::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Religion > HinduMaat Tareekh, Aqaid, Falsafa  
Book Detail
 
 
HinduMaat Tareekh, Aqaid, Falsafa
ہندومت تاریخ،عقائد،فلسفہ  
Author/Translator: Malik Ashfaq 
Price: $ 6.37
Format: Hard Cover, 168Pages, Weight: 340 gm
Product-Id: 1011214
Publisher: Book Home
Publish date: 2007
Productid:1011214  
Quantity:
 

 

دیباچہ

جرمن فلسفی کانٹ کا کہنا ہے- ہر فریضہ کو خدائی حکم سمجھنا "مذہب" ہے- ولیم جیمز کا کہنا ہے،انسان کا ایک غیر مرئی نظام کے ساتھ اپنا تعلق جوڑنا "مذہب" ہے ۔

شوپنہار کہتا ہے کہ "مذہب" موت کے تصور سے پیدا ہوتا ہے ۔

پروفیسر وہائٹ ہیڈ کا کہنا ہے- "مذہب" اعتقاد کی اس قوت کا نام ہے جس سے انسان کی اندرونی پاکیزگی ہوتی ہے ۔

ہندومت ایک آریائی مذہب ہے،بلکہ خود ہندوعلما بھی اسکو مذہب نہیں بلکہ "ویدک مت" کہتے ہیں جیسا کہ مفکرین نے مذہب کی جو تعریفات پیش کی ہیں،اسکے مطابق بھی اس میں کافی حد تک مذہب کے عناصر پاۓ جاتے ہیں ۔

معروف فرانسیی مفکر ڈاکڑ لیبان کا کہنا ہے کہ ہندو علماء نے تین ہزار سال میں جو تہذیبی ادب تخلیق کیا وہی انکا مذہب ہے ۔

وید کا مصدر "ود" ہے جس کا مطلب ہے غوروفکر کرنا،گیان یا تعلیم حاصل کرنا ۔

ہندومت کا بنیاد ویدوں پر ہے یعنی مختلف ایسے موضوعات جو کسی نہ کسی خاص علم کے متعلق ہوں،ان میں مشہور ترین "وید" رگ وید ہے جس میں کائنات کی تخلیق کرنے والے کے حوالے سے دیوتاؤں کی تعریف اور بزرگی کے گیت ہیں- اسکے علاوہ یجروید،سام وید،اتھروید ہیں ان ویدوں کے حوالے سے تمام "علم و برکت" کے مالک صرف برہمن ہیں ۔

اسکے علاوہ "رامائن"،"گیتا" اور "مہا بھارت" جیسی کتابوں کو بھی مذہبی کتابیں تسلیم کیا جاتا ہے ۔

اپنشد دراصل مختلف ویدوں کی تشریح و تعبیر کا نام ہے ان میں شنکراچاریہ اپنشد،ویشکا اپنشد وغیرہ زیادہ معروف ہیں ۔

 

وید

ویدوں کو 1200 قبل مسیح کے بعد کئی صدیوں تک مرتب کیا جاتا رہا- وید کا مطلب ہے "مقدس علم"- ویدوں کے متعلق کہا جاتا ہے کہ ویدوں کے علم کی بنیاد دیوتا عظیم اور ہندورشیوں کے درمیان بلاواسطہ رابطے سے وجود میں آنے والے علم کا نام ہے ۔

قدیم ترین اور مقبول ترین وید کا نام "وگ وید" ہے- اس میں ایک ہزار سے زائد `بھجن` ہیں ۔

ان بھجنوں میں "دیوتا عظیم" کو مختلف شکلوں میں بیان کرکے مخاطب کیا گیا ہے ۔

ا ن بھجنوں کو دیوتاؤں کی پوجا کے لیے گایا جاتا ہے- لفظ "رگ" کا مطلب ہے کہ پرومت جو منتر پڑھتا ہے- یہ منتر صرف پروہت ہی پڑھ سکتا ہے ۔

اسکے علاوہ "اتھروید"،"سمادھی" ذات کے لیے ہر کوئی استعمال کر سکتا ہے ۔ 




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108