::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
General Titles > General > Aay Rahaay Haq Kay Shaheedo  
Book Detail
 
 
Aay Rahaay Haq Kay Shaheedo
اے راہ حق کے شہیدو  
Author/Translator: Tariq Ismail Sagar 
Price: $ 7.14
Format: Hard Cover, 328Pages, Weight: 440 gm
Product-Id: 1011891
Publisher: Ilm O Irfan Publishers
Publish date: 2005
Productid:1011891  
Quantity:
 

 

اے راہ حق کے شہیدو

گزارشات

مصنف کی حیثیت سےکتاب لکھنامیراپیشہ بھی ہے۔ میری بیشتر کتابوں کاموضوع دفاع وطن اوراسکو لاحق خدشات ہیں۔ پاکستان آرمی کےغازیوںشہدوں کومیں اپنےمتعددناولوں میں خراج تحسین پیش کرچکاہوں لیکن سیاچن پر ناول لکھتے ہو‌ۓمیں اس کرب سےگزراہوں کاش میرےپاس وہ الفاظ ہوں حن کےذریعے میں آپ کواس سےروشناس کرواسکتا۔

میں نےآج تک اپنی ہر کتاب قلم اورسیاہی سےلکھی ہےلیکن یہ میرےخون جگرسےلکھی تحریرہے۔میں نےاپنےلہومیں انگلیاں بھگوکران جانبازوں کاپاکیزہ تزکرہ کیا ہےجوگذشتہ14سال سے سولہ سےبائس ہزارفٹ کی بلندی پر۔منفی تیس سےپچاس سینٹی گریڈہڈیوں کاگودامنجمد کردینےوالی سردی،بیس تاسترمیل فی گھنٹہ کی رفتارسےچلنےوالےبرفیلےطوفان میں،تلوارکی دھارسے زیادہ تیز،نوکیلی،پتھریلی بلندیوں پراس میدان کارزارمیںدفاع وطن کافریضہ اداکررہےہیں جہاں ہرقدم پربرف کےاونچےغاراپنےمنہ پھاڑےان کےمنتظررہتےہیں جہاں آکسیجن کی کمی کےسبب عام آدمی ڈھنگ سےسانس نہیں لےپاتا۔

 

دہلی کےصفدرجنگ روڈپرواقع پرا‏ئم منسٹرہاوس کےگردآج معمول سےزیادہ کی سکیورٹی کےبندوبست کۓگۓتھے۔

تبت کمانڈوزاورسی آرپی کےخصوصی تربیت یافتہ دستےاپنے اپنےہیڈکوارٹرسےبطورخاص آج صبح ہی یہاں پہنچےتھے۔ان لوگوں کوصرف حکم کی تعمیل کرنی تھی لیکن ان کے افسران کو بھی اس بات کاعلم نہیںتھاکہ دہلی پرکیاقیامت ٹوٹ پڑی ہے۔

مشرقی پنجاب میں سکھوں کی علیحدگی پسندتحریک بڑےزوروں پرتھی۔ چندروزپہلےہی جرنیل سنگھہ بھنڈرانوالہ اپنےمسلح ساتھیوں سمیت دربارصاحب امرتسرمیںمورچہ بندہوچکاتھا۔

بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی طرف سےہرروزحلات بد سے بدترہونےکی اطلاعات آرہی تھیں۔

یہی وجہ تھی کہ جب تبت پولیس کمانڈوزاور"سی آرپی ایس"کے کمانڈنٹس کودوجوانوں کےنوٹس پردوخصوصی تربیت یافتہ کمپنیاں دہلی روانہ کرنےکےاحکامات ملےتووہ فوراّّسمجھہ گۓکہ شایدبھارتی دارلحکومت پرحریت پسندوں کے حملےکاخطرہ بڑھ گیا ہے۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108