::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
General Titles > Jaraim Ki Tareekh Ki Bad-tareen Khawateen  
Book Detail
 
 
Jaraim Ki Tareekh Ki Bad-tareen Khawateen
جرائم کی تاریخ کی بدترین خواتین  
Author/Translator: Muhammad Zahid Malik 
Price: $ 6.00
Format: Hard Cover, 240Pages, Weight: 375 gm
Product-Id: 1011532
Publisher: Mushtaq Book Corner
Publish date: 2007
Productid:1011532  
Quantity:
 

 

عورت صنف نازک ہے- وہ نہ صرف ایک شریف النفس جنس ہے بلکہ اپنی فطرت اور خلقت کے اعتبار سے ایک کمزور جنس متصور ہوتی ہے- لیکن بدقسمتی سے اگر ایک عورت پٹری سے اتر جاۓ تو وہ اس قسم کے جرائم کا ارتکاب کرتی ہے جس قسم کے جرائم مردوں سے سرزد ہوتے ہیں تو پھر نہ صرف اسکی رسوائی اور بدنامی دیکھنے میں آتی ہے بلکہ اسکی تذلیل بھی شہرہ آفاق ہو جاتی ہے اور لوگ یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ

 اس نے قدر خوفناک فعل کیوں کر انجام دیا؟

 انسانیت چلا اٹھتی ہے کہ اس سے اس قدر گھناؤنی حرکتیں کیوں معرض ظہور میں آئیں ۔

 یقینا یہ سب کچھ غیر فطری ہے؟

 یقینا ایسی عورت، عورت نہیں بلکہ عفریت ہے؟

 زیرنظر کتاب میں ایسی ہی خواتین کے جرائم کا تذکرہ کیا جا رہا ہے جن کے جرائم کسی نہ کسی دور میں تاریخ کے اوراق میں محفوظ ہو گۓ- ان سے خوفناک اعمال سرزد ہوۓ اور وہ ان اعمال بد میں ملوث پائی گئیں ۔

 

لزی بورڈن

فال رور کے قتل کی واردات

4 اگست 1892ء کو دن کے 11 بج کر 15 منٹ پر امریکہ میں رسواۓ زمانہ دوہرے

واردات عمل میں آئی- یہ واردات فال رور کے قصبے میں ہوئی- 19 ویں صدی کے جرائم کا تذکرہ اس وقت مکمل نہیں ہوتا جب تک اس تذکرے میں اس جرم کو شامل نہ کیا جاۓ کیونکہ یہ ایک مہیب خونی واردات تھی ۔

 لزی بورڈن نے 19 جولائی 1860 کو فال رور کے علاقے میں اینڈریو اور سارہ بورڈن کے ہاں جنم لیا تھا- اینڈریو بورڈن کا اولین پیشہ تجہیز و تکفین تھا- لیکن وہ ایک زیرک کاروباری بھی تھا اور اس نے پراپرٹی کے کام میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے کافی زیادہ رقم جمع کر رکھی تھی اور 1892 تک وہ ایک امیر شخص بن چکا تھا- وہ ایک کمرشل لینڈ لارڈ بن چکا تھا اسکے علاوہ اسکے پاس دیگر جائیداد کی شکل میں بھی خاطر خواہ اثاثہ موجود تھا اور وہ کئی ایک بینکوں کا ڈائریکڑ بھی بن چکا تھا- اسکی فوٹو گراف سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایک دبلا پتلا شخص تھا ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108