::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
School & Education > Education > 100 Azeem Ejadaat  
Book Detail
 
 
100 Azeem Ejadaat
100 عظیم ایجادات 
Author/Translator: Tahir Mansoor Farooqui 
Price: $ 12.11
Format: Hard Cover, 416Pages, Weight: 590 gm
Product-Id: 1011868
Publisher: Takhleeqat
Publish date: 2008
Productid:1011868  
Quantity:
 

 

یہ کتاب ازمنہ قدیم سے اب تک کی 100 عظیم ترین ایجادات پر مشتمل ہے- یہ ایجادات میری نظر میں عظیم ترین ہیں- میرے نزدیک کسی ایجاد کی عظمت کا معیار یہ ہے کہ اس نے بنی نوع انسان کو کس قدر متاٹر کیا اور یہ اثرات تاریخ عالم میں کہاں تک مرتب ہوۓ- لیکن اگلا سوال یہ ہو سکتا ہے کہ اثرات سے کیا مراد ہے؟ کیا اسکا مطلب انسانی زندگی کا تحفظ اور طوالت ہے، زندگی آسان یا بہتر ہوئی یا جس طرح ہم رہتے آ رہے تھے وہ طرز حیات تبدیل ہو گیا- اسکا جواب یہی کچھ یا کم و بیش یہی کچھ ہے- کیونکہ میرا ایمان ہے کہ کسی بھی ایجاد کی اہمیت کے لیے محدود معیار نہیں اپنایا جا سکتا البتہ اسکی مجموعی تفہیم کو پیش نظر رکھا جا سکتا ہے ۔

 ان ایجادات کی فہرست مرتب کرتے ہوۓ میرے پیش نظر ممکنہ حد تک دریافت کی بجاۓ ایجاد رہی ہے- مثلا میں نے سوچا کہ پنسلین کو میری اس فہرست میں شامل ہونا چاہیے- آخرکار یہ پہلی اینٹی یائیوٹک تھی جس نے ان گنت جانیں بچائیں- اور پھر اس نے کئی اور اینٹی بائیوٹکس کا راستہ دکھایا لیکن میں نے جب غور کیا تو پنسلین کو ایجادات کے زمرے میں نہ رکھ سکا- کیونکہ یہ عدم سے وجود میں نہیں آئی یعنی تخلیقی سوچ کا نتیجہ نہیں تھی- بلکہ اسکے برعکس 1928ء میں نہایت گہرے مشاہدے کا نتیجہ تھی- سر الیگزینڈر ایک پیٹری ڈش کا خوردبینی معاینہ کر رہا تھا جس میں سٹیفی لوکو کوکس تھے ۔

 

قمقمہ (بلب)

تھامس ایلو ایڈیسن کے بارے میں ان گنت مفروضے پاۓ جاتے ہیں جس کے متعلق عام طور پر اور غالبا درست طور پر سمجھا جاتا ہے کہ وہ ایک عظیم ترین موجد تھا- بہت سے لوگوں نے اسے "ہک فن" کے ایک کردار کے روپ میں پھٹے پرانے ملبوس، الجھے ہوۓ بالوں اور پرانے انداز کے بے نیاز پروفیسر قسم کے فرد کی حیثیت سے دیکھا تھا- درحقیقت ایڈیسن کام کے جنون میں مبتلا رہنے والا شخص تھا جو بعض اوقات لوگوں کو کٹھور، انا پرست، میلا کچیلا اور غیر مہذب محسوس ہوتا تھا- مثلا ایک دفعہ جب اسے اگالدان پیش کیا گیا تو اس نے یہ کہتے ہوۓ مسترد کر دیا کہ میں تو فرش استعمال کرتا ہوں- اس پر آپکا نشانہ خطا نہیں ہوتا ۔

 ایک اور مفروضہ یہ ہے کہ اس نے دمکنے والا روشنی کا قمقمہ یا بلب ایجاد کیا- لیکن بہت سے لوگ ایڈیسن سے کم از کم تیس سال پہلے دمکنے والے روشنی کے بلب تخلیق کر چکے تھے- لیکن ان میں سے کوئی بھی اچھی اور زیادہ دیر تک کارکردگی نہ دکھا سکا- اسکا کارنامہ یقینا یہی تھا کہ اس نے ایک ایسا بلب ایجاد کیا جو واقعتا کارگر اور تادیر قابل استعمال رہتا تھا اور تجربہ گاہ سے نکل کر عام لوگوں کی زندگی میں داخل ہو گیا ۔

 ایڈیسن کی دلچسپی دمکتی ہوئی روشنی میں 1878ء کے موسم بہار میں شروع ہوئی- ان دنوں وہ اپنی عمر ے اکیسویں سال میں تھا- اپنے ساتھی کالج پروفیسر جارج بارکر کے ساتھ وہ تعطیلات گزار رہا تھا- ایڈیسن تب تک فوٹو گراف اور متعدد دیگر ایجادات کے لیے عالمی سطح پر شہرت حاصل کر چکا تھا، پروفیسر بارکر نے اس سے کہا کہ اسکا اگلا ہدف امریکی گھروں میں برقی روشنی پہنچانا ہونا چاہیے ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108