::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
General Titles > Women > Islam Main Khwateen Ke Haqooq  
Book Detail
 
 
Islam Main Khwateen Ke Haqooq
اسلام میں خواتین کے حقوق  
Author/Translator: Dr. Zakir Abdul Kareem Naiak 
Price: $ 3.99
Format: Hard Cover, 139Pages, Weight: 290 gm
Product-Id: 1011154
Publisher: Mushtaq Book Corner
Publish date: 2006
Productid:1011154  
Quantity:
 

 

اسلامی ریسرچ فاؤنڈیشن (آئی آر ایف) ایک ایسا بین الاقوامی ادارہ ہے جو نہ صرف اسلام کو سمجھنے اور مذہب اسلام کی وضاحت پیش کرنے کی کاوش میں مصروف ہے بلکہ اسلام اور دیگر تقابلی مذاہب کو سمجھنے اور انکی وضاحت پیش کرنے کی کاوش میں بھی روبہ عمل ہے ۔

اسلامی ریسرچ فاؤنڈیشن اسلام اور تقابلی مذاہب پر ویڈیو اور آڈیو ویڈیو کیسٹوں کی فراہمی کو ممکن بناتا ہے ۔

ویڈیو اور آڈیو کیسٹ کا یہ ذخیرہ بین الاقوامی لحاظ سے ایک بہت بڑا اور بہت وسیع ذخیرہ ہے- اس ذخیرے میں فلمیں ۔ ۔ ۔ ۔ ٹیلی ویژن پروگرام ۔ ۔ ۔ ۔ دستاویزی فلمیں ۔ ۔ ۔ ۔ قرآنی اور اسلامی مطالعہ جاتی پروگرام کے علاوہ انڑویو،لیکچرز،مذاکرے اور مباحثے وغیرہ بھی شامل ہیں- اس کاوش میں دنیا کے نامور مقرر حضرات مثلا شیخ احمد دیدات (جنوبی افریقہ) ۔ ۔ ۔ ۔ ڈاکڑ ذاکر نائک (ہندوستان) ۔ ۔ ۔ ۔ ڈاکڑ جمال بداوی (کینیڈا) ۔ ۔ ۔ ۔ ڈاکڑ خالد المنصور (امریکہ) ۔ ۔ ۔ ۔ برادر یوسف اسلام (برطانیہ) ۔ ۔ ۔ ۔ برادر گرے ملر (کینیڈا) ۔ ۔ ۔ ۔ ڈاکڑ اسرار احمد (پاکستان) ۔ ۔ ۔ ۔ مولانا عبدالکریم پاریکھ (ہندوستان) اور دیگر نامور حضرات شامل ہیں ۔

 

السلام علیکم ۔ ۔ ۔ ۔ میرا نام صبا ہے اور میں ایک طالبہ ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ میں یہ پوچھنا چاہوں گی ۔ ۔ ۔ ۔ ذاکر بھائی میں آپ سے ایک سوال پوچھنا چاہوں گی ۔ ۔ ۔ ۔ ایک مرد جب جنت میں داخل ہو گا تو اسے خوبصورت اور کنواری حوروں سے نوازا جاے گا ۔

جب ایک عورت جنت میں داخل ہو گی تب اسکو کس چیز سے نوازا جاۓ گا؟ ۔

اس بہن نے یہ سوال پوچھا ہے کہ جب ایک مرد جنت میں داخل ہو گا تو اسے حور عطا کی جاۓ گی ۔ ۔ ۔ ۔ جو ایک خوبصورت دوشیزہ ہو گی ۔ ۔ ۔ ۔ جب ایک عورت جنت میں داخل ہو گی تو وہ کیا پاۓ گی؟ ۔

قرآن پاک میں لفظ "حور" کا ذکر چار مختلف مقامات پر کیا گیا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ اس کا ذکر سورتہ دخان ۔ ۔ ۔ ۔ سورتہ نمبر 44 ۔ ۔ ۔ ۔ آیت نمبر 54 ۔ ۔ ۔ ۔ سورتہ طور ۔ ۔ ۔ ۔ سورتہ نمبر 52 ۔ ۔ ۔ ۔ آیت نمبر 20 ۔ ۔ ۔ ۔ سورتہ واقعہ ۔ ۔ ۔ ۔ سورتہ نمبر 56 ۔ ۔ ۔ ۔ آیت نمبر 22 اور سورتہ رحمان ۔ ۔ ۔ ۔ سورتہ نمبر 55 ۔ ۔ ۔ ۔ آیت نمبر 72 میں کیا گیا ہے- اسکا ذکر بہت سے ترجموں میں بھی ملتا ہے بالخصوص اردو ترجموں میں ۔ ۔ ۔ ۔ ان ترجموں میں لفظ "حور" کا ترجمہ ایک خوبصورت دوشیزہ کیا گیا ہے- اگر لفظ "حور" کا مطلب ایک خوبصورت دوشیزہ ہے ۔ ۔ ۔ ۔ اگر اسکا مطلب ہے ایک خوبصورت دوشیزہ ہے تب عورت جنت میں کیا حاصل کر پاۓ گی؟ درحقیقت لفظ "حور" لفظ "احوار" کی جمع ہے جو کہ آدمی پر لاگو ہوتا ہے اور "حوار" جو کہ عورتوں پر لاگو ہوتا ہے اور یہ "حوار" کی خصوصیات پر دلالت کرتا ہے جس کا مطلب ہے "بڑی" ۔ ۔ ۔ ۔ سفید خوبصورت آنکھ ۔ ۔ ۔ ۔  اور یہ بالخصوص آنکھ کے سفید پن کو بیان کرتا ہے ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108