::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
General Titles > Halakat Gurez Alami Siyasat  
Book Detail
 
 
Halakat Gurez Alami Siyasat
ہلاکت گریز عالمی سیاسیات 
Author/Translator: Zahida Hina 
Price: $ 6.86
Format: Hard Cover, 288Pages, Weight: 425 gm
Product-Id: 1011679
Publisher: Fiction House
Publish date: 2005
Productid:1011679  
Quantity:
 

 

یہ کتاب بنیادی طور پر دنیا بھر کے علم سیاسیات کے اسکالروں کے ملاخطے اور تنقیدی غوروفکر کے لیے پیش کیا جا رہا ہے خواہ وہ مبتدی ہوں پروفیسر- عمر یا تجر علمی اس تصور میں کوئی خاص تبدیلی نہیں لا سکی ہے کہ ہلاکت انگیزی انسانی صورتحال کی ناگریزیت ہے جسے سیاسی نظرئیے اور عمل میں تسلیم کر لینا چاہیے- امید ہے کہ اس کتاب کے قارئین اس تصور کو زیربحث لائیں گے اور ایک ہلاکت گریز عالمی مستقبل کی جانب فکر و عمل کے مزید نشان راہ ثبت کریں گے ۔

 انگریزی زبان میں شاید یہ پہلی کتاب ہو گی جس کے عنوان میں "ہلاکت گریزی" کا لفظ شامل ہے- یہ مروجہ اصطلاح نہیں ہے- یہ امن اور عدم تشدد سے بھی آگے بڑھ کر انسانی جان لینے کے عمل پر فوری اور براہ راست توجہ چاہتی ہے- بہت زيادہ لوگوں کا فوری ردعمل یہ ہو سکتا ہے کہ ہلاکت گریزی کو مرکز توجہ بنانا بہت منفی، بہت تنگ نظر رویہ اور یہ زیادہ اہم چیزوں کو نظر انداز کرتا ہے- وہ گاندھی کے اس مشورے پر عمل پیرا نظر آئیں گے کہ اہنسا کی ہلاکت گریزی کے طور پر تشریح کرنے سے تشدد پر معمولی اثر پڑتا ہے ۔

 اسکے باوجود یہ ممکن ہے کہ ایک قاری کے طور پر گاندھی کو اس بات پر غوروفکر کے لیے آمادہ کیا جا سکتا تھا کہ تشدد کی دیگر قسموں کے ماخذ اور حامل کے طور پر ہلاکت سے نجات پر مرکوزیت، عدم تشدد کی علم سیاسیات میں ایک نمایاں پیش قدمی ہو سکتی ہے اور جان لینے کی سیاست سے زندگی کے اثبات کی سیاست کی جانب بڑھا جا سکتا ہے ۔

 

اظہار تشکر

اس کتاب کی تشکیل میں ماضی و حال کے معروف اور غیر معروف لوگوں کے حوالے استعمال ہوۓ ہیں- ان سب کا شکریہ ادا کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں- ان لوگوں کی ایک جھلک یہاں اور حوالہ کتب میں دیکھی جا سکتی ہے- میں ہوائی کے لوگوں کا شکر گزار ہوں جنھوں نے دریافت کے اس عالمانہ سفر میں میرے ساتھ بھرپور تعاون کیا، مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ہوائی یونیورسٹی کے طلبہ کا شکریہ جنھوں نے 1978 تا 1992ء کے دوران انڈر گریجویٹ کورسوں اور گریجویٹ سیمیناروڑ میں غیر متشدد سیاسی متبادل کی تحقیق میں حصہ لیا اور فرانسین بلوم، چیوات ستھ آنند اور مکاپیڈواے مسلم جیسے عدم تشدد پر ڈاکڑل ریسرچ کا شکر گزار ہوں جنھوں نے فاضلانہ خدمات کا پیشہ اپنایا ۔

 یہ کتاب پیش کرتے ہوۓ میں پرنسٹن کے دو عظیم سیاسی استادوں، رچرڈسی سنڈر اور ایچ ہوبرٹ ولسن کی اثراندازی سے خصوصی طور پر آگاہ ہوں- سائنس میں مضامین حد رسائی یہ فہم کہ متبادلات کے درمیان انتخاب کرنے کی استعداد میں سیاست کا اصل جوہر موجود ہوتا ہے تمام سطحوں پر تعلیم کے لیے غوروفکر کے باعث سنڈر احترام کے مستحق ہیں اور اس قدر شناہی پر بھی کہ قدریں ان چیزوں کو جلا بخشنے کی خدمت انجام دیتی ہیں اور یہ کہ اس طرح کی قدروں کے بغیر انکا تصور نہیں کیا جا سکتا- ولسن کا شکریہ کیونکہ گاندھی کے بعد انھوں مثال پیش کی کہ ایک آزاد اور مضفانہ سماج کو سچائی کے لیے آواز بلند کرنے والے اسکالروں اور شہریوں کی ضرورت ہوتی ہے چاہے کبھی انھیں اکیلا ہی کیوں نہ کھڑا ہونا پڑے ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108