::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Art & Literature > Palmistry & Stuff > Kala Jadoo  
Book Detail
 
 
Kala Jadoo
کالا جادو  
Author/Translator: M. A. Rahat 
Price: $ 11.74
Format: Hard Cover, 496Pages, Weight: 700 gm
Product-Id: 1011499
Publisher: Maktaba Al Quraish
Publish date: 2005
Productid:1011499  
Quantity:
 

 

"کالا جادو" کا پانچواں ایڈیشن حاضر خدمت ہے ۔

 یہ ناول ایم اے راحت نے تخلیق کیا، ایم اے راحت کے متعدد ناول اخبار جہاں میں شائع ہوۓ ہیں- "جذبات" کے نام سے ایک ناول کتابی شکل میں بھی چھپ چکا ہے لیکن جو شہرت "کالا جادو" کو نصیب ہوئی وہ انکا کوئی اور سلسلہ نہ پا سکا ۔

 "کالا جادو" ایک شیطانی عمل ہے ایک منفی علم ہے- جادو سیکھنے والا اور جادو سکھانے والا دونوں دوزخی ہوتے ہیں- جادو کو حرام اسی لیے قرار دیا گیا ہے کہ یہ بندے کو اللہ اور اسکے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے احکام سے دور کرنا ہے- جادو کرنے والا کافر اور شیطان کا چیلا کہلاتا ہے- گندگی اسکی بنیاد ہوتی ہے- اسے سیکھنے کے لیے سب سے پہلے اپنا ایمان فروخت کرنا پڑتا ہے- پھر ہر وہ کام کرنا پڑتا ہے جو بندے کو گناہ کی تاریکیوں میں گم کر دے- اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جادو بڑی حقیقت ہے لیکن یہ انسان کا دشمن ہوتا ہے- اسکی کاٹ بڑی خطرناک ہوتی ہے لیکن قرآنی تعلیمات کے ذریعے اسکے اثر کو زائل کیا جا سکتا ہے- جادو ایک فریب ہے- کھلا شرک ہے- اپنی ناجائز خواہشات کو شیطانی عمل کے ذریعے حاصل کرنے کا آسان اور فوری راستہ- اس راستے پر چل کر آدمی دین اور دنیا دونوں گنواں بیٹھتا ہے ۔

 ہماری ناجائز خواہشیں ہی ہمیں نیکی کے راستے سے دور اور بدی سے قریب کر دیتی ہیں- ہمیں اپنی بڑھی ہوئی خواہشوں کو کنڑول کرنا چاہیے- توکل، شکر اور قناعت پسندی ایک ایسا راستہ ہے جس پر چل کر اپنی ناجائز خواہشوں پر قابو پایا جا سکتا ہے- جادو کے فریب سے ہر صورت بچنا چاہیے کیونکہ یہ عمل انسان کو شیطان بنا دیتا ہے ۔

 

مجھے اپنے مستقبل تعمیر کرنے کے لیے آسان راستوں کی تلاش تھی اور میرے جیسے کئی ساتھی میرے گرد اکٹھے ہو گۓ‎ تھے ہم دوسروں کی محنت پر گزارہ کرتے تھے اور ہم محبت سے کرنے والے ہمیں چاہنے والے ہمیں ہماری ضرورت کے لیے دیتے تھے- ریس، سٹہ فلیش، ہر طرح کی شرطیں، ہمارا ذریعہ آمدنی تھیں اور ہم انھی میں کمال حاصل کرنے میں کوشاں تھے اسکے لیے طرح طرح کے جتن کرتے تھے- رفیق کہتا ۔

 کچھ ہونا چاہیے استاد- کوئی لمبا ہاتھ لگ جاۓ تو پوبارہ ہو جائیں ۔

 لمبا ہاتھ کہاں سے لگے گا ۔

 کوشش تو کرنا چاہیے ۔

 مشکل ہے بہروپیے ہزاروں ہیں کام کا کوئی نہیں ملتا ۔

 یار کوئی چلہ وغیرہ کیا جاۓ جس سے سٹے اور گھوڑے کا نمبر معلوم ہو جایا کرے ۔

 آسان نہیں ہے- عمل الٹا بھی ہو جاتا ہے اور پھر ایسا الٹا کرتا ہے کہ کبھی سیدھے نہیں ہو پاتے ۔

 میں ایک قصائی کی دکان سے گوشت خرید رہا تھا دست کا گوشت تھا قصائی نے بڑی ہڈی سے گوشت صاف کیا اور پھر ہڈی کو بغداد مار کر توڑآ اور ایک طرف ڈال دیا- یہ عمل میں نے بیشتر قصائیوں کو کرتے ہوۓ دیکھا تھا اس دن پوچھے بغیر نہ رہ سکا ۔

 شیخ جی ایک بات بتائیے- آپ لوگ اس ہڈی کو توڑ کر کیوں پھینک دیتے ہیں جبکہ دوسری ہڈیوں کے ساتھ آپ ایسا نہیں کرتے ۔

 میاں جی باپ دادا کی روایت ہووے ہے یہ ثابت ہڈی سفلی عمل کرنے والوں کے کام آوے بزرگوں کا کہنا ہے کہ اسے ہمیشہ توڑ کر پھینکنا چاہیے ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108