::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
General Titles > Sex > Control Mind  
Book Detail
 
 
Control Mind
کنڑول مائنڈ  
Author/Translator: Muhammad Qayyum 
Price: $ 5.71
Format: Hard Cover, 485Pages, Weight: 610 gm
Product-Id: 1011174
Publisher: Sagar Publications
Publish date: 2001
Productid:1011174  
Quantity:
 

 

آداب

خالق حقیقی نے انسان کو آزاد پیدا کیا مگر اس احسن المخلوقات نے اپنے ہم جنسوں کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑ لیا- ازل سے یہ رسم بدرائج ہو گئی ہے کہ جو طاقت ور ہے وہ کمزوروں کو اپنا مطیع و فرمانبردار بنانے کے لیے اپنی طاقت کا اندھا استعمال کرنے پر تلا ہوا ہے- طاقت کے اس استعمال نے انسانی معاشرے کو ازمنہ قدیم سے دو واضح حصوں میں بانٹ کر رکھ دیا،اقلیتی حصہ آقا اور اکژیتی حصہ غلام بن کر زندگی کے معاملات کو آگے بڑھانے لگے- معاملہ یہاں تک محدود رہتا تو شاید قابل اعتراض نہ ٹھہرایا جاتا مگر طاقتور اپنی طاقت کے زعم میں اپنی خدائی قائم کرنے کے خواب دیکھنے لگا اسکی خدائی میں جو بھی مزاحم ہوا اس نے اسے صفحہ ہستی سے مٹانے میں ذرا بھر تاخیر گوارا نہ کی- وہ انسان جو اپنی ماں کی کوکھ سے آزاد پیدا ہوا تھا،اسےان زمینی خداؤں نے پاؤں میں بیڑی اور ہاتھ میں زنجیر پہنا دی،اسکی ننگی پیٹھ پر کوڑے برساۓ اور انکی محنت و مشقت اور قوت بازو کو اپنی آسائشوں،نام ونمود اور اختیارواقتدار کے لیے کام میں لانے لگا- اس محنت و مشقت اور قوت بازو کے جبری استعمال سے ایسے ایسے پرجلال،پرہیبت،پراسرار اور حسین شہکار منصہ شہود پر آۓ کہ آج کے اس جدید دور میں بھی انکا ثانی بنایا جا سکتا ہے،نہ انکے اسرار،ہیبت اور حسن کی ماہیت سمجھی جا سکتی ہے- وہ کون لوگ تھے،جھنوں نے بابل کے معلق باغات کو وجود بخشا،جھنوں نے ایرانی محلات کو وہ پائیداری دی کہ صدیوں سے انکی ایک اینٹ کو بھی گزند نہ پہنچ سکی،جھنوں نے تاج محل کو حسن لازوال عطا کیا جھنوں نے اجنتا کے غاروں میں مصوری کے حسین ترین فن پارے تخلیق کیے وہ کون لوگ تھے جھنوں نے روم و یونان کے ایوان ہاۓ کو رفعت و عظمت دی وہ کون لوگ تھے اور انکا کیا ہوا جھنوں نے دیوار چین کو میدانوں اور پہاڑوں میں یکساں وجود عطا کیا- وہ کون لوگ تھے انکا نام کیا تھا جن کے خالی پیٹ اور ننگی پیٹوں پر دنیا کی عظیم ترین تہذیبوں کو استوار کیا گیا- ان ابدی اور لازوال شہکاروں کے معمار غلام نسل کے بے نام نشان افراد تھے،جنھیں غلامی کی زنجیروں میں جکڑ کر انکی محنت و مشقت کے بل بوتے پر انکے آقا اس زمین پر خدا بن بیٹھے ۔

 

تاریخی جائزہ

مائینڈ کنڑول دور جدید میں ۔

     مائینڈ کنڑول،نسبتا ایک مبہم اور غیر واضح اصطلاح ہے- جو انسانی ذہن کو قابو کرنے کے لیے اپناۓ گۓ اذیت اور تشدد کے ان طریقوں کے لیے مستعمل ہے،جن کے نتیجے میں،انسان اپنی مرضی اور خواہش سے دستبردار ہو کر ایک روبوٹ کی طرح،دوسروں کی مرضی اور خواہش کے تابع بلا چون و چرا،ہر حکم کی تعمیل کرنا شروع کر دیتا ہے- زیر نظر کتاب میں یہ اصطلاح بار با ر استعمال ہوئی ہے- لہذا اسکے تاریخی پس منظر سے آگاہی نہایت ضروری ہے ۔

جنوری 1994ء میں امریکہ میں ایک آرٹیکل بعنوان- "دی کولڈ وار ایکسپریمئس" شائع ہوا ہے- جس میں "مائینڈ کنڑول" پر مناسب روشنی ڈالی گئی ہے- مضمون کی ابتداء میں اسطرح ہوتی ہے کہ امریکن سائسندان،جنگی قیدیوں کی یہ بات سن کر بہت پریشان ہوۓ کہ شمالی کوریا میں،امریکن جنگی قیدیوں کی نشہ آور ادویات،عمل تنویم اور برقی جھٹکوں کے ذریعے برین واشنگ کی جاتی رہی ہے- جس سے ان فوجیوں کی سوچ اور عمل میں واضح تبدیلی رونما ہو چکی ہے- لہذا حکومت امریکہ نے فوری طور پر برین واشنگ کے اثرات و اسباب پر گہری تحقیق کا ایک منصوبہ شروع کر دیا،جس کے تحت اس برین واشنگ کی لعنت سے چھٹکارہ حاصل کیا جانا تھا- اس وقت سے امریکہ میں تحقیقاتی مطالعہ کا سلسلہ شروع ہوا- جنگ عظیم دوم کے خاتمے سے لے کر ستر کی دہائی تک،امریکی حکومت کے مختلف شعبے،جیسے "اٹامک انرجی کمیشن"،"ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ"،"سی آئی اے" اور کئی ایک فوجی اداروں نے،برین واشنگ کے طریقوں کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں امریکی شہریوں جن میں نشہ کے عادی،بیمار،طابعلم،فوجی جوان،حتی کہ بار پیڑن تک شامل ہیں کو تجربات کی بھنیٹ چڑھا دیا،ان معصوم لوگوں پر،ریڈی ایشن،ایل ایس ڈی،نیروگیس اور برقی جھٹکوں کے طریقے اور تجربے آزماۓ گۓ،انھیں ایک لمبی مدت تک بھوکا پیاسہ اور بے خواب رکھا گیا ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108