::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
General Titles > General > Aitamad ki Quowat  
Book Detail
 
 
Aitamad ki Quowat
اعتماد کی قوت  
Author/Translator: Muzafar Mohsin 
Price: $ 5.71
Format: Hard Cover, 320Pages, Weight: 460 gm
Product-Id: 1011889
Publisher: Ilm O Irfan Publishers
Publish date: 2008
Productid:1011889  
Quantity:
 

 

اعتماد کی قوت

ایک باپ اپنے بیٹے کے ساتھہ شیخی مارے۔۔۔۔۔۔۔لاف زنی کرنے۔۔۔۔ ڈینگ مارے اور اس کے باوجود بھی معتبراورقابل اعتماد کہلاۓ۔۔۔۔۔۔۔ یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے۔۔۔۔۔ بالخصوص اس کتاب کے بارے میں جو اعتماد کی نعمت پر تحریر کی گئی ہے؟

اس پر غور کریں۔ سٹیفن کو میری کمپنی کووے لیڈشپ سینٹر میں سی ای او کا کردار سونپا گیا اور تین برس کے اندر اندر مس نے کمپنی کی سیل تقریباّّ دوگنی کر دی اور اس کا منافع 1،200فی حد تک بڑھ گیا۔ اس عرصے کے دوران۔۔۔۔۔۔کمپنی نے 40مختلف ممالک میں اپنی برانچیں قائم کیں اور کمپنی کے حصص کی مالیت2.4ملین ڈالر سے بڑھ کر 160ملین ڈالر ہو گئی۔ فرینکلن کوئسٹ میں ضم ہو کر فرینکلن کووے کمپنی تشکیل دیتے وقت یہ ایک گراں قدر امر تھا۔۔

سٹیفن کی لیڈر شپ میں یہ سب کچھہ کیسے ممکن ہوا؟

ایک لفظ کے تحت۔۔۔۔۔۔ اعتماد

اس کے کردار اور اس کی اہلیت کے پیش نظر۔۔۔۔۔۔ سٹیفن پر اعتماد کا اظہار کیا گیا تھا۔ اس نے بھی دوسروں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ اعتماد کرنے اور اعتماد کۓ جانے کے عمل کی بدولت کارکردگی کا وہ معیار منظر عام پر آیا جس کا تجربہ ہم نے اس سے قبل کبھی نہ کیا تھا اور ہمارے ہر ایک شریک کار نے نہ صرف تبدیلی کو اپنایا بلکہ اپنے بزنس کیر ئیر کے متاثر کن اور محرک کن تجربے سے دو چار ہوۓ۔

سٹیفن"سرسبز شاداب اور صاف ستھرا"تھا۔ سات برس کی عمر کا حامل بیٹا۔۔۔۔ میں نے اس کے بارے میں اپنی کتاب"انتہا‏ئی مئوثر افراد کی سات عادات"میں بھی تحریر کیا تھا۔ آپ اس بارے میں اس کتاب میں بیان کردہ داستان میں بھی دلچسپی لیں گے

 

ایک ایسی چیزموجودہے جودنیا بھرمیں ہرفرد۔۔۔۔۔۔ تعلق۔۔۔۔ٹیم۔۔۔ فیملی۔۔۔۔۔۔ ادارے۔۔۔۔۔۔۔ قوم ۔۔۔۔۔۔ معیشت اورثقافت کےانتہائی اہمیت کی حامل ہے۔۔۔۔۔ایک چیز۔۔۔۔۔۔جس کواگرختم کردیا جاۓ۔۔۔۔تب انتہائی طاقتورحکومت بھی تباہی وبربادی سےہمکنارہوجا‌ۓ گی۔۔۔۔ انتہائی کامیاب کاروباربھی تباہی وبربادی سےہمکنارہوجاۓ گا۔۔۔۔۔ انتہائی مضبوط معیشت بھی تباہی وبربادی سےہمکنارہوجا‌ۓ گی۔۔۔۔ انتہائی متاثرکن لیڈرشپ بھی تباہی وبربادی کاشکارہوجا‌ۓ گی۔۔۔۔ عظیم ترین دوستی بھی تباہی وبربادی کاشکارہوجا‌ۓ گی۔۔۔۔

عظیم ترین کردار بھی تباہی وبربادی سےہمکنارہوجاۓ گا۔۔۔۔۔ گہری محبت بھی تباہی وبربادی کاشکارہوجا‌ۓ گی۔۔۔

دوسری جانب۔۔۔۔۔اگر اعتماد کوبحال کیاحاۓاوراس کی نشونما سرانجام دی جاۓ۔۔۔۔۔۔یہ ایک چیز اس قدر قوت کی حامل ہےکہ یہ آپ کو انتہائی کامیابی اورکامرانی سےہمکنارکرسکتی ہےاورآپ کی زندگی کی ہرایک سمت کوخوشحالی سےدوچارکرتی ہے۔

یہ ایک چیزاعتماد ہے۔

اعتمادہم پرسال کے365دن اثرانرازہوتا ہے۔ یہ ہرایک رشتے ناطےاور تعلق کےمعیارکوبڑھاتاہے۔۔۔۔۔یہ ہرایک روابط کے معیار کوبڑھاتاہے۔۔۔۔۔ہرایک کام کےمعیارکوبڑھاتاہے۔۔۔۔۔ہرایک کاروبار کوبڑھاتاہے۔۔۔۔۔ہماری ہراس کوشش کوبڑھاتاہےجس کوشش میں ہم مصروف ہوتےہیں۔۔۔۔یہ ہرایک موجودہ لمحے کے معیار کو  تبدیل کرتا ہے۔۔۔۔۔اور ہمارے زندگی میں آنےوالےہرایک لمحےکوتبدیل کرکےرکھہ دیتا ہے۔یہ ہمیں بہترین نتائج سےہمکنارکرتاہے۔ یہ ہماری زات اور ہمارے پیشے پر بھی اثرانداز ہوتا ہے۔   




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108