رہا،بیڈکے کنارےاسےہیولےسےنظرآۓ۔اس نےانھیں دیکھنے۔۔۔۔۔ان پرنظر جمانےکی کوشش کی مگرناکام رہا۔دردبہت شدیدتھا۔ اس نےایک بارپھراپنی آنکھیں بندکرلیں اورکراہنےلگا۔

"تمہارانام کیاہے؟"اب اس سےکچھہ اورپوچھاگیا،وہ چندلمحےاسی طرح آنکھیں بندکیےکراہتےہوۓاپنانام سوچتارہاپھرجیسےاس کے ذہن میں ایک اسپارک ہوااوراسےاپنانام یادآگیا۔بےاختیاراس نے مدہم آوازمیں اپنانام بتایا۔

"تمھارےگھرکافون نمبرکیاہے؟"

 

اس کےبعدکیاہواتھا،اسےکچھہ بھی ٹھیک سےیادنہیں تھا۔وہ دنیا میں رہتےہوۓبھی جیسےدنیاسےکٹ گئی تھی۔اسےصرف یہ یاد تھاکہ اسےصبح اس وقت آفس جاناہے۔پھرٹیوشنزکرناہیں اوررات کوواپس ہاسپٹل آجاناہےباقی ہرچیزجیسےاس کےذہن سےنکل گئی تھی۔اس واقع کہ دوہفتہ کےبعدہاسٹل نہ چھوڑنےپرہاسٹل کی لڑکیاں کیاسوچتی رہی تھیں۔وارڈن نےاسےکتنی ہمدردی سےدیکھا تھا۔اس کےوجودپریک دم اس طرح چھاجانےوالی خاموشی نےاس کےوجودکودوسروں کےلیےکتناقابل اعتراض بنایاتھا۔وہ ہرچیزسے لاپرواہ ہوچکی تھی۔اس نےآئنہ میں اپناچہرہ دیکھناچھوڑدیا۔اس کےپاس آئینےکےسامنےجانےکی ہمت نہیں تھی۔وہ نمازپڑھنے بیٹھتی اوردعامانگےبغیراٹھہ جاتی۔سڑک پرچلتی توہرطرف اسے جہاں زیب نظرآتااورپھریہ الوثن ہروقت اس کےساتھہ رہنےلگا۔ اسےیوںلگتاجیسےوہ اس کےپاس ہے۔ہروقت ہرجگہ۔۔۔۔۔۔رات کو سونےسےپہلےاورصبح اٹھنےکےبعداس کےذہن میں ابھرنےوالا آخری اورپہلاتصوراسی شخص کاہوتا۔بہت دفعہ میس میں سے کھانااپنےکمرےمیں لےجاتےہوۓاس نےاپنےبارےمیں لڑکیوں کی سرگوشیاں سنی تھیں۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108