::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
School & Education > Education > Jazeera Ilm-o-Adab  
Book Detail
 
 
Jazeera Ilm-o-Adab
جزیرہ علم و ادب  
Author/Translator: Allama Mufti Jaffar 
Price: $ 6.00
Format: Hard Cover, 300Pages, Weight: 440 gm
Product-Id: 1011475
Publisher: Haider Publications
Publish date: 2007
Productid:1011475  
Quantity:
 

 

زیرنظر کتاب مولاۓ کائنات حضرت امیر المومنین علیہ السلام کی آفاقی و الہامی کتاب نہج البلاغہ کے حواشی و تشریحات پر مشتمل ہے اور نہج البلاغہ حضرت علی علیہ السلام کے کلام کا وہ انتخاب ہے جو شریف رضی ابوالحسن محمد بن حسن موسوی نے کیا ہے یہ وہ کتاب ہے جو اپنے دامن میں بلاغت کے نمایاں جوہر اور فصاحت کے بہترین مرقع رکھتی ہے اور ایسا ہونا ہی چاہیے کیونکہ وہ ایسی ہستی کا کلام ہے جو رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بعد تمام خلق میں سب سے زیادہ فصیح البیان، سب سے زیادہ قدرت کلام کا مالک، قوت استدلال اور الفاظ لغت عربی پر سب سے زیادہ قابو رکھنے والا تھا کہ جس صورت سے چاہتا تھا انھیں گردش دے دیتا تھا اور وہ بلند حکیم جس کے بیان سے حکمت کے سوتے پھوٹتے ہیں اور وہ خطیب جس کی جادو بیانی دلوں کو بھر دیتی ہے وہ عالم جس کے لیے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ساتھ انتہائی روابط اور وحی کی کتابت اور دین کی نصرت میں شمشیر و زبان دونوں سے جہاد کے ابتدائی عمر سے جو مواقع حاصل ہوۓ، وہ انکے سوا کسی دوسرے کو حاصل نہیں ہوۓ ۔

 یہ الفاظ تھے جامعہ ازہر کے پروفیسر محمد محی الدین کے کہ علامہ شیخ محمد عبدہ کے حواشی کی تشریح و اضافہ کرتے ہوۓ تحریر کیے تھے ۔

 موصوف مزید لکھتے ہیں میں اپنے عنفوان شباب اور ابتداۓ عمری سے نہج البلاغہ کا گرویدہ رہا ہوں کیونکہ میں اپنے والد کو دیکھتا تھا کہ وہ اکژ اس کتاب کو پڑھتے تھے اور اپنے بڑے چچا کو بھی دیکھتا کہ گھنٹوں پڑھتے رہتے اسکے معانی کو سمجھتے رہتے اور اسکے انداز بیان پر غور کرتے رہتے اور ان دونوں بزرگواروں کا میرے دل پر اتنا بڑا اثر تھا جس نے مجھے بھی انکے نقش قدم پر چلنے کے لیے مجبور کر دیا ۔

 

سید رضی رضوان اللہ علیہ کا ایک عدیم المثال خطبہ

حمد و ستائش اس اللہ کے لیے جس نے حمد کو اپنی نعمتوں کی قیمت، ابتلاؤں سے بچنے کا ذریعہ، جنت کا وسیلہ اور اپنے احسانات کے بڑھانے کا سبب قرار دیا ہے درود ہو اسکے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر جو نبی رحمت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم، پیشواؤں کا پیشوا، امت کا چراغ، دودمان شرافت کا انتخاب، قدیم ترین بزرگیوں کا نچوڑ، رگ و پے میں سماۓ ہوۓ فخر کی کھیتی، رفعت و بلندی کی برگ پوش ثمردار شاخ ہے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے اہل بیت علیہ السلام پر رحمت ہو جو تاریکیوں کے چراغ، امت کے لیے سامان حفاظت، دین کے روشن مینار اور فضل و کما کا بلند معیار ہیں ۔

 اللہ ان سب پر رحمت نازل کرے، ایسی رحمت جو انکے فضل و کمال کے شایان شان، انکے عمل و کردار کی جزاء اور انکی ذاتی و خاندانی پاکیزگی کے ہم پلہ ہو- جب تک صبح درخشاں لو دیتی رہے اور جگمگاتے ستارے ابھر کر ڈوبتے رہیں- میں نے اوائل عمر اور شاخ جوانی کی شادابی میں آئمہ طاہرین علیہ السلام کے حالات و خصائص میں ایک کتاب کی تالیف شروع کی تھی جو انکے نفیس و واقعات اور انکے کلام کے جواہر ریزوں پر مشتمل تھی جس کا غرض تالیف میں نے اسی کتاب کے دیپاچہ میں ذکر کیا ہے اور میں وہ حصہ جو امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے خصائص سے متعلق تھا، پایہ تکمیل کو پہنچا، لیکن زمانہ کی مزاحمتوں اور شب و روز کی رکاوٹوں نے بقیہ کتاب پایہ تکمیل تک نہ پہنچنے دی جتنا حصہ لکھا گیا تھا اسے میں نے چند ابواب و فضول پر تقسیم کیا ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108