::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Religion > Quran O Hadees > Tuhfat-ul-Aamileen  
Book Detail
 
 
Tuhfat-ul-Aamileen
تحفہ العاملین  
Author/Translator: Hassan Al Hashmi 
Price: $ 6.00
Format: Hard Cover, 304Pages, Weight: 460 gm
Product-Id: 1011165
Publisher: Apna Idara
Publish date: 2006
Productid:1011165  
Quantity:
 

 

پیش لفظ

زیرنظر کتاب میری 38 سالہ محنت اور لگن کا نتیجہ ہے- اس کتاب کو مرتب کرنے کے لیے میں نے دو سو سے زائد عملیات کی کتابوں کی ورق گردانی کی ہے اور اس کتاب کو مرتب کرتے ہوۓ مجھے بار بار نظر ثانی کی زحمت اٹھانی پڑی ہے- دراصل میں یہ چاہتا تھا کہ اس لائن کے طالب علموں کے لیے ایک مکمل اور آسان کتاب فراہم کر سکوں- اس کتاب کو اپنی صلاحیت و استعداد کے لحاظ سے میں نے مفید ترین بنانے کی کوشش کی ہے لیکن میں اب بھی مطمئن نہیں ہوں- میں اس کتاب کو اس سے بھی زیادہ مکمل آسان اور مفید بنانا چاہتا تھا- لیکن مصروفیات نے مجھے مزید مہلت نہیں دی- اسلیے اس کتاب کو موجودہ صورت میں ہی مجھے پریس کے حوالے کرنا پڑا- اپنے اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ اس کتاب کو عام افادیت کا ذریعہ بناۓ- اور اسکو مقبولیت عامہ عطا کرے ۔آمین

میں جانتا ہوں کہ علم ایک ایسا سمندر ہے کہ اسکا کوئی کنارہ نہیں ہے اس موضوع پر اتنا سب لکھنے کے بعد مجھے خود تشنگی کا احساس ہے- اگر پڑھنے والے بھی تشنہ رہیں تو کوئی حیرت کی بات نہیں- تاہم میں امید کرتا ہوں کہ قارئین میری اس کاوش کی حوصلہ افزائی کریں گے اور میری اس محنت و ریاضت کو سرائیں گے جو میں پچھلے  برسوں سے کرتا رہا ہوں- بہرکیف ثحفتہ العاملین قارئین کی خدمت میں پیش ہے ۔

 

عملیات کے پوشیدہ راز

پہلا راز

         عمل ہمیشہ باوضو کرنا چاہیے- بے وضو عمل بے اثر ہوتا ہے- عمل کامل یکسوئی کے ساتھ اور مکمل تنہائی میں کرنا چاہیے ۔

 

دوسرا راز

             دوران عمل بے یقینی،وساوس شیطانی اور خیالات فاسدہ سے خود کو محفوظ رکھے ۔

 

تیسرا راز

            جس کمرے میں عمل کیا جاۓ وہاں سامان بالکل نہ ہو- کمرہ جس قدر خالی ہو گا عمل کی کامیابی کے اسی قدر امکانات ہونگے- کمرے میں دوران چلہ دوسرا کوئی شخص آمدورفت نہ رکھے- عامل کو چاہیے کہ وہ عمل سے فارغ ہونے کے بعد کمرے کو مقفل کر دے ۔

 

چوتھا راز

             جو بھی عمل کیا جاۓ اس میں تعداد کے ساتھ ساتھ صحیح تلفظ کا خیال رکھے- اگر صحت الفاظی کو نظرانداز کرکے عمل کیا جاۓ گا تو کامیابی ہرگز ہرگز نہیں ہو گی ۔

 

پانچواں راز

               عمل سے پہلے دو نفلیں زمین پر ادا کرے- کسی چٹائی یا جاۓ نماز پر نہیں- ورنہ پھر کھجور کی چٹائی پر ادا کرے- اور رب العلمین سے عمل کی کامیابی کی دعا کرے- عمل اور دعا کا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔

 

چھٹا راز

          عامل میں حبس دم کی صلاحیت ہونی ضروری ہے- ایک سانس میں زیادہ سے زیادہ عبارت عمل پڑھنے سے کامیابی کے امکانات زیادہ روشن ہو جاتے ہیں ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108