::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
School & Education > Education > Zation Kah Encycolopedia  
Book Detail
 
 
Zation Kah Encycolopedia
ذاتوں کا انسائیکلوپیڈیا  
Author/Translator: Yasir Jawad 
Price: $ 12.27
Format: Hard Cover, 462Pages, Weight: 625 gm
Product-Id: 1011671
Publisher: Book Home
Publish date: 2008
Productid:1011671  
Quantity:
 

 

یہ کتاب "اے گلوزری آف دی ٹاریبز اینڈ کاسٹز آف پنجاب اینڈ این۔ڈیبلیو۔آف۔پی" کا ترجمہ ہے- اصل کتاب تین جلدوں پر مشتمل تھی- پہلی جلد میں پنجاب کے مختلف گروہوں اور مذہبی فرقوں کے رواج، رسوم، لوک کہانیاں، اعتقادات وغیرہ بیان کیے گۓ ہیں- یہ کتاب مسٹر ای-ڈی میکلیگن سی ایس آئی نے سر ڈینزل ابٹسن کی پنجاب مردم شماری رپورٹ 1892ء کی بنیاد پر لکھی اور ساتھ ہی ساتھ 1892ء کی مردم شماری رپورٹ کو بھی سامنے رکھا- ایچ اے روز نے اسے مرتب کیا اور یہ پہلی مرتبہ 1911ء میں شائع ہوئی تھی ۔

-                     ڈی میکلیگن نے کئی جگہوں پر سر ڈینزل ابٹسن کی کتاب سے اقتباسات لیے اور ان میں اضافہ اور ترامیم کیں ۔

ایک اور قابل وضاحت امر یہ ہے کہ اس کتاب کا ترجمہ کرتے وقت کچھ حصوں کو ایڈٹ بھی کیا گیا ہے- ہمارے خیال میں آج سے 100 سال قبل کے پنجاب میں انتظامی طور پر شامل کچھ علاقے آج ہر طرح سے الگ ہو چکے ہیں- مثلا پہاڑی ریاستیں روہتک، حصار، انبالہ اور اسی طرح کچھ دیگر حصے- حتی کہ یہ علاقے اس دور میں بھی پنجاب کی تاریخی حدود میں شامل نہیں تھے- یوں تو کسی بھی خطے یا صوبے کو اسکے پڑوسی علاقوں سے الگ نہیں کیا جا سکتا اور ایک نسل یا گروہ کے ڈانڈے بہت دور دراز خطوں تک جاتے ہیں مگر تاریخی و ثقافتی حوالہ اس قسم کی حدبندی کے لیے معاون ثابت ہوتا ہے- چنانچہ ہم نے ان ذاتوں پر خصوصی توجہ دی ہے جو موجودہ مشرقی اور مغربی پنجاب میں پائی جاتی تھیں ۔

 

آجری ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اجر یعنی بھیڑ بکریوں کے ریوڑ سے مشتق- یہ راولپنڈی اور جہلم وغیرہ میں ہیں- جہلم میں یہ شورش پسند اعوانوں کی ایک شاخ کا نام بھی ہے ۔

آدپنتھی ۔ ۔ ۔ ۔ غالبا ان سکھوں کا ایک لقب جو اصل عقیدے کے ماننے والے ہیں ۔

آدم خیل ۔ ۔ ۔ آفریدی پٹھانوں کے آٹھ نمایاں قبیلچوں میں سے ایک- انکی چار شاخیں ہیں: حسن خیل، جواکی، گلی اور اشوخیل ۔

آریا ۔ ۔ ۔ ملتان میں ایک زراعت پیشہ جٹ قبیلچہ ۔

آریہ سماج ۔ ۔ ۔ ابھی تک پنجاب میں اہم ترین جدید ہندو فرقہ- اسکی بنیاد 1847ء میں کاٹھیاواڑ کے ایک برہمن پنڈت دیانند سرسوتی نے رکھی- دیانند 1824ء میں پیدا ہوا- وہ بت پرستی اور شادی بیاہ کی رسوم سے یکساں نفرت کرتا تھا- اس نے روایات کی گہری تحقیق کے بعد لاہور میں ایک سماج کی بنیاد رکھی اور پھر بقیہ پنجاب میں بھی شاخیں قائم کیں- اسکی باقی زندگی یوپی اور راجپوتانہ میں سفر کرتے ہوۓ گزری- اپنے عہد کے ہندومت کے خلاف اسکے حملوں نے شدید مخالفت کو جنم دیا- اس نے ویدوں کی ایک خصوصی تفسیر پر زور دیا اور ایک کتاب "ستیارتھ پرکاش" لکھی جس میں آریہ مذہب کا دیگر مذاہب کے ساتھ فرق بیان کیا ۔

آزاد ۔ ۔ ۔ ۔ اسلام کے بے شرع فرقوں کے لیے استعمال ہونے والی اصطلاح- انھیں مجذوب بھی کہتے ہیں جبکہ انکا متضاد سالک ہیں- قلندر بھی آزاد کہلاتے ہیں- آزاد کہتے ہیں کہ شرع صرف عام عوام کے لیے ہے ان لوگوں کو اسکی ضرورت نہیں جنھوں نے معرفت حاصل کر لی ہو ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108