::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
General Titles > Amraz-e-Niswan  
Book Detail
 
 
Amraz-e-Niswan
امراض نسواں  
Author/Translator: Hakeem Hafiz Tahir Mahmood Butt 
Price: $ 4.8
Format: Hard Cover, 240Pages, Weight: 375 gm
Product-Id: 1011537
Publisher: Mushtaq Book Corner
Publish date: 2007
Productid:1011537  
Quantity:
 

 

تشریح اعضاۓ مخصوصہ نسواں

امراض مخصوصہ نسواں سے متعلق کچھ لکھنے سے پہلے مناسب ہے کہ اعضاۓ مخصوصہ نسواں کی تشریح ہو جاۓ تاکہ امراض کے بیان میں جہاں ان اعضاء کا ذکر آۓ انھیں سمجھنے میں وقت پیش نہ آۓ اور ہر بات آسانی سے سمجھ میں آ جاۓ جہاں تک نسوانی اعضاۓ مخصوصہ کا تعلق ہے وہ دو قسم کے ہیں- بیرونی اور اندرونی اعضاۓ تناسل جبکہ بیرونی اعضاۓ تناسل وہ ہیں جو پیڑو کے جوف کے باہر ہیں یعنی شرمگاہ جسے عام زبان میں فرج بھی کہتے ہیں- ان اعضاء کی تشریح اسطرح ہے ۔

 جبل الزہرہ

              یہ پیڑو کے اس مقام پر جہاں بال اگتے ہیں کوئی تین انچ چوڑا اور نصف انچ موٹا مختصر سا ابھار جس کے سبب اس جگہ کے اندرونی اعضاء موسمی اثرات سے بچے رہتے ہیں- اسکی ساخت میں سب سے اوپر جلد ہے جس میں تین قسم کے غدد پاۓ جاتے ہیں- جن کی تشریح و تفصیل درج ذیل ہے ۔

 غدودہینہ یا شحمیہ

                       یہ مچرب غدود ہیں جن سے ایک خاص قسم کی چکنی رطوبت نکل کر جلد کو نرم اور چکنا رکھتی ہے ۔

 

مہبل کے امراض

حکتہ المہبل (مہبل کی خارش)

کیفیت

       فرج کے لبوں سے عنق رحم تک کی وسعت کو عربی میں مہبل کہتے ہیں- اس مرض میں اس مقام پر اس قدر شدید خارش ہوتی ہے جو مریضہ کو بے چین کر دیتی ہے- اس مرض میں مریضہ میں مباشرت کی خواہش بڑھ جاتی ہے ۔

 اسباب

       حیض کھل کر نہ آنا- فرج میں سوزش ہونا- فرج کی صفائی نہ کرنا- رحم یا خصیتہ الرحم یا اندام نہانی میں رطوبت لازعہ صفر اویہ کا پیدا ہونا- فرج کے بالوں میں جوئیں پڑ جانا- کرم امعا- قبض- بواسیر- ذیابیطس- بعض میں یہ شکایت سن یاس یعنی حیض آنا بند ہو جاتا ہے پیدا ہوتی ہے ۔

 علامات

         فرج میں شدید خارش- رات کے وقت اسکا دورہ زيادہ شدید ہو جاتا ہے ۔

 علاج

      سبب دریافت کرکے علاج کریں- اگر کوئی جسمانی وجہ ہو تو مقامی ادویہ کے علاوہ خوردنی ادویہ بھی استعمال کریں- یہ دوائیں مجرب و آزمودہ ہیں ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108