::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
School & Education > Kaamiyabee Kay 10 Usool  
Book Detail
 
 
Kaamiyabee Kay 10 Usool
کامیابی کے 10 اصول 
Author/Translator: Aniqa Shakeel 
Price: $ 4.8
Format: Hard Cover, 104Pages, Weight: 250 gm
Product-Id: 1011696
Publisher: Book Home
Publish date: 2008
Productid:1011696  
Quantity:
 

 

کامیابی ایک ایسی چیز ہے جسے پانا ہم سب کی خواہش ہے- ہم حقیقی طور پر تب تک خوش نہیں ہو سکتے جب تک کہ اندر سے ناکامی کے ڈر یا خوف کو ختم نہ کر دیں- جبکہ کامیابی کی سب سے حوصلہ افزا حقیقت یہ ہے کہ اسے سب حاصل کر سکتے ہیں، قطع نظر اسکے کہ ہم کون ہیں، کیا ہیں اور کہاں ہیں- ہر ایک فرد کے لیے کامیابی کے معنی مختلف ہیں- کامیابی کو اگر خود شناس ہونے کی دلیل یہ کہ ہر کوئی اسے حاصل کر سکتا ہے لیکن ہم جانتے ہیں کہ ایسا نہیں ہوتا ۔

 ہم میں سے اکژ اس بات سے واقف ہیں کہ ہم حقیقت میں کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں یا کس سمت میں کام کریں- جب ہم کامیاب ہونے کے لیے محنت کرتے ہیں اور جب اپنی منزل مقصود تک نہیں پہنچ پاتے تو یہ چیز ہمیں پریشان کر دیتی ہے اور ہمیں ہمارے مقصد سے دور لے جاتی ہے- اسی بات نے مجھے متاثر کیا کہ میں اس بارے میں تحقیق کروں اور اس پیچیدہ موضوغ پہ لکھوں ۔

 کامیابی پر ہر کسی کا حق ہے اور آپ اسے آسانی سے محسوس کر سکتے ہیں بشرطیکہ آپکا راستہ صحیح ہو- اس سلسلے میں آپکو کامیابی کے قوانین سے واقفیت ہونی چاہیے تاکہ آپ انھیں اپنی زندگی میں نافذ کر سکیں- اس بات کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ آپ اپنے بلند مقاصد کو حاصل نہ کر سکیں- بس آپکو علم ہونا چاہیے کہ چوٹی پر ہمیشہ جگہ خالی ہوتی ہے ۔

 

آئیے کامیابی کا سفر شروع کریں :

   جب خدا نے ہمارے ہاتھ بناۓ ہیں تو انھیں استعمال کرنے کی قابلیت بھی دی ہے ۔

 ایک مشہور گرو تھا- اسکے دو طالب علم تھے- جب انکی تعلیم مکمل ہوئی اور جانے کے لیے تیار تھے تب گرو نے ان میں سے ایک کو بلایا اور دریافت کیا ۔

 اب جبکہ تمہاری تعلیم مکمل ہو چکی ہے اور یہ وقت تمہارے یہاں سے رخصت ہونے اور دنیا میں اپنی جگہ تلاش کرنے کا ہے تو تمہارے پاس اپنے مستقبل کے لیے کیا منصوبے ہیں؟

 طالب علم نے کہا جب میں اپنی عملی زندگی شروع کروں گا تو کامیابی اور خوشحالی تلاش کروں گا ۔

 گرو نے اسے ایک بیگ تھمایا جو کہ سونے کے سکوں سے بھرا ہوا تھا، دعائیں دیں اور اسے جانے کی اجازت دی ۔

 اب گرو نے دوسرے طالب علم کو بلایا اور اس سے وہی سوال دہرایا- اس نے جواب دیا: جب میں اپنی عملی زندگی شروع کروں گا تو مجھے بھی کامیابی اور خوشحالی چاہیے ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108