::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Religion > Nabi Al Khatim > Seerat-e-Muhammad Rasool-ul-Allah (S.A.W.)  
Book Detail
 
 
Seerat-e-Muhammad Rasool-ul-Allah (S.A.W.)
سیرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم  
Author/Translator: Muhammad Yaseen Sarohi 
Price: $ 6.43
Format: Hard Cover, 544Pages, Weight: 750 gm
Product-Id: 1011550
Publisher: Mushtaq Book Corner
Publish date: 2007
Productid:1011550  
Quantity:
 

 

تمام تعریفیں اس اللہ وحدہ لاشریک کے لیے ہیں کہ وہ کامل ہے تمام جہانوں کا پالنے والا ہے- وہ ساری کائنات کو بے حساب رزق دیتا ہے- وہ چاہے تو اہل حق کو دریاۓ نیل کی طغیانیوں کی مدد سے کامران کر دے اور اگر وہ چاہے تو نمردود وقت کو ایک حقیر مچھر سے مروا دے وہ ایک آدمی کو کہ وہ ایک لمحہ اول حکمران ہے اگلے لمحے قید میں ڈلوا دے- وہ چاہے تو فقیر کو پل بھر میں شہنشاہ کو ٹکڑے ٹکڑے کا محتاج- وہ بے نیاز ہے وہ کسی کا باپ ہے اور نہ ہی کسی کا بیٹا اور کوئی اسکا ہمسر نہیں اور کروڑوں درود و سلام ہوں محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر کہ وہ اسکے رسول اور محبوب بندے ہیں ۔

 رب العزت نے اپنے محبوب رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی محبت کے صدقے اس عالم فانی کو پیدا کیا اور مجھ جیسے ناتواں گنہگار رند کو اپنے محبوب سرور دو عالم، نور مجسم، ہادی دو عالم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے امتی ہونے کا شرف بخشا ۔

 

تاثرات

میرے معزز دوست محمد یسین سروہی صاحب جو کہ ایک صوفی منش انسان ہیں نے ایک لازوال کارنامہ سرانجام دیا ہے کہ جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی- آپ نے سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی حیات طیبہ کے واقعات اس انداز میں لکھنے کی کوشش کی ہے کہ اسکا ہر لفظ اردو معرا کا شاہکار ہے- ہمارے علماء کرام نے اسلام کی اشاعت کے لیے بہت کام کیا مگر میرے دوست کا کام اس دور کے مبلغین اسلام سے الگ تھلگ ہے- یوں تو سیرت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی اور بھی لاکھوں نہیں کروڑوں کتب موجود ہیں مگر آپکی کتاب ایک منفرد مقام کی حامل ہے ۔

 میرے لیے موجب حیرت امر یہ ہے کہ اگر ہم کوئی ایک جملہ بولنے کی کوشش کریں کہ اس جملے کا ہر حرف نقاط کی قید سے آزاد ہو تو ایسا کرنا بہت مشکل بلکہ ناممکن ہو گا- اسطرح آپ اس کتاب کی تکمیل کے سلسلے میں میرے بھائی کی مشکلات کا اندازہ لگا سکتے ہیں- سب سے زیادہ تعجب کی بات اس وقت میرے سامنے آئی کہ اس کتاب میں موجود قرآن کریم کی آیات کی صحت کا مکمل خیال رکھا گیا ہے ۔

 اسکے علاوہ دوسرے تمام احوال اچھے انداز سے پیش کۓ گۓ- مثلا فتح مکہ سے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا خطبہ جو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اللہ تعالی کے حکم سے لوگوں کو ارشاد فرمایا ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108