::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
General Titles > Khwateen-e-Islam Ki Deeni O Ilmi Khidmat  
Book Detail
 
 
Khwateen-e-Islam Ki Deeni O Ilmi Khidmat
خواتین اسلام کی دینی و علمی خدمات  
Author/Translator: Molana Qazi Athtar 
Price: $ 5.28
Format: Hard Cover, 232Pages, Weight: 400 gm
Product-Id: 1011778
Publisher: Mushtaq Book Corner
Publish date: 2008
Productid:1011778  
Quantity:
 

 

مذہب اسلام میں مرد و عورت کے امتیاز کے بغیر تمام مسلمانوں پر علم کا حاصل کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے اور روایات میں "صلب العلمہ فریصتہ" کے الفاظ استعمال کرکے اسکی اہمیت بیان کی گئی ہے اسی لیے مذہب اسلام نے جس طرح مردوں کو علم دین کے حصول اور اسکے نشر و اشاعت کی ترغیب دی اور علم دین کے حاملین کے لیے عنداللہ اجر و ثواب کا وعدہ کیا ہے اسی طرح عورتوں کو بھی زیور علم سے آراستہ ہونے کی ترغیب دیتے ہوۓ اجر کا وعدہ کیا ہے- فرق صرف یہ ہے کہ عورتوں کو اس سلسلے میں اپنی صنف کے فطری تقاضوں کے مطابق حیا اور پردے کا پابند بنايا گیا ہے ۔

 علم دین کے حصول کے لیے مذہب اسلام کی اسی تعلیم و ترغیب کا فیض ہے کہ صدیوں سے لے کر آج تک ہر دور میں ایسی خواتین گزری ہیں جنھوں نے علم دین کے نشر و اشاعت میں گراں قدر اور نمایاں خدمات انجام دی ہیں- چنانچہ دینی علوم کے تمام شعبوں میں خواتین نے مردوں کی طرح خدمات انجام دیں- تفسیر و حدیث، فقہ و افتاء اور دیگر علوم کی تدریس کے لیے کتنی ہی خواتنی کے نام مشہور ہیں ۔

 

امت کی مشہور عالمات و محدثات

طبقات و تراجم اور تذکرہ و رجال کی کتابوں میں مردوں کی کھلی زندگی کے مقابلہ میں عورتوں کی مستور زندگی کے حالات میں اختصار سے کام لیا گیا ہے اور وہی باتیں بیان کی گئی ہیں جو انکے علمی و دینی کارناموں مثلا تحدیث و روایت تفقہ و افتاء وغیرہ سے تعلق رکھتے ہیں مگر انکے صنفی و ذاتی اور مخفی باتوں کو پس پردہ رکھنے کے باوجود انکے ظاہری فضل و کمال سے باطنی اوصاف معلوم ہو جاتے ہیں- پھول کو دیکھ کر اسکی خوشبو کا پتہ چل جاتا ہے- زیب النساء مخفی نے اپنے اس شعر میں گویا اپنی صنف کے مقام و مرتبہ کی ترجمانی کی ہے

 

درسخن مخفی منم، چوں بوۓ گل در برگ گل

ہر کہ دیدن میل دارد درسخن بیند مرا

 

ہم چند خواتین اسلام کا مختصر تذکرہ کرتے ہیں جن میں انکے فضل و کمال کی پوری عکاسی کی گئی ہے، آئینہ چھوٹا ہے مگر تصویر پوری نظر آتی ہے اسی کے ساتھ کتاب کا اختصار بھی مقصود ہے- یہاں نمونہ کے طور پر انکا اجمالی تذکرہ کافی ہے، اسکا زيادہ حصہ خطیب بغدادی کی تاریخ بغداد، ذہبی کی العرفی خبرمن عنبر اور ابن جوزی رحمتہ اللہ علیہ کی المنتظم فی تاریخ الملوک والا مم سے ماخوذ ہے ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108