::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
General Titles > Famous People > Adhesion Azeem Mojad Ki DastaanZindgi  
Book Detail
 
 
Adhesion Azeem Mojad Ki DastaanZindgi
ایڈیسن عظیم موجد کی داستان زندگی  
Author/Translator: Matloob Ahmed Waraich 
Price: $ 6.24
Format: Hard Cover, 136Pages, Weight: 310 gm
Product-Id: 1011194
Publisher: Book Home
Publish date: 2006
Productid:1011194  
Quantity:
 

 

پیش لفظ

ایک لڑکا جو ریل گاڑی پر اخبارات فروخت کیا کرتا تھا اور جس نے صرف چند مہینے ایک سکول میں تعلیم حاصل کی تھی وہ اپنی ذاتی کاوشوں،اپنے عزم اور اپنی ثابت قدمی سے کس طرح ایک عظیم موجد بن گیا ایڈیسن کی زندگی اور کارناموں سے متعلق یہ کتاب پڑھ کر یہ تمام باتیں ہماری آنکھوں کے سامنے گھوم جاتی ہیں جیسے ہم کوئی فلم دیکھ رہے ہوں ۔

اس کتاب کی ایک بہت بڑی خوبی یہ ہے کہ اس میں مصنف نے تار برقی،بجلی کی روشنی،متحرک تصویروں اور ایڈیسن کی دوسری ایجادات پر بحث کرتے ہوۓ بھی فنی اصطلاحات سے گریز کیا ہے- اسکی زبان اتنی سلیس اور عام فہم ہے کہ اسے دس گیارہ سال کے بچے بھی آسانی سے پڑھ اور سمجھ سکتے ہیں اور وہ بالغ بھی جنھوں نے ابھی پڑھنا لکھنا سیکھا ہے ۔

ایڈیسن نے اپنی انتھک محنت اور عزم مصم سے ثابت کر دیا ہے کہ غربت درخشاں مستقبل میں کبھی مائع نہیں رہ سکتی- محدود تعلیم ہونے کے باوجود ایڈیسن نے ایک ہزار سے زائد ایجادات دنیا کے عوام کی جھولی میں ڈالیں- آج کل کے طلباء کے لیے ایڈیسن کا سہ حرفی پیغام یہی ہے کہ "مستقبل میں جھانکو" کیا پاکستان کی نئی نسل کا کوئی فرد ماضی کے گرداب سے نکل کر مستقبل میں موجد بھی بن سکے گا ۔

"بک ہوم" ایک ایسا اشاعتی ادارہ ہے جو علم کا فروغ اور جہالت کا خاتمہ کے نصب العین کو اپناتے ہوۓ علمی،ادبی،تاریخی اور سائنسی کتب شائع کر رہا ہے- "بک ہوم" نے شہرہ آفاق موجد ایڈیسن پر کتاب شائع کرکے سائنس میں دلچسپی رکھنے والے قارئین کے لیے ایک اچھی کتاب فراہم کی ہے ۔

 

نیا اور پرانا وطن

یہ دسمبر 1837ء کی بات ہے کینیڈا کے چھوٹے سے گاؤں ویانا میں اس رات دس ہی بجے سناٹا اور اندھیرا چھا گیا تھا- ہر چیز برف کی سفید اور موٹی چادر اوڑھ کر سو گئی تھی- ہیروں کی طرح جگمگاتے ہوۓ تاروں کی چھاؤں میں ایک شخص تاریک مکانوں کے درمیان برف پر بھاری بھاری قدم رکھتا ہوا چلا جا رہا تھا- پگ سڑیٹ کے سرے پر پہنچ کر وہ گلی میں مڑ گیا- اسکے قدم تیز ہو گۓ- چند ہی لمحوں میں وہ گاؤں کی واحد سراۓ کے زینے پر چڑھ رہا تھا- یہ ایک بے تکی سی عمارت تھی جو لکڑی کے ڈھانچے پر تختے لگا کر بنائی گئی تھی- برآمدے میں پہنچ کر اس نے اپنے بھاری بوٹوں سے برف جھاڑنے کے لیے پیر زور سے زمین پر پلکے ۔

پیروں کی آواز کے ساتھ اچانک دروازہ کھل گیا- روشن دروازے میں ایک عورت کھڑی ہوئی تھی ۔

عورت نے کہا: "سیم جلدی سے اندر آ جاؤ سردی سے تم تو ٹھٹھر گۓ ہو گے




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108