::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Religion > Hazorian  
Book Detail
 
 
Hazorian
حضوریاں  
Author/Translator: Hafeez Taaib 
Price: $ 7.2
Format: Hard Cover, 143Pages, Weight: 340 gm
Product-Id: 1011355
Publisher: Maktaba Tameer e Insaniyat
Publish date: 2007
Productid:1011355  
Quantity:
 

 

حضرت حفیظ تائب کو اس دور میں نعت نگاری کا امام تسلیم کیا گیا ہے- بے شک انکی نعت رہتی دنیا تک تمام نعت لکھنے والوں کے لیے ایک مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے اور بطور انسان بھی دنیا انھیں ایک بزرگ ہستی، ایک ولی اللہ اور ایک سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے طور پر جانتی ہے- لہذا انکی ذات فن یا شخصیت ہر دو لحاظ سے قابل تقلید ہے ۔

 چونکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ہر مسلمان کی نگاہ کا مرکز اور وہاں کی حاضری ہر مسلمان کے دل کی آرزو ہے- اس بات کو مدنظر رکھتے ہوۓ انکے پنجابی سفرنامہ "حاضریاں" کے ساتھ انکی یہ کتاب "حضوریاں" مرتب کی گئی ہے جس میں انکے تمام نعتیہ کلام میں سے وہ کلام جس کا تعلق حج و عمرہ کی حاضریوں کے ساتھ ہے- مختلف عنوانات کے ساتھ شامل کر لیا گیا ہے تاکہ ہر خاص و عام اس اہم ترین موضوع یعنی حاضری حرمین پر مکمل اور جامع رہنمائی حاصل کر سکے اور دنیا و آخرت کی سعادتیں حاصل کر سکیں ۔

 

آرزوۓ حضوری

 

لوگ رخصت ہوے جو حج کے لیے

جلے میری پلک پلک پہ دیۓ

 

دل میں ہے درد و داغ مہجوری

وہ حرم سے نگاہ کی دوری

 

نہ زر و سیم ہے نہ جنس ہنر

صرف شوق سفر ہے برگ سفر

 

کس طرح آؤں تیرا گھر دیکھوں

کیسے طیبہ کے بام و در دیکھوں

 

رب کعبہ! کرم کا طالب ہوں

میں تری ذات سے مخاطب ہوں

 

کون ہے جو مری پکار سنے

قصہ چشم اشکبار سنے




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108