::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Religion > Chaloo Aik Saath Chaltey Hain  
Book Detail
 
 
Chaloo Aik Saath Chaltey Hain
چلو اک ساتھ چلتے ہیں  
Author/Translator: Ashraf Gill 
Price: $ 5.89
Format: Hard Cover, 192Pages, Weight: 300 gm
Product-Id: 1011579
Publisher: Fiction House
Publish date: 2007
Productid:1011579  
Quantity:
 

 

حمد باری تعالی

ترے نام ہی کو زیبا ہے شکوہ و کبریائی

تری مہر سے جہاں کی تب و تاب و روشنائی

 

ترے ذکر و بندگی سے مری فکر ہے درخشاں

ترے نام کے سہارے مری تجھ تلک رسائی

 

جو ترے حضور جھک کر بھی نہ دل کوئی پسیجے

ہے عبث قیام و قعدہ ہے عبث جبین سائی

 

تری بردہ تلطف سے ڈھکی چھپی ہوئی ہے

بڑی خامیوں سے ورنہ مری پر ہے پارسائی

 

تری یاد ہی میں ملتی ہیں مسرتوں کی گھڑیاں

ہیں وگرنہ غم کی جھڑیاں مرے عشق کی کمائی

 

مری سب ضرورتوں پر ہے تری نگاہ مولا

مری حاجتوں سے واقف ہے فقط تری خدائی

 

ہے خدا کی ہی عطا سب مرے فکر و فن میں اشرف

جو کروں ثنا میں اسکی شب و روز لب کشائی

 

نعت شریف

 

تمنا ہے رہوں جا کر محمد صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم  کے مدینے میں

بناؤں میں بھی جا کر گھر محمد صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کے مدینے میں

 

دعا میری خدا سے ہے گلے کا ہار ہوں میرے

در آقا کے سب کنکر محمد صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کے مدینے میں

 

نہیں گر پاس تیرے درد کا میرے کوئی دارو

مجھے لے چل او چارہ گر محمد صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کے مدینے میں

 

عجائب جس قدر دنیا میں ہیں ذی شاں لگی سب سے

مجھے روضے کی کروفر محمد صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کے مدینے میں

 

جنھیں تھا ناز اپنی جاہ و عز و پارسائی پر

وہ دیکھے کانپتے تھر تھر محمد صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کے مدینے میں




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108