::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Religion > Nabi Al Khatim > Seerat-e-Rasool Kareem (PBUH)  
Book Detail
 
 
Seerat-e-Rasool Kareem (PBUH)
سیرت کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم  
Author/Translator: Hifaz Ul Rehman 
Price: $ 5.2
Format: Hard Cover, 264Pages, Weight: 425 gm
Product-Id: 1011549
Publisher: Mushtaq Book Corner
Publish date: 2007
Productid:1011549  
Quantity:
 

 

سیرت رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ایک ایسا سرمدی اور سدا بہار موضوع ہے کہ جس کا حسن و شباب آۓ روزفزوں تر ہوتا چلا جاتا ہے- ہر دور کے ارباب قلم نے اپنی اپنی بساط کے مطابق سعادتوں اور برکتوں سے لبریز اس موضوع پر لکھ کر اپنے دامن کو مالا مال کرنے کی کوشش کی ہے- برصغیر پاک و ہند کے معروف عالم دین اور"قصص القرآن"، "اسلام کا اقتصادی نظام" اور "اخلاق اور فلسفہء اخلاق" جیسی وقیع اور گراں قدر علمی کتابوں کے مولف، مجاہد ملت حضرت مولانا محمد حفظ الرحمن سیوہاروی رحمتہ اللہ علیہ کی زیرنظر کتاب "سیرت رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم" بھی اسی زریں سلسلے کی ایک کڑی ہے- یہ کتاب دراصل انھوں نے دینی اور سرکاری مدارس کے طلبہ کے لیے آسان اور عام فہم پیراۓ میں لکھی تھی تاکہ چھوٹی عمر سے ان نوخیز نہالوں کے قلوب واذھان انوار سیرت سے منور ہو سکیں- اپنے مقصد تالیف پر روشنی ڈالتے ہوۓ مولف موصوف رقم طراز ہیں

 سیرت النبی ایک ایسا موضوع ہے جس پر ساڑھے تیرہ برس سے ہر زمانہ اور ہر قرن میں صدہا تصانیف ہوتی رہی ہیں اور علماۓ اسلام حصول سعادت کے لیے اپنے مبلغ علم کے مطابق ہمیشہ اس مقدس خدمت کو انجام دیتے آۓ ہیں- اسلیے سیرت النبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا مستند ذخیزہ مختلف زبانوں میں اس قدر موجود ہے کہ مجھ جیسے شخص کو اس اہم موضوع پر قلم اٹھانا بے جا جرات کے مترادف ہے- لیکن اشتیاق حصول سعادت نے مجھ کو اپنی کم مائیگی کے باوجود اس پر آمادہ کیا اور یہ مختصر تالیف مرتب ہو گئی ۔

 

فتح مکہ اور دوسرے اہم غزوات

صلح حدیبیہ

              اور وہی ہے جس نے روک رکھا انکے ہاتھوں کو تم سے اور تمہارے ہاتھوں کو ان سے بیچ شہر مکہ کے بعد اسکے کہ تمہارے ہاتھ لگا دیا انکو ۔

 حدیبیہ مکہ معظمہ سے جدہ کی جانب ایک منزل پر واقع ہے جس کو اب شمییہ کہتے ہیں- حدیبیہ کا واقعہ 6 سنہ ہجری میں پیش آیا- واقعہ کی تفصیل یہ ہے کہ ذی قعدہ 6 سنہ ہجری میں پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ایک ہزار چار سو صحابہ رضی اللہ عنہ کی معیت میں ادا عمرہ کے ارادہ سے مکہ معظمہ روانہ ہوۓ ۔

 جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم مقام جدیبیہ پر پہنچے تو مشرکین نے اجتماع کیا اور مسلمانوں کو مسجد حرام میں داخل ہونے سے روکا- نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو سفیر بنا کر بھیجا کہ قریش کو جا کر کہو کہ ہم جنگ کے ارادہ سے نہیں آۓ- اسی لیے ہمارے پاس سامان جنگ میں سے کوئی چیز نہیں ہے- چند تلواریں ہیں جو سامان سفر کی ضروریات میں سے ہیں اور وہ نیام میں ہیں- ہم تو صرف زیارت بیت الحرام کی غرض سے یہاں آۓ ہیں- حضرت عثمان رضی اللہ عنہ مکہ تشریف لے گۓ تو قریش نے انکو روک لیا ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108