::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
General Titles > Hazrat Data Gunj Buksh R.A  
Book Detail
 
 
Hazrat Data Gunj Buksh R.A
حضرت داتا گنج بخش  
Author/Translator: Muhammad Deen Foak 
Price: $ 7.16
Format: Hard Cover, 158Pages, Weight: 340 gm
Product-Id: 1011211
Publisher: Book Home
Publish date: 2007
Productid:1011211  
Quantity:
 

 

دیباچہ

جن کی کتابوں کو میں نے ہندوستان کے سب سے پہلے مشہور محمدن مشنری سردار اولیاۓ کبار حضرت علی مخدوم ہجویری غزنوی المعروف حضرت داتا گنج بخش لاہوری علیہ الرحمتہ کے حالات ترتیب دینے کے لیے مطالعہ کیا ہے- تحریر و تصنیف کے علاوہ اگر انکے مطالعہ کا وقت بھی شامل کر لیا جاۓ تو میں نے کامل دو ماہ حضرت زبدۃ الاخیار داتا صاحب کے سوانح حیات اور حضرت کے کلمات و خیالات کو ترتیب دینے میں صرف کیے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ بہت تھوڑے عرصہ میں یہ چند جزو تیار ہو گۓ ہیں ۔

بحمد اللہ عجب ارزاں خریدم

کچھ شک نہیں کہ اگر مولوی غلام جیلائی صاحب خوشنویس لاہور اور سید رحمت علی ساہ صاحب شفیق مجھے بعض کتب مطبوعہ و غیر مطبوعہ کی فراہمی میں مدد نہ دتے تو دو ماہ کی بجاۓ غالبا بہت زیادہ وقت صرف کرنا پڑتا- اسلیے میں ان ہر دو اصحاب کا خصوصیت سے شکرگزار ہوں کہ انھوں نے مجھے حضرت کے حالات ترتیب دینے کے لیے ایسی کتابیں مہیا کر دیں- جن کا بظاہر آسانی کے ساتھ دستیاب ہونا مشکل تھا ۔

تم نے دیا فروغ تو ہے داغ آفتاب

حضرت علی ہجویری کے حالات مختلف کتابوں میں تو کہیں کہیں نظر آ جاتے ہیں لیکن انکی ایک مستقل اور جامع سوانح عمری ایسی نہ تھی جو انکے ارادت مندوں کی پیاس بجھا سکتی اور اس باکمال بزرگ کے قابل تقلید حالت و خیالات کو ظاہر کر سکتی ۔

 

حضرت داتا گنج بخش صاحب رحمتہ اللہ علیہ

حضرت کی پیدائش ۔

                          حضرت علی مخدوم علی ہجویری کے مختصر سوانح حیات کے لکھنے کے لیے مندرجہ ذیل کتب سے مدد لی گئی ہے ۔

 

تاریخ لاہور

حدیقتہ الاولیاء: مصنفہ مفتی غلام سرور لاہوری مرحوم ۔

تحقیقات چشتی: مصنفہ مولوی نور احمد چشتی مرحوم ۔

سفینتہ الاولیاء: مصنفہ شہزادہ داراشکوہ مرحوم ۔

اذکار قلندری جس کے آخری حصہ میں لاہور کے بزرگوں کا بھی حال درج ہے ۔

کشف المجوب: مصنفہ حضرت علی ہجویری داتا گنج بخش ۔

گنج تاریخ: مصنفہ مفتی غلام سرور لاہوری مرحوم ۔

تفحات لانس ازمولانا جامی ۔

کشف الاسرار: مصنفہ حضرت داتا گنج بخش ۔

فرہنگ آصفیہ: ازمولانا سید احمد دہلوی ۔

ایک نامکمل قلمی کتاب پنجابی نظم کی جس کے مصنف کا نام چراغ دین ہے ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108