::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Religion > Quran Aur Sahib-e-Quran (P.B.U.H)  
Book Detail
 
 
Quran Aur Sahib-e-Quran (P.B.U.H)
قرآن صاحب صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم قرآن  
Author/Translator: Muhammad Ismail Shafeeq Ghotkoi 
Price: $ 6.00
Format: Hard Cover, 352Pages, Weight: 515 gm
Product-Id: 1011490
Publisher: Mushtaq Book Corner
Publish date: 2004
Productid:1011490  
Quantity:
 

 

محترم قارئین کرام! اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے یہ ایک خدائی نظام ہے جس کو حق تعالی شانہ نے اپنی مخلوق کے ترتیب دیا ابتداۓ اسلام سے لے کر آج تک اسکی چمک دمک اور تازگی میں کوئی فرق نہیں کیا یہ ایک عالمی نظام ہے- اسکی بنیاد عالمگیر کتاب قرآن مقدس اور اسکا عملی نمونہ عالمگیر نبوت کے حامل محمد رسول اللہ ہیں ۔

 اللہ تعالی نے اپنے نظام کی حفاظت و نگہبانی کے لیے ہر دور میں ایسے افراد کھڑے کۓ جو حفظ کی صورت میں قرآن پاک کا تحفظ کرتے رہے ۔

 محدثین نے اسماء الرجال کے فن کے ذریعے حدیث پاک کی نگہبانی کا قرض ادا کیا ۔

 قرآن و حدیث کی تشریحات انکے اصول و ضوابط کی پابندی کرانے کے لیے ہر دور میں علماء کرام پیدا فرماۓ- جو قرآن و حدیث کے مزاج و مذاق سے آشنا تھے، انھوں نے امت مسلمہ کو اسلام کی تعلیمات سے روشناس کرا دیا- پھر لطف کی بات یہ ہے کہ جہاں بھی علماء کرام کے کردار کی ضرورت تھی وہاں اسی نہج کے علماء کرام نے کام کیا ۔

 کبھی یہ ضرورت قرآن کی تفسیر کی شکل میں تھی تو کبھی حدیث کی تشریح کی شکل میں، کہیں فقہ اور اصول فقہ کی ضرورت پیش آئی تو کہیں اسمبلی میں اسلامی قانون کی گویا علماء کرام نے ہر سٹیج پر اسلام کا دفاع کیا اور اسکی اصلی شکل پیش کی ۔

 

زکوۃ کے متعلق فرامین رسالت مآب صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم

 ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا کہ کوئی صدقہ کسی مال کو کم نہیں کرتا اور اللہ تعالی معاف کر دینے کے ساتھ بندے کی عزت میں اضافہ کرتا ہے اور کوئی شخص اللہ کے نیچا نہیں ہوتا مگر اللہ رب العزت اسے بلند کرتا ہے ۔

 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا ایک دفعہ ایک آدمی ایک جنگل بیابان میں تھا، کہ اس نے ایک بادل کے ٹکڑے سے آواز سنی کہ فلاں آدمی کے باغ کو پانی پلاؤ بادل ایک طرف ہو گیا اور ایک پتھریلی زمین پر برس پڑا ان نالیوں میں سے ایک نالی نے وہ تمام پانی اکٹھا کر لیا یہ شخص بھی اس پانی کے پیچھے چل پڑا آگے جا کر دیکھا کہ ایک آدمی اپنے باغ میں کھڑا کیاریوں میں پانی لگا رہا ہے اس نے اس سے پوچھا اللہ کے بندے تمہارا نام کیا ہے اس نے اپنا نام بتایا، یہ وہی آدمی تھا جو اس شخص نے بادل میں سنا تھا، کہنے لگا اللہ کے بندے تم مجھ سے میرا نام کیوں پوچھ رہے ہو؟ اس نے کہا جس بادل سے یہ پانی آ رہا ہے میں نے اس میں ایک آواز سنی ہے کوئی تمہارا نام لے کر کہہ رہا تھا کہ فلاں شخص کے باغ کو پانی پلاؤ آپ بتائیں کہ آپ کیا عمل کرتے ہیں؟ اس نے کہا جب تم نے یہ بات کہی ہے تو سنو اس میں سے جو کچھ نکلتا ہے میں اسے تین حصوں میں تقسیم کرتا ہوں ایک حصہ صدقہ کرتا ہوں دوسرا اہل و عیال پر اور تیسرا اسی باغ پر خرچ کرتا ہوں ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108