::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Religion > Non Islamic > Ramayan  
Book Detail
 
 
Ramayan
رامائن  
Author/Translator: Walmiki 
Price: $ 7.97
Format: Hard Cover, 365Pages, Weight: 525 gm
Product-Id: 1011497
Publisher: Fiction House
Publish date: 2003
Productid:1011497  
Quantity:
 

 

دیباچہ

رامائن یعنی رام کی مہمات سنسکرت رزمیہ داستانوں میں سب سے پرانی ہے۔ ایک خیال کے مطابق یہ 500 برس قبل مسیح میں مرتب ہوئی اور اس کو اپنی موجودہ شکل ایک یا دو سو برس بعد ملی۔ رامائن کے مسودے آپس میں کافی فرق ہیں۔ تاہم دو زیادہ مقبول ہوۓ ایک شمالی اور دوسرا بنگال کا۔ شمالی نسخہ زیادہ پرانا اور خالص ہے۔ جبکہ بنگال والے نسخے میں اتنے اضافے اور تبدیلیاں ہو گئيں کہ وہ قابل بھروسہ نہیں رہا۔ بعد کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ مسودوں میں تبدیلیاں ہندوستان کے مختلف حصوں مین اس قدر متضاد ہيں کہ کسی ایک قسم کے نسخوں کو بنیاد نہيں بنایا جا سکتا۔ بدقسمتی سے اہل یورپ کو ایک گھٹیا ایڈیشن پسند آ گیا۔

قدیم رامائن کے علاوہ ایک اور عوامی کتاب ادھیاتم رامائن کہلاتی ہے۔ اس کا مصنف دیاس کو قرار دیا جاتا ہے۔ مگر وہ براہماند پران کا ہی ایک حصہ ہے۔ اس میں رام کو انسان کے بجاے دیوتا بنا کر پیش کیا گیا جو انسانیت کو دکھوں سے نجات دلاتا ہے۔

 

رامائن میں رام چندر کی زندگی اور کارنامے رام اور سیتا کی محبت راون کی سیتا کے ساتھ زیادتی رام اور راون کی جنگ بیان کی گئی ہے۔ یہ سات کانڈوں یا حصوں میں تقسیم ہے اور تقریبا 50 ہزار سطروں پر مشتمل ہے۔ ساتواں حصہ غالبا بعد کا اضافہ ہے۔

1۔ بال کانڈ            رام کا بچپن۔

2۔ ایودھیا کانڈ       ایودھیا کے واقعات اور رام کی جلا وطنی۔

3۔ آرنیہ کانڈ         رام کا بن باس اور سیتا کے ساتھ راون کی زیادتی۔

4۔ کش کندھیہ کانڈ  کش کندھیہ میں رام کا قیام۔

5۔ سندر کانڈ          رام کے اپنے حلیفوں کے ہمراہ سائیلون پہنچنا۔

6۔ یدھ کانڈ            راون اور رام کی جنگ جس میں اول الذکر کو شکست ہوئی۔ اسے لنکا کانڈ بھی کہتے ہیں

7۔ اتر کاند             موخر حصہ ایودھیا میں رام کی زندگی سیتا کی جلا وطنی اس کے دو بیٹوں کی پیدائش رام اور سیتا کا دوبارہ ملاپ سیتا کی موت اور رام کا آسمان پر جانا۔

آخری میں داستان کو ایک افسوسناک انجام تک پہنچایا گیا، جو کچھ یوں ہے کہ سیتا کی شہرت ایودھیا واپسی کے بعد بھی مشکوک رہی اور ملک کے لوگوں نے اپنے بادشاہ رام کے رویے پر انگلیاں اٹھائيں۔ کیونکہ وہ راون کے محل میں ایک سال سے زائد عرصہ گزارنے والی بیوی کو واپس گھر لے آیا تھا۔ رام نے عوامی راۓ کے آگے سر جھکا کر اپنی پیاری اور وفادار بیوی کو ایک مرتبہ پھر جنگل میں بھیج دیا۔

سیتا نے اس کہانی کے مشہور مصنف والمیکی کے آشرم میں پناہ لی اور وہاں جڑواں بچوں لاوا اور کش کو جنم دیا۔ سال گزرتے رہے اور لاوا اور کش بڑے ہو گۓ۔ والمیکی نے انہیں اپنے شاگردوں کے طور پر پالا۔

کئی سال بعد رام نے ایک اشومیدھ کا اہتمام کیا۔ پڑوسی ممالک کے بادشاہ اور شہزادے ایودھیا میں آۓ۔ وہاں والمیکی اور اس کے شا‏گردوں لاوا اور کش نے عظیم داستان رامائن پڑھی۔ اس دلچسپ حصے میں ہمیں پتہ چلتا ہے کہ قدیم ہندوستان میں گیت اور شاعری کیسے سینہ بہ سینہ منتقل ہوتی تھی۔ دونوں لڑکوں نے یہ کہانی زبانی یاد کر رکھی تھی۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108