::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Art & Literature > Hath Kay Raaz  
Book Detail
 
 
Hath Kay Raaz
ہاتھ کے راز  
Author/Translator: Kero 
Price: $ 7.6
Format: Hard Cover, 183Pages, Weight: 360 gm
Product-Id: 1011208
Publisher: Book Home
Publish date: 2006
Productid:1011208  
Quantity:
 

 

ہاتھوں اور انگلیوں کی بناوٹ

علم الید کے معنی دراصل مطالعہ دست کی کلیت ہے- بہر کیف اسے دو شعبوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے- یعنی مرکب علوم اوضاع ید اور خطوط ید- اول الذکر ہاتھوں اور انگلیوں کی بناوٹوں کے متعلق تبصرہ کرتا ہے اور موروثی مزاج و خصوصیت کو بتاتا ہے- ثانی الذکر ہتھیلی کی لکیروں اور نشانات کے واقعات،ماضی،حال اور مستقبل کے تعلقات میں ظاہر کرتا ہے ۔

چنانچہ یہ بآسانی سمجھا جا سکتا ہے کہ اس مطالعہ کا دوسرا حصہ،بغیر پہلے حصے کی مدد کے مکمل نہیں ہوتا- اور جس طرح یہ نظری مطالعہ کے لیے ضروری ہے عین اسی طرح دست شناہی میں بھی اسکی حاجت ہے ۔

چنانچہ طلباء اس سے پہلے کہ وہ ہتھیلی کی لکیروں اور نشانات کا تخمینہ لگانا شروع کریں- انھیں اوضاع اور تشکیل،جلد،ناخن وغیرہ کا بغور مشاہدہ کرنا چاہیے کچھ لوگ موضوع مطالعہ کے اس حصے پر توجہ مرکوز کرنا نہایت غیر دلچسپ اور بے سود سمجھتے ہیں- دست شناہی کے متعلق کتابیں لکھنے والے بھی اسکی اہمیت کو نظرانداز کر دیتے ہیں اور بہت ہی جلد علم خطوط ید کی دلچسپ تفصیل شروع کر دیتے ہیں ۔

دست شناہی کے طالب علم ذرا سی غوروفکر کے بعد یقینا تسلیم کر لیں گے کہ یہ طریق کار درست نہیں اور اسکا انجام غلط بینی ہو گا- کیونکہ اصولا اگر کوئی علم یا موضوع قابل مطالعہ ہے تو یقینا اس علم کو بھرپور انداز میں حاصل کرنا اور سمجھنا ہی سب سے بڑی خوبی ہو گی اور پھر ہاتھوں کی ساخت کا مطالعہ ہاتھوں کی لکیروں سے زیادہ سہل ہے ۔

 

ابتدائی ہاتھ

اس قسم کا ہاتھ قدرتی طور پر نہایت ادنی درجے کی ذہنیت رکھنے والوں کا ہوتا ہے- دیکھنے میں یہ سخت کھردار اور بھدا ہوتا ہے- ہتھیلی پھیلی ہوئی موٹی اور وزنی ہوتی ہے- انگلیاں چھوٹی چھوٹی ہوتی ہیں اور ناخن بھی چھوٹے چھوٹے ہوتے ہیں ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108