::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Religion > Quran O Hadees > Quran Sach Kehta Hai  
Book Detail
 
 
Quran Sach Kehta Hai
قرآن سچ کہتا ہے  
Author/Translator: Abu Muhammad Mukhdom Zada 
Price: $ 8.57
Format: Hard Cover, 944Pages, Weight: 1130 gm
Product-Id: 1011158
Publisher: Mushtaq Book Corner
Publish date: 2004
Productid:1011158  
Quantity:
 

 

عرض مولف

قرآن اللہ رب العالمین کی طرف سے انسانیت کی ہدایت،راہنمائی،سر بلندی و سرفرازی کامیابی و کامرانی اور دنیا و آخرت میں عزت و عظمت کی ضامن دستاویز ہے اور چودہ سو سال سے انسانی قلوب کی تسخیر و تطہیر کا کام بکمال تمام سرانجام دے رہی ہے- اپنے اور پراۓ،مسلم و غیر مسلم سبھی اسکی قوت تسخیر کے معترف ہیں اور سبھی کو اقرار ہے کہ اسکے برابر پڑھی جانے والی اور انسانیت کے مختلف حلقوں میں قبولیت کے نقطہ عروج پر پہنچنے والی اسکے مدمقابل کوئی اور کتاب آج تک معرض وجود اور منصہ شہود پر نہیں آئی،اور نہ ہی آئندہ صبح قیامت تک آ سکے گی ۔

آج ہمارے معاشرے میں ناقابل بیان مصائب و آلام نے ڈیرا ڈال رکھا ہے اور ہر انسان کسی نہ کسی پریشانی اور الجھن میں مبتلا ہے- ہر شخص چاہتا ہے کہ وہ پرسکون زندگی گزارے اور فانی دنیا میں آرام و آسائش کے مزے لوٹے،لیکن شاید وہ اس حقیقت سے بے خبر ہے کہ مال و دولت کے ذخائر انسان کو ذہنی سکون فراہم نہیں کر سکتے بلکہ ذہنی سکون اور قلبی اطمینان کے لیے "دولت قارون" نہیں "دولت قرآن" کی ضرورت ہے- کیونکہ قرآن ہی وہ واحد کتاب ہے جو انسانی فطرت کے تقاضوں کے عین مطابق اسے زندگی گزارنے کا ڈھب سکھاتی ہے اور معاشرے میں اسے عزت و وقار سے جینے کے اصولوں کے مطابق زندہ رہنے کا ڈھنگ سیکھ لے اور اس پر آمادہ ہو جاۓ اسکے دل کی دنیا میں ایک انقلاب برپا ہو جاتا ہے ۔

 

اللہ تعالی کی صفات

                             اللہ تعالی کے سوا کوئی بھی عبادت کے لائق نہیں- وہی (ہمیشہ سے) زندہ اور قائم ہے- نہ اسکو اونگھ آتی ہے اور نہ نیند،جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے وہ سب اسی کا ہے- کون ہے جو اسکی اجازت کے بغیر اسکے پاس(کسی کی) سفارش کر سکے- انکے اگلے اور پچھلے تمام حالات کو وہی جانتا ہے اور کوئی بھی اسکے علم کا اہاطہ نہیں کر سکتا مگر جس قدر کہ اس نے چاہا،اور اسکی کرسی نے آسمانوں اور زمینوں کو گھیرا ہوا ہے- اور اسکو ان دونوں کی حفاظت ذرا بھی گراں نہیں گزرتی اور وہ عالیشان عظمت والا ہے ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108