::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Religion > Rasool-Ul-Allah (S.A.W.) kay Nafamanoun Ka Ibratnaak Anjam  
Book Detail
 
 
Rasool-Ul-Allah (S.A.W.) kay Nafamanoun Ka Ibratnaak Anjam
رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے نافرمانوں کا عبرتناک انجام  
Author/Translator: Muhammad Abdullah 
Price: $ 6.43
Format: Hard Cover, 528Pages, Weight: 675 gm
Product-Id: 1011547
Publisher: Mushtaq Book Corner
Publish date: 2007
Productid:1011547  
Quantity:
 

 

اللہ تعالی سورتہ الانبیا کی آیت نمبر چالیس میں ارشاد فرماتے ہیں:

 "اے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم! تمہارے رب کی قسم یہ کبھی مومن نہیں ہو سکتے جب تک اپنے باہمی اختلافات میں یہ تم کو فیصلہ کرنے والا نہ مان لیں پھر جو کچھ تم فیصلہ کرو اس پر اپنے دلوں میں بھی کوئی تنگی محسوس نہ کريں بلکہ سر بسر تسلیم کر لیں" ۔

 اس آیت میں نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی مثالی اطاعت کے بارے میں بے حد اہم نقطہ بیان کیا گیا ہے، بہت سے لوگ اطاعت کے مفہموم سے آگاہ ہیں لیکن رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی اطاعت، تابعداری کی دیگر اقسام سے بالکل مختلف نوعیت کی ہے جیسا کہ اوپر کی آیت میں خدا تعالی نے فرمایا، اہل ایمان کو آپکی اطاعت دل کی گہرائیوں سے ذرا بھی شبہ اور کسی بھی قسم کی ہچلچاہٹ محسوس کۓ بغیر کرنے کا حکم دیا گیا ہے اگر کوئی شخص آپکی ارشاد کے صحیح ہونے پر ذرا سا بھی شک محسوس کرے یا اپنے نظریات کو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے نظریات کے مقابلے میں صحیح تر گردانتا ہو تو اس آیت کے مطابق وہ صحیح مومن قرار نہیں پاتا ۔

 

حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی حیات طیبہ

 بعض نافرمانوں کا عبرتناک انجام

ارتداد اختیار کرنے والے کا انجام

                                        جب مکہ مکرمہ میں مسلمانوں کے مقاطعہ یعنی بائیکاٹ کا واقعہ پیش آیا تو ان میں سے اکژ لوگ جو اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر ایمان لے آۓ تھے ہجرت کرکے حبشہ کو چلے گۓ ان لوگوں میں حضرت جعفر ابن ابو طالب اور انکی بیوی حضرت اسماء بنت عمیس بھی تھیں اسطرح مقدادا بن اسود، عبداللہ بن مسعود، عبیداللہ ابن حجش اور اسکی بیوی ام حبیبہ بنت ابوسفیان بھی تھیں مگر یہ عبیداللہ ابن حجش حبشہ جا کر مرتد ہو گیا اور اس نے عیسائی مذہب اختیار کر لیا تھا پھر اسی حالت میں اسکا انتقال ہو گیا، اسکی بیوی حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا اسلام پر باقی رہیں جن سے بعد میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے نکاح فرما لیا ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108