::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Art & Literature > Travel > India Gate  
Book Detail
 
 
India Gate
انڈیا گیٹ  
Author/Translator: Mubashir Meer 
Price: $ 5.71
Format: Hard Cover, 178Pages, Weight: 350 gm
Product-Id: 1011516
Publisher: Ilm O Irfan Publishers
Publish date: 2007
Productid:1011516  
Quantity:
 

 

آنکھوں میں اتر آۓ ہیں کچھ خواب پرانے

جنگل کا ہوا، سمندر کی گہرائی، صحرا کی ریت اور شہر کی ویرانی و ہنگامہ آرائی سے واپسی کا سفر طے کیے سات سال کا عرصہ گزر چکا ہے - - - اور - - - کہ سات کا ہندسہ جانے کیوں میری زندگی میں کسی نہ کسی حوالے سے بہت اہمیت رکھتا ہے چاہے صورتحال منفی ہو یا مثبت، گو میں ایسی باتوں پر یقین رکھتا ہوں نہ ایمان لیکن اسکا کیا کیا جاۓ جب بھی اپنی زندگی کو پلس اور منفی کرکے دیکھا تلخ اور خوشگوار یادوں کے پیچھے 7 کا ہندسہ نمایاں رہا- خیر لگتا ہے جیسے میں آج بھی اسی سفر میں ہوں- بس سمے کا دھارا بدلا ہے- منظر نہیں کیونکہ جو مناظر آپکے دل و دماغ اور آنکھوں میں بسیرا کر لیں وہ جگہیں کی تبدیلی سے مٹتے نہیں بلکہ انکے نقوش اور گہرے ہو جاتے ہیں- زندگی کا کیا ہے اسکا سفر تو جاری رہنا ہے- قبل از مرگ اور بعد از مرگ بھی- لیکن دلوں میں جو چاہتیں گھر کر لیتی ہیں وہ گھروں کے اجڑنے سے ختم نہیں ہوتیں- چند لمحوں کے لیے ان پر وقت کی گرد ضرور پڑھ جاتی ہے جسے انگلیوں کی پوروں سے ذرا سا کریدا جاۓ پھر سے تازہ ہو کر رقص درویش کی مانند آپکے گرد چار سو دائرے کی صورت ایک ایک کرکے گھومنے لگتی ہیں ۔

 مبشر میر کا سفرنامہ "انڈیا گیٹ" بھی مجھے رقص درویش لگا جسے پڑھتے ہوۓ وہ سارے کردار پھر سے زندہ ہو کر ایک دائرے کی شکل میں رقص کرتے نظر آنے لگے- اور میں انھی گھڑیوں میں گم ہو کر وہ کڑیاں ڈھونڈ رہا ہوں جہاں سے آغاز سفر ہوا تھا- مگر اسکا اختتام شاید دوسرے ہم سفروں کے نزدیک ہو گیا ہو- لیکن میرا سفر تو ابھی جاری ہے اور جاری رہے گا جس کی کوئی منزل ہے نہ جس کا کوئی اختتام ہو ۔

 

دوستی کا سفر

سفر اردو کا ہو یا انگریزی کا ہمیشہ کامیابیوں کے کئی در کھولتا اور کئی رستے ہموار کرنا ہے- نئی جگہیں دیکھنا، نۓ لوگوں سے ملنا، مختلف رویوں سے آشنا ہونا اگرچہ ایک خوشگوار تجربہ بھی ہے لیکن دنیا کو سمجھنے اور انسانوں کو پرکھنے کا ایک بہترین ذریعہ بھی ۔

 میں ہمیشہ مولاۓ کائنات امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب کے اس قول کا قائل رہا ہوں کہ دوستوں کو آزماؤ لیکن سفر ایک ایسا ذریعہ ہے جس میں ہم سب ایک دوسرے کو پرکھ لیتے ہیں- یہ دونوں سفر میرے لۓ بہت خوش قسمت ثابت ہوۓ کہ مجھے بہت سے اچھے دوست ملے- اگرچہ ایک سے مخص آشنائی تھی لیکن اسکے بعد گہری دوستی کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔

 میں اس پر بجا طور پر فخر کر سکتا ہوں کہ ان تمام ہمسفروں نے میری کوتاہیوں کے باوجود نہ صرف مجھے برداشت کیا بلکہ احترام بھی دیا ۔

 بھارت ایک ایسا ملک ہے جس کے ساتھ پاکستان کی براہ راست لڑائی جھگڑے ہوۓ ہیں لیکن اسکے ساتھ ساتھ دوستی کے سفر کا آغاز بھی ہو چکا ہے- یقینا اس سے بھی دونوں ملکوں کے عوام اور حکومتیں بہت کچھ سیکھ رہیں ہیں ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108