::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Religion > Muhammad (S.A.W) Aur Quran  
Book Detail
 
 
Muhammad (S.A.W) Aur Quran
محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور قرآن  
Author/Translator: Rafique Zakiria 
Price: $ 7.2
Format: Hard Cover, 400Pages, Weight: 550 gm
Product-Id: 1011491
Publisher: Mushtaq Book Corner
Publish date: 2007
Productid:1011491  
Quantity:
 

 

اس ناول کے خلاف مسلمانوں میں شدید ترین ردعمل فطری بات تھی- غالبا پہلی بار پوری دنیا کے مسلمانوں نے اسلام کے خلاف لکھے جانے والی کسی کتاب کے خلاف اتنے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا- اسکی وجہ یہ ہے کہ اگرچہ اسلام کے خلاف صدیوں سے کتابیں لکھی جاتی رہی ہیں لیکن ایسی بے ہودہ اور دل آزار کتاب پہلی بار لکھی گئی- اسلیے مسلمانوں نے مختلف طریقوں سے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا جلسے منعقد کیے گۓ جلوس نکالے گۓ مظاہرے ہوۓ- حد تو یہ ہے کہ رشدی کی موت کا فتوی جاری کیا گیا تھا ۔

 اس ناول سے ڈاکڑ رفیق زکریا کو اتنی ہی ذہنی تکلیف ہوئی جتنی سب مسلمانوں کو ہوئی- لیکن زکریا صاحب کا ردعمل دوسروں سے مختلف تھا- انھوں نے سلمان رشدی کی واہیات تحریر کا جواب غم و غصے سے نہیں بلکہ ایک مفکر، مدبر، فلسفی، ماہر سیاسیات، ماہر اسلامیات اور دانشور کی حیثیت سے دیا- انھوں نے بہت ٹھنڈے دل کے ساتھ رشدی کا ناول پڑھا- چونکہ انھوں نے اسلام کا گہرا مطالعہ کیا ہے- اسلیے مدلل اور منطقی انداز میں انگریزی ہی میں اس ناول کا جواب دیا- انھوں نے اپنی کتاب کا نام "محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم  اور قرآن" رکھا ہے- اس کتاب کی اہمیت یہ ہے کہ یہ صرف رشدی کے اعتراضات اور یاوہ گوئی کا جواب ہی نہیں بلکہ قرآن اور پیغمبر اسلام کو صحیح پس منظر میں پیش کرنے کی کامیاب کوشش بھی ہے- انکے مخاطب مسلمان بھی ہیں اور مشرق و مغرب کے وہ غیر مسلم بھی جو اسلام کے بارے میں صحیح معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔

 

غزوات و سراپا

سلمان رشدی کے ناول "شیطانی آیات" کے چند کرداروں نے قرآن حکیم کی الوہیت کو اپنے مذاق اور استہزا کا نشانہ بنایا ہے- رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے مشن کو ابتداء ہی سے قریش نے بھی تصحیک اور استہزا کے ذریعے دبانے کی کوشش کی- یہود و نصاری کو سب سے پہلے اس تحریک کا سامنا کرنا پڑا- لہذا ان لوگوں نے قرآنی الہامات اور پیغمبر اسلام کے کردار کو داغدار بنانے کے لیے ایک منظم مہم کا آغاز کر دیا- انھوں نے پیغمبر اسلام کا چین سے بیٹھنا مشکل کر دیا اور ہر موقعہ پر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے پیروؤں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی نتیجتا اس پر امن تحریک کو اکژ و بیشتر خون آشام معرکوں سے دوچار ہونا پڑا- مسلمانوں کے ہاتھوں شکست اور مدینہ منورہ سے اخراج کے بعد بڑی حد تک یہودیوں نے مخاصمانہ رویہ ترک کر دیا- لیکن نصاری نے اپنی مخالفانہ روش مزید شدت سے جاری رکھی ۔

 انھوں نے ایسے ذلیل ہتھکنڈے استعمال کیے جو یہودیوں نے بھی کبھی روا نہیں رکھے تھے- انھوں نے مختلف انداز میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو اپنے غم و غصہ کا نشانہ بنایا- پہلے تو کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم قرآن کے الہامی کتاب ہونے کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کر سکتے- پھر یہ کہا کہ یہ آیات کسی بنی کے پیغام سے زيادہ کسی بیمار ذہن کی پیداوار معلوم ہوتی ہیں- کیوں کہ یہ مشہور کر دیا گیا تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر مرگی کے دورے پڑتے ہیں- تیسرے یہ کہ قدیم انبیاء علیہ السلام کے جو قصے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سناتے ہیں وہ عہد نامہ قدیم سے مستعار لیے گۓ ہیں- وہ لوگ کہتے تھے کہ نوجوانی میں آپ جب ملک شام کے سفر پر جایا کرتے تھے تو وہاں کے بازاروں میں یہ کہانیاں سن کر یاد کر لیتے تھے مزید یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کوئی معجزہ نہیں دکھلا سکتے تھے ان لوگوں کا یہ دعوی تھا کہ سیدنا ابراہیم علیہ السلام آگ پر چل سکتے تھے- سیدنا موسی علیہ السلام لکڑی کو سانپ میں تبدیل کر سکتے تھے- سیدنا عیسی علیہ السلام مردوں کو زندہ کر دیتے تھے- لیکن محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے پاس ایسی کوئی مافوق الفطرت صلاحیت نہیں تھی ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108