::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
School & Education > Urdu Imla  
Book Detail
 
 
Urdu Imla
اردو املا  
Author/Translator: Rasheed Hassan Khan 
Price: $ 10.29
Format: Hard Cover, 706Pages, Weight: 825 gm
Product-Id: 1011586
Publisher: Fiction House
Publish date: 2007
Productid:1011586  
Quantity:
 

 

ہر زبان کے لیے ضروری ہے کہ اسکے املا کے قاعدے منضبط ہوں اور ان قاعدوں کی بنیاد صحیح اصول پر ہو- اگر قاعدے معین نہ ہوں تو زبان کی یک رنگی اور یک سائی کو سخت صدمہ پہنچنے کا اندیشہ ہو گا اور اردو ابھی تک اس قسم کے خطرے میں ہے- عربی، فارسی، انگریزی، غرض ہر شایستہ زبان میں جو قاعدے مقرر ہیں ہر لکھنے والا انکی پوری پوری پابندی کرتا ہے- مگر اردو والے اپنے تئیں ہر قید سے آزاد سمجھتے ہیں- املا کی خرابی یا بے ضابطگی کی صورتیں جب کسی متمدن قوم کو پیش آئیں تو اس زبان کے زبان دانوں نے فورا اس خرابی یا بے ضابطگی کی اصلاح کی- ترقی کرنے والی قومیں اس زمانے میں بھی اپنی زبان کے لفظوں کی لکھاوٹ میں ضروری ترمیم اور مناسب اصلاح کرتی رہتی ہیں- عام طور پر اصلاح کی ضرورت اسلیے پڑتی ہے کہ ایک لکھنے والا اپنی راۓ کو دخل دے کر ایک غلط راہ اختیار کرتا ہے اور دوسرے بغیر تحقیق کیے ہوۓ اس غلطی کی پیروی کرنے لگتے ہیں- جہاں کسی غلطی کی تکرار ہوئی یا وہ کتابوں اور اخباروں میں راہ پا گئی، عوام کے لیے یہ ایک بہت بڑی سند ہو گئی کہ فلاں لفظ ایک کتاب میں یا کسی اخبار میں یوں لکھا ہوا دیکھا ہے ۔

 

ت - - - تہ

عربی میں ت کی دو صورتیں ہیں: تاے دراز اور تاے مدور یا تاے موقوفہ- عربی میں ان دونوں میں فرق کیا جاتا ہے مثلا یہ کہ لفظ کے آخر میں اگر ت ہو اس صورت میں تنوین کے لیے ت کے بعد الف کا اضافہ کیا جاۓ گا جیسے وقتا، جناتا- اگر لفظ کے آخر میں تہ ہے تو الف کا اضافہ نہیں کیا جاۓ گآ بلکہ اسی تہ پر دو زبر لگا دیے جائیں گے جیسے دفعتہ، نسبتہ- کتابت میں بھی ان دونوں کے فرق کو ملحوظ رکھا جاتا ہے اس طرح کہ تالے دراز ہمیشہ ت کی صورت میں لکھی جاتی ہے اور تالے مہ ور، تہ کی صورت میں وقف کی صورت میں یہ تبدیلی ہوتی ہے کہ تالے مدور، ہ کی آواز دیتی ہے جیسے ساعتہ کو وقف کی حالت میں لکھا تو اسی طرح جاۓ گا مگر پڑھا جاۓ گا ساعہ ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108