::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
School & Education > Insanhi Zehan Ki Pousheeda Takat  
Book Detail
 
 
Insanhi Zehan Ki Pousheeda Takat
انسانی ذہن کی پوشیدہ طاقت  
Author/Translator: Riaz Mahmood Anjam 
Price: $ 10.29
Format: Hard Cover, 296Pages, Weight: 425 gm
Product-Id: 1011693
Publisher: Book Home
Publish date: 2007
Productid:1011693  
Quantity:
 

 

انسان کو قدرت عالیہ نے اشرف المخلوقات بنایا ہے- خالق حقیقی نے اس تخلیق اعلی میں اپنی لاتعداد صفات سے وافر حصہ بھی دیا ہے اسطرح انسان میں بے شمار قوتیں، صلاحیتیں اور استعدادیں ودیعت کر دی گئی ہیں ۔

 اگرچہ انسانی جسم، ظاہری شخصیت اور مجموعی سراپا بھی قدرت عالیہ کا ایک شاندار شاہکار ہے لیکن جو قوت اور طاقت، مقناطیست اور جادوئی اثرات انسانی ذہن میں پیدا کر دئیے ہیں وہ ایک باکمال خزانہ ور لاجواب جوہر ہے- اس طرح انسانی دماغ کو جہاں جسمانی نظام ہاۓ کا منتظم قرار دیا گیا ہے، اسی طرح ذہن میں زبردست روحانی، فکری، ارتقائی، القائی، انقلابی، حرکی اور تعمیری قوتوں کا ایک خزانہ سمو دیا گیا ہے- یہی شعور اور تحت الشعور کی اصل دولت اور ماہیت ہے ۔

 تحت الشعوری ذہن میں ایک زبردست برقی، مقناطیسی اور حرکی رو موجود ہے جس کے مکمل سرکٹ سے کامیابی کا ہر راستہ فورا وا ہو جاتا ہے- یہ بات سچ ہے کہ ہر شخص میں خدا تعالی نے اپنی روح پھونک رکھی ہے- ہماری آنکھوں میں خدا کا نور ہے یہی نور ذہن کا شعور ہے جس سے ہر قدرت نمائی کا ظہور ہے ۔

 "تحت الشعور" اصل میں ہمارا باطن ہے- یہ فہم و ادراک، خودی اور احساس کا نام ہے- یہ مثل عین صادق ہے کہ ترقی کا پہلا زینہ اپنے تنزل کا احساس ہے- جب ہم کسی کام کا ارادہ کرتے ہیں تو اس عزم کا اصل محرک یہی تحت الشعور ہی ہوتا ہے- ذہن میں ایک دیا روشن ہو جاتا ہے اسکی روشنی اور حرارت سے ہماری عقل کے سوتے پھوٹنے لگتے ہیں اور جسم کے اعضاء فعال ہو جاتے ہیں اور پورے وجود میں غیر معمولی ہمت اور قوت عود کر آتی ہے اور پھر واقعی ہم کوئی کارنامہ انجام دے دیتے ہیں ۔

 

یہ کتاب آپکی زندگی میں بھی معجزات رونما کر سکتی ہے

میں دنیا بھر میں ہر قسم کے افراد کے ساتھ معجزات کی رونمائی کا مشاہدہ کر چکا ہوں- جب آپ اپنے تحت الشعوری ذہن کی طلسماتی طاقت و صلاحیت کو استعمال کریں گے تو آپکے ساتھ بھی معجزات پیش آئیں گے- اس کتاب کا مقصد یہ ہے کہ آپکو یہ بتایا جاۓ کہ آپکا عادی انداز فکر، طور طریقہ اور انداز زندگی، آپکی قسمت متعین کرتا ہے کیونکہ جو شخص اپنے دل اور تحت الشعوری ذہن سے جس انداز میں کام لیتا ہے اسکی پوری ذات اور تشخص ویسا ہی ہو جاتا ہے ۔

 کیا آپکو ان سوالات کے جواب معلوم ہیں؟

           کیا وجہ ہے کہ اس دنیا میں ایک شخص تو افسردہ اور رنجیدہ ہے جبکہ دوسرا شخص خوش اور مطمئن ہے؟ کیا وجہ ہے کہ ایک شخص مسرت اور خوشحالی کی زندگی گزار رہا ہے جبکہ دوسرا شخص غربت اور تباہ حالی کی چکی میں پس رہا ہے؟ کیا وجہ ہے کہ ایک شخص خوف و وحشت اور پریشانیوں میں مبتلا ہے جبکہ دوسرا شخص مکمل طور پر پرسکون اور ہر قسم کے خطرے سے بے نیاز ہے؟ کیا وجہ ہے کہ ایک شخص پرتعیش اور خوبصورت گھر میں رہتا ہے جبکہ دوسرا شخص نہایت ہی بدوضع ٹوٹی پھوٹی کوٹھڑی میں زندگی کے دن گزار رہا ہے؟ کیا وجہ ہے کہ ایک مقرر بہت ہی ممتاز اور غیر معمولی طور پر مشہور اور ہر دلعزیز ہے جبکہ دوسرا تقرر ایک اوسط درجے کی شخصیت اور گمنامی کا شکار ہے؟ کیا وجہ ہے کہ ایک شخص اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں ذہانت اور کامیابی کے بلند ترین درجے پر فائز ہے جبکہ دوسرا شخص اپنے مقصد اور کامیابی کو حاصل کرنے کے لیے تمام زندگی رینگتے ہوۓ اور ہاتھ پاؤں مارتے ہوۓ گزار دیتا ہے؟




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108