::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Children > Fun Stuff > Kurkaray Kirdaar  
Book Detail
 
 
Kurkaray Kirdaar
کرکرے کردار  
Author/Translator: Arifa Subah Khan 
Price: $ 5.71
Format: Hard Cover, 264Pages, Weight: 375 gm
Product-Id: 1011887
Publisher: Ilm O Irfan Publishers
Publish date: 2009
Productid:1011887  
Quantity:
 

 

کرکرے کردار  

یہ اپریل 2005کی بات ہےجب میری نئی نکور کتاب"مابدولت"کی بازگشت چاروںطرف گشت کررہی تھی تبھی مجھ سے نوا‎ۓوقت سنڈے میگزین کے انچارج نےفرمائش کی کہ کو‏ئی انوکھی دلچسپ اوربلکل نئی سی چیزسنڈے میگزین کےلیے لکھہ دیجۓ۔دوگھنٹےبعدمیںنےانہیںایک کردار"نانی"لکھہ کردیا۔میرےکولیگ نےآرٹیکل پژھا اور مسکرا کر  بولے۔۔۔"یہ توآپ نےکمال کی چیزبنادی"کچھہ دیرگزری کہ کمپوزنگ سےفیصل اورصداقت صاحب کے فون آگۓکہ کیامزیدارکردارلکھاہے، تھوڑی دیربعد میگزین میںسبھی نےیہ آرٹیکل پژھااوربشیرمحمودبولے کہ آپ نے توسب کو"نانی"یاد دلادی۔اگلےاتوارکوجب یہ کردارشائع ہواتو بغیرتوقع کےبہت ریسپانس تھا۔ اگلی بارمیںنےاصغرعبداللہ کی فرمائش پر مزیددوآرٹیکلزلکھہ دیۓ۔ایک کردارخالہ کااوردوسرانندکاتھا۔ جب نندکا کردارچھپاتوہمیں پورے ملک سے رسپانس آیا۔ میں اس سے پہلےبھی اپنی دونوں کتابوں،شٹ اّپ اورمابدولت میں کئی کردار قلمبندکرچکی تھی مثلاّّساس سواستیاناس،بچارےمرد،رقیب روسیاہ،کنوارےکی آپ بیتی، استادجی،شوہر،بچےوغیرہ۔ بہرحال اس کے بعدہرطرف سےاتنی فرمائشیں شروع ہوگئیں کہ میں کردارتخلیق کرتی چلی گئی۔ چنداماموں، چاچو،دامادجی، بہورانی، جیٹھہ، فادران لاء، اف یہ بیویاںوغیرہ وغیرہ۔ اب صورت یہ تھی کہ میں لکھناچاہتی تھی کیونکہ میںزیادہ ترسنجیدہ اور سیاسی ادبی موضوعات پرلکھتی تھی لیکن دفتراور باہر سے اس قدر پرزورفرما‎ئشیں ہوتیں کہ مجبوراّّمجھےلکھناپژتا۔ میں اکثرٹال مٹول بھی کرتی رہتی۔ اس لیے نہیں کہ میں خودکودنیاکاعظیم مزاح نگارسمجھتی تھی بلکہ اس لیےکہ کبھی انسان کاموڈنہیںبھی ہوتااورکچھہ بھی لکھنے یا کہنے کوجی نہیںچاہتا۔

 

مجازی خدا!!

اپنے اپنے میاں پر سب کو بڑا ناز ہے

دنیاکی وہ عورت کتنی خوش نصیب ہوتی ہےجوصاحب شوہرہوتی ہے۔یہ الگ بات ہےکہ اس کےحصےمیں کیساشوہرآتاہے۔ ویسےتوخدامعاف کرے آج کل ایسے ایسےبرانڈکےشوہرمارکیٹ میں آگۓہیں کہ لڑکیوں کی خوش نصیبی مشکوک نظر آنے لگی ہے۔خیرپہلےبھی بعضےشوہرکوئی اچھےمٹیریل کےنہیں ہوتےتھےخاص طورپربعض شوہروں کے  دل،دماغ،زبان اورہاتھہ اس ساخت کے ہوتے ہیں کہ اگر سپئیرپارٹس کی دکانیں ہوتیں توبیویاں اولین فرست میں شوہروں کے مندرجہ بالا چارحصوں کو فی الفور بدلوالیتیں یا کم از کم دل دماغ لانڈری میں دھلوایا کرتیں۔ ویسے تو آج کل کےزمانے میں بعض شوہروں کی اقسام سپئیرپارٹس پرہی چل رہی ہیں۔ ایک لڑکی پر شادی کے بعدمنکشف ہوا کہ شوہرموصوف کی ہڈیاں اصلی ہیں لیکن جسم میں خون بھی خرید کر ڈلوایا ہوا ہے۔ پتہ چلا کہ جناب شوہرنامدارکی آنکھیں عین جوانی میں خراب ہوگئیں کیونکہ ان کی آنکھوں میں موتیا ہوگیا تھا۔ آپریشن کرانا پڑا۔ دوران آپریشن ایک آنکھہ ضائع ہو گئی چنانچہ سنگارپور سے آنکھہ منگوا کر ڈلوانی پڑی جب کہ دوسری آنکھہ میں لینزلگانا پڑا۔ اسی طرح ان کاپیدائشی طور پر گردہ بھی ایک ہی تھا۔ بد قسمتی سےاس میں پیپ پڑ گئی لہزا گردہ خرید کر لگوایا گیا۔ کرکٹ کھیلتے ہوۓ شوہرموصوف کےکان پرگیند لگی اور کان کا پردہ پھٹ گیاچنانچہ ان کی کنپٹی کے پاس سے گوشت لیا گیا مگر یہ نکارہ نکلا۔ مجبوراّّّبھائی نے اپنی کنپٹی کا گوشت دیا اوراس سے کان کا پردہ لگا کرسماعت بہال کرائی گئی۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108