::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Business & Technical > Taj e Homeopathy  
Book Detail
 
 
Taj e Homeopathy
تاج ہومیوپیتھی  
Author/Translator: Hari Chand Multani 
Price: $ 3.99
Format: Hard Cover, 191Pages, Weight: 325 gm
Product-Id: 1011572
Publisher: Mushtaq Book Corner
Publish date: 2007
Productid:1011572  
Quantity:
 

 

بازار میں اردو زبان میں کوئی ایسی عام فہم کتاب موجود نہ تھی- جس میں طب ہومیوپیتھی پر آسان زبان میں روشنی ڈالی گئی ہو- اگر کچھ مارکیٹ میں طب ہومیوپیتھک کی کتب ہیں بھی تو ان میں سخت مشکل زبان استعمال کی گئی ہے- جسے ڈکشنری کے بغیر پڑھنا سخت مشکل ہے اور عام پریکٹیشنرز ان کتب سے کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکتے- اس کتاب میں پریکٹیشنروں کی رہنمائی کے لیے طبی ہومیوپیتھی پر بالتفصیل روشنی ڈالی گئی ہے اور ہومیو نہ جاننے والا ایک عام طبیب بھی اسے پڑھ کر ہومیوپیتھک ادویات کو اپنی پریکٹس میں استعمال کر سکتا ہے- اس میں ایسے ایسے نکتے بیان کیے گۓ ہیں جو پریکٹیشنرز کے روزمرہ کے کام میں آنے والے ہوں، اس سلسلہ میں ہومیوپیتھک ادویات جو دی گئی ہیں- انکی خریداری کے لیے کسی پریشانی کی ضرورت نہیں- یہ ہر شہر میں ہومیوپیتھ کیمسٹوں سے دستیاب ہو سکتی ہیں ۔

 مجھے اس کتاب کی تیاری میں بہت سے ہومیوپیتھک دوستوں کے تجربات سے فائدہ اٹھانا پڑا اسلیے انکا احسان مند ہونا بھی ایک انسانی فرض سمجھتا ہوں خصوصا

 

ڈاکڑ عابد حسین ہومیوفزیشن

ڈاکڑ این سی گھوش ایم ڈی

ڈاکڑ ایم بھٹا چاریہ

ڈاکڑ امیر سنگھ ہومیوپیتھ

ڈاکڑ ایم سی ایلن صاحب

ڈاکڑ نیش صاحب

ڈاکڑ نظام الدین صاحب ایم پی ہومیوپیتھ اور ڈاکڑ ہری چند ملتانی خاص طور پر شکر گزاری کے مستحق ہیں جن کی عظیم کاوشوں اور جانشانی و محنت سے یہ اشاعت ناظرین کے دست مبارک تو پہنچنے کے قابل ہوئی ہے ۔

 

ہومیوپیتھی کیا ہے ؟

ہومیو + پیتھی دو یونانی الفاظ کا مرکب ہے- ہومیوپیتھی کے معنی بالمثل اور پیتھوز کے معنی مرض یا جذبہ یعنی وہ علم جس میں مرض کا علاج انھیں ادویات سے کیا جاۓ- جن ادویات میں اس مرض جیسی علامات تندرست انسانوں میں پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہو ۔

 لاطینی زبان میں اس سنہری اصول کو اسطرح بیان کیا گیا ہے :

"سمیلیا سمیلی بس کیورنیڑ یعنی بالمثل ادویات سے علاج"

کسی دوائی کے جتنے بھی خواص و علامات کسی مرض کے علامات کے ساتھ زیادہ سے زیادہ مشابہت رکھتے ہونگے- اتنی ہی تیزی سے صحت بحال ہوتی جاۓ گی- جو کہ اصلی معنوں میں صحت کہلاۓ گی ۔

 اس بات کا خیال رہے کہ مرض پیدا کرنے کے لیے جتنی دوائی کی ضرورت ہوتی ہے اس سے کہیں کم مقدار میں وہی دوائی مرض کو دور کرنے کے لیے کافی ہوتی ہے- جب کہ اسکا تندرست آدمیوں پر تجربہ کیا جا چکا ہے ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108