::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Religion > Fitna Yajoog O Majoog Quran O Hadees Ki Roshani Main  
Book Detail
 
 
Fitna Yajoog O Majoog Quran O Hadees Ki Roshani Main
فتنہ یاجوج و ماجوج قرآن و حدیث کی روشنی میں  
Author/Translator: M. Zafar Iqbal 
Price: $ 4.8
Format: Hard Cover, 106Pages, Weight: 300 gm
Product-Id: 1011284
Publisher: Maktaba Tameer e Insaniyat
Publish date: 2007
Productid:1011284  
Quantity:
 

 

پس منظر

اوراق تاریخ پلٹتے ہوۓ مسافر قلم کا ایک ایسے مقام پر پہنچ کر قدم اور قلم رک گۓ جس سے زیادہ ہیبت ناک،دل دوز اور خوفناک منظر کا تصور اسے کبھی نہیں آیا، وہ یہ سوچنے پر مجبور ہو گیا کہ ہو سکتا ہے دامن تاریخ میں اس سے بھی زیادہ لرزہ خیز مظالم کی داستان محفوظ ہو، لیکن نہیں! اسلام اور مسلمانوں پر بربادی النظر میں جتنا کڑا وقت اس موقع پر آیا بعد کے ایام اور زمانے اسکی مثال سے بھی خالی ہیں ۔

 مسافر قلم کے سامنے صفحات کھل رہے تھے ایک منظر آ رہا تھا اور دوسرا جا رہا تھا،وہ دیکھ رہا تھا کہ ایک وحشی قوم ہے جو بوڑھوں کی بزرگی سے متاثر ہوتی ہے اور نہ ہی بچوں کی معصومی انھیں ترس کھانے پر مجبور کرتی ہے، مردوں کو قتل کرنا انکا محبوب مشغلہ ہے اور امید والی عورتوں کے پیٹ چاک کرکے آنے والی نئی جان اور اسکی ماں دونوں کو آب حیات سے محروم کرنا انکا مذہبی فریضہ ہے،مشائخ اور علماء انکے نزدیک سب سے بڑے مجرم ہیں، مساجد و مدارس اور مکاتب انکے نزدیک گمراہی کے اڈے ہیں، انھوں نے اپنی "بے عزتی" کا بدلہ لینے کے لیے کشتوں کے پشتے لگا دیۓ اور اتنا قتل عام کیا کہ خود بھی تھک گۓ، بازاروں اور راستوں کو انسانی لاشوں سے اس طرح پاٹ دیا کہ پورے پورے ٹیلے قائم ہو گۓ، صرف بغداد میں اٹھارہ لاکھ مقتول شمار کۓ گۓ، علانیہ شراب کے جام لنڈھاۓ گۓ،خنزیر کے گوشت سے ضیافت عام کے مزے لوٹے گۓ، مساجد کو پانی کی بجاۓ شراب سے بھر دیا گیا، اذان اور نماز پر سرکاری طور پر پابندی لگا دی گئی ۔

 

یاجوج ماجوج،ایک تعارف

تاریخ انسانیت میں "ابوالبشر" کا لقب صرف دو ہستیوں کو مل سکا اور ان میں بھی بہرحال اول و ثانی کی تفریق برقرار رکھی گئی ہے چنانچہ حضرت آدم علیہ السلام کو "ابوالبشر اول" اور حضرت نوح علیہ السلام کو "ابوالبشر ثانی" کہا جاتا ہے کہ طوفان نوح علیہ السلام کی ہمہ گیری کے بعد "سفینہ نجات" پر سوار ہو کر حفاظت خداوندی میں آنے کا سب سے بڑا ذریعہ حصرت نوح علیہ السلام ہی تھے ۔

 حضرت نوح علیہ السلام کے چار بیٹوں میں سے "کنعان" تو اسی طوفان کا شکار ہو کر غضب خداوندی سے ہلاک ہوا اور ثابت کر گیا کہ نجات کا دارومدار حسب نسب پر نہیں ایمان و اعمال صالحہ پر ہے، جبکہ باقی تین بیٹے نجات یافتہ ہو کر تین مختلف نسلوں کے وجود میں آنے کا ذریعہ بنے ۔

 1- سام کو "ابوالعرب" کا خطاب ملا ۔

2- حام "ابوالسودان" کے نام سے متعارف ہوۓ ۔

3- یافث "الوالترک" کے خطاب سے مشہور ہوۓ ۔

 مورخرالذکر "یافث" ہی کی اولاد میں سے "یاجوج ماجوج" کا ہونا بھی بعض علماء کا موقف ہے جیسا کہ تفسیر ابن کثیرج 3ص 140 پر مذکور ہے اور اتنی بات تو بہرحال طے ہے کہ "یاجوج ماجوج" کسی طاقت یا ماوراء عقل و طبیعیات ہستی کا نام نہیں بلکہ یہ بھی انسانوں کے دو گروہ ہیں جن کا تعلق حضرت نوح علیہ السلام کے صاحبزادے "یافث" سے جڑتا ہے ۔

 اس سلسلے میں کتاب مقدس تو رات سے ایک اقتباس ملاخطہ ہو ۔

 "نوح کے بیٹوں سم حام اور یافت کی اولاد یہ ہیں، طوفان کے بعد انکے ہاں بیٹے پیدا ہوۓ، بنی یافت یہ ہیں جمر اور ماجوج اور مادی اور یاوان اور توبل اور مسک اور تیراس" ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108