::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Art & Literature > Sofi-ism > Yaadgar e Chisti  
Book Detail
 
 
Yaadgar e Chisti
یادگار چشتی  
Author/Translator: Noor Ahmed Chisti 
Price: $ 4.00
Format: Hard Cover, 160Pages, Weight: 315 gm
Product-Id: 1011293
Publisher: Nigarshat
Publish date: 2007
Productid:1011293  
Quantity:
 

 

احوال لاہور کا

لاہور قدیمی ایک شہر ہے دریاۓ راوی کے کنارے پر- تواریخوں سے ایسا ثابت ہوتا ہے کہ لو راجہ رام چندر کے بیٹے نے اول اس شہر کو آباد کیا اور نام اسکا بعضوں کے نزدیک لہور اور بعضوں کے نزدیک لہاور- قدرت الہی سے یہ موجب گردش زمانہ کے بعد کئی برسوں کے یہ آبادی ایسی ویران ہوئی کہ کہیں کہیں نشان عمارت کا وہ گیا اور بالکل کھنڈہار ہو گیا- اس حالت میں دارالسلطنت اس ملک کی سیالکوٹ ٹھہرا- بعد اسکے جب سلطان محمود غزنوی نے ہندوستان کو فتح کیا تو ملک ایاز کہ اسکا منظور نظر تھا، اس شہر کی آبادی پر متوجہ ہوا- کہتے ہیں کہ یہ شخص خدا دوست تھا اور اس پر بادشاہ نظر نوازش یہاں تک رکھتا تھا کہ اکژ مصنف عاشقی و معشوقی کا نام درمیان میں لاتے ہیں ۔

 مزار اسکی لاہور کے ٹکسال بازار میں، جو متصل مشن اسکول کے واقعہ ہے، موجود ہے- اب تک وہاں ہر روز چراغ جلتا ہے اور جمعرات کی رات کو چراغاں ہوتی ہے اور سال بھر میں ایک روز وہاں میلہ ہوتا ہے- اکژ کنچنییں ناچ کو رات بھر حاضر رہتی ہیں اور دوسرے دن پر مجلس بھی ہوتی ہے اور جہلا لوگ منت بھی مانتے ہیں- اب یہاں عرس اور منت اور مجلس کا جال لکھنا مناسب متصور ہوا لہذا مختصر کرکے لکھتا ہوں ۔

 

ایضا حال لاہور

نیچے اس مسجد کے وزیر خاں مرحوم نے ایک بہت اچھا چوک بنوایا- سکھوں کے وقت میں وہ چوک خراب ہو گیا تھا- اب انگریزی عہد میں پھر وہ صاف ہوا- وہاں اب نعل بند گھوڑوں کے نعل بناتے ہیں- بیچ میں اس چوک کے ایک اور چھوٹا سا مقبرہ میراں سید صوف کا ہے- اب محمد سلطان ٹھیکہ دار نے اسے ازسر نو بنایا ہے- اسکو میراں بادشاہ کا بھائی کہتے ہیں- وہیں راجا دینا ناتھ صاحب کی حویلی ہے اور مغرب رویہ اس مسجد کے کوتوالی بہت اچھی عالی شان صاحبان انگریز بہادر نے بنوائی ہے ۔

 حال مزارات

               اور بھی اکژ بزرگوں کے مزار ہیں- بھاٹی دروازے کے باہر پیر علی گنج بخش ہجویری کہ صاحب فیصلت اور ولایت تھے، انکا مزار موجود ہے- وہ اس ملک میں بہت مشہور بزرگ ہیں- بہت بہت دور سے خلقت انکی زیارت کو آتی ہے- ہر روز لوگ پھول لے کر سلام کے واسطے حاضر ہوتے ہیں- جمعرات اور جمعہ کو وہاں بہت لوگ جمع ہوتے ہیں اور کبھی کبھی جقعہ کے روز بوقت چار بجے وہاں اقوال بھی گاتے ہیں اور برس میں دو دفعہ وہاں میلہ بھی ہوتا ہے- ایک بیسویں تاریخ صفر مہینے کی اور دوسرا آخری چار شبنہ کے روز، اور بہت سے مقبرے شہر کے گردونواح میں- چونکہ مشہور ہیں لہذا بیان انکا نہ لکھا ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108