::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Sports > Sports > Kaley Jadoo Kah Qurani Illaj  
Book Detail
 
 
Kaley Jadoo Kah Qurani Illaj
کالے جادو کا قرآنی علاج  
Author/Translator: Muhammad Javaid 
Price: $ 5.64
Format: Hard Cover, 288Pages, Weight: 400 gm
Product-Id: 1011750
Publisher: Mushtaq Book Corner
Publish date: 2008
Productid:1011750  
Quantity:
 

 

سحر کیا ہے؟

لغت میں سحر سے مراد وہ امور مخفی ہیں- جو بظاہر نظر نہ آتے ہوں لیکن حقیقت میں اپنا آپ منواتے ہوں اور انسان کو اس ارادے پر مجبور کر دیں کہ وہ ظاہری اسباب کی موجودگی کے بغیر بھی انکی ماہیت پر ایمان لاۓ اور اپنے عقیدہ اصلی سے ہٹ کر اسکے سمندر میں غلطاں ہو کر اپنی تباہی کی راہ خود ڈھونڈے اور اس راہ پر چل کر اپنے تمام معاملات کو ساحر کی منشاء کے زیر اثر ڈھال کر مکمل تباہی کا نمونہ بن جاۓ ۔

 بروۓ تفسیر کبیر از امام رازی:

                                        لفظ سحر سے مراد شریعت میں وہ امور ہیں جن کا سبب پوشیدہ ہو اور وہ اصل حقیقت کے خلاف انسانی عقل و سمجھ میں آنے لگے ۔

 فن سحری:

            یہ ایک ایسا فن ہے جس کو انسان اپنی تمام ناآسودہ خواہشات کی تکمیل کے لیے تمام جائز اور ناجائز ذرائع استعمال میں لاۓ- خواہ یہ ذرائع منشاء خداوندی کے تابع ہوں یا اسکے عین مخالف شیطان ابلیس کے تابع ہوں خواہ انسانی نفس کی پیروی کرتے ہوں خواہ دوسروں کی بربادی پر منتج ہوں- بہرحال یہ ایک ایسا فن ہے- جو جھوٹ پر مبنی ہوتا ہے اور قدرتی واقعات و حادثات پر پوری طرح اثرانداز ہوتا ہے ۔

 

پیمانہ اعمال

سب سے پہلے انسان کو اپنا یقین و توکل ذات باری تعالی پر لوہے کی لٹھ کی مانند مضبوط کرنا چاہیے اور اس بات کو دل و دماغ میں پختہ کر لینا چاہیے کہ اللہ تعالی عزوجل ہی وہ ذات ہے جس کی طرف سے میرے اوپر یہ آزمائش نازل ہوئی ہے اور وہی ذات اس ابتلاء و آزمائش سے بتوسل آقاۓ رحمت حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نجات دینے والی ہے اور اس ابتلا و آزمائش میں وہی ذات کافی و شافی اور رحمان و رحیم و کریم ہے ۔

 جو کچھ بھی اللہ تعالی عزوجل سے مانگا جاۓ وہ بوسیلہ محبوب رب اللعالمین جناب احمد مجتبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم آقا‌ۓ رحمت دو جہان مانگا جاۓ‌ کیونکہ اسکے بغیر وہ التجا اور فریاد بارگاہ الہی میں نہیں پہنچتی فرمان ربی و رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ہے کہ کوئی دعا یا فریاد اس وقت تک عرش الہی پر نہیں پہنچتی جس کے ہمراہ میرے اوپر درودو سلام شامل نہ ہو وہ آسمان اور زمین کے درمیان لٹکی رہتی ہے اسلیے کژت درود پاک اختیار کرنا بے حد ضروری ہے تاکہ شفاعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے حقدار بن جائیں ۔

 رزق حلال کماۓ اور رزق حلال کھاۓ حرام روزی سے بچے حرام لباس سے بھی بچتار ہے رزق حلال کے ضمن میں مشکوۃ شریف کی ایک حدیث مبارکہ ہے کہ بروائت حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا کہ جس بدن کو حرام غذا دی گئی وہ جنت میں داخل نہ ہو گا ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108