::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Art & Literature > Hazerian  
Book Detail
 
 
Hazerian
حاضریاں  
Author/Translator: Hafeez Taaib 
Price: $ 5.71
Format: Hard Cover, 96Pages, Weight: 300 gm
Product-Id: 1011356
Publisher: Maktaba Tameer e Insaniyat
Publish date: 2007
Productid:1011356  
Quantity:
 

 

یہ مختصر مگر جامع پنجابی سفرنامہ "حاضریاں" (حج تے عمرہ) میرے نانا ابا جی، امام نعت نگاران عصر حاضر حضرت حفیظ تائب اپنی عزیز کے تقریبا آخری پندرہ برسوں میں وقتا فوقتا تحریر کرتے رہے تھے، مگر اپنی شدید بیماری اور بے حد مصروفیات کی وجہ سے اسے حتمی شکل نہ دے سکے لیکن اس سفرنامے کی اشاعت کی شدید خواہش انھیں آخری وقت تک رہی- یہ سفرنامہ مجھے انکے کمرے میں موجود مطالعے کی میز پر پڑی فائلوں میں ملا اور پھر میں اس کام کی تکمیل کے لیے سرگرم عمل رہا اور آج یہ اللہ کے فضل و کرم سے کتابی شکل میں شائع ہو رہا ہے ۔

 میرا ایمان ہے کہ انکے نام اور کام کو زندہ رکھنے کا ذمہ اللہ نے لیا ہوا ہے کیونکہ جو شخص اسکے بندوں کے کاموں کی فکر میں اپنا کام پورا نہ کر سکا، اسکے پرخلوص اور نایاب کام کو اللہ کیسے ضائع ہونے دے سکتا ہے- بے شک اللہ سب سے بڑا قدردان ہے اور سب سے بڑھ کر یہ، کہ یہ قابل قدر کام نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سچی محبت میں کیا گیا ہے اور اسے اللہ اسکے محبوب صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی تائید حاصل ہے اور وہ سب لوگ جو حفیظ تائب کے حوالے سے کام کر رہے ہیں، انکی خوش قسمتی ہے کہ اللہ تعالی نے انھیں اپنے محبوب بندے حفیظ تائب کے عظیم الشان علمی و ادبی کارناموں کو فروغ دینے کا ذریعہ بنایا ہے ۔

 انشاء اللہ انکا تمام غیر مطبوعہ کام بہت جلد زیور طبع سے آراستہ ہو گا- زیرنظر کتاب انکی تیسری کتاب ہے جو انکی وفات کے بعد شائع ہو رہی ہے- اس سے پہلے "کلیات حفیظ تائب" اور "اصحابی کالنجوم" شائع ہو چکی ہیں- اول الذکر میں انکے کل مطبوعہ حمدیہ و نعتیہ کلام کے ساتھ انکا غیر مدون کلام حمد و نعت بھی شامل ہے اور دوسری کتاب انکا دیوان مناقب اصحاب رضی اللہ عنہ ہے اور یہ مخص اللہ ہی کا فضل و کرم ہے ۔

 ایک اور بات جو اس کتاب کے حوالے سے اہم ہے، وہ یہ کہ حفیظ تائب کا حتنا بھی کام انکی زندگی میں شائع ہوا وہ انکا منظوم کام ہی تھا، ماسواۓ ایک کتاب "پن چھان" کے جو انکے پنجابی تحقیقی اور تنقیدی مضامین پر مشتمل ہے- اور وہ 1978ء میں شائع ہوئی تھی ۔

 

جدائی دے پنیڈے

نعت شریف لکھدیاں 25 سال بیت گۓ سن پر اودھروں کوئی اشارہ یاں بشارت نہیں ملی سی آس نراس دی ایس کیفیت وچ ایہو جیہے شعر قلم زبانوں اداہون لگ پۓ سن:

 توں کیوں اس دھرتی دے اتے ککھوں ہولا ہوندوں

تائب تیری نعت جے اوس نظر وچ تلی ہوندی

 

حالی تائب ہور کجھ دن صبر کر

ہور گوہڑا ہون دے چاہت دا رنگ

 

دیکھیے کدوں جواب آوندا اے اوہناں دا اس دیسوں

رقعے جیہڑے لکھ لکھ ٹورے نیں میں پاکستانوں

 دوری وچ حضوری دیاں لذتاں بارے سوچدا ساں تے علامہ اقبال دے نال ای راقب قصوری دا ناں سامنے آ جاندا سی، جنہاں نوں ظاہری حاضری نہ نصیب ہون دے باوجود زمانے "شاعر حضوری" منیا پرایہناں بزرگاں والا دردمینوں کدوں نصیب سی ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108