::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Art & Literature > Shan-e-Qalandar  
Book Detail
 
 
Shan-e-Qalandar
شان قلندر  
Author/Translator: Muhammad Illyas Adil 
Price: $ 6.00
Format: Hard Cover, 360Pages, Weight: 510 gm
Product-Id: 1011148
Publisher: Mushtaq Book Corner
Publish date: 2006
Productid:1011148  
Quantity:
 

 

ابتدائیہ

اللہ تعالی کے وہ خاص بندے جن کو اللہ رب العزت نے اپنی ولایت اور دوستی کے لیے منتخب و مخصوص کیا ہوتا ہے ان پر اللہ تعالی کا خصوصی فضل و کرم ہوتا ہے- اولیا کرام رحمتہ اللہ تعالی علیہم اجمعین کی اصل تعداد کا علم اللہ تعالی کو ہے- اولیاء کرام کے مختلف مدارج ہیں احادیث مبارک سے بھی اولیا کرام رحمتہ اللہ تعالی علیہم اجمعین کے درجات کے یقین کے بارے میں بخوبی طور پر پتہ چلتا ہے چنانچہ ایک حدیث میں آتا ہے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور سرکار مدینہ علیہ الصلوتہ و السلام نے ارشاد فرمایا ۔

"اللہ تعالی کے تین سو بندے روۓ زمین پر ایسے ہیں کہ انکے دل آدم علیہ السلام کے دل پر ہیں اور چالیس کے دل حضرت موسی علیہ السلام کے دل پر اور سات کے دل حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دل پر پانچ کے دل حضرت جبرائیل علیہ السلام کے دل پر تین کے دل حضرت میکائیل علیہ السلام کے دل کی طرح- اور ایک مرد خدا ان میں ایسا ہے جس کا دل اسرافیل علیہ السلام کے دل جیسا ہے- جب ان میں سے کوئی ایک وفات پاتا ہے تو اللہ تعالی اسکی جگہ پانچ میں سے ایک کو مقرر فرماتا ہے" ۔

 


قرآن حکیم کی روشنی میں اولیاء اللہ کے فضائل

اللہ رب العزت قرآن حکیم میں ارشاد فرماتا ہے ۔

ترجمہ: "بے شک جن لوگوں نے کہا ہمارا رب اللہ ہے پھر وہ قائم رہے- ان پر فرشتے اترتے ہیں کہ نہ خوف کرو اور نہ غمگین ہو،اور اس جنت کے ساتھ خوش ہو جاؤ جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا،ہم تمہارے مددگار ہیں دنیا کی زندگانی میں اور آخرت میں اور تمہارے لیے اس میں ہر وہ چیز ہے جسے تمہارا دل چاہے اور تمہارے لیے اس میں ہر وہ چیز ہے جو تم طلب کرو،مہمانی بہت بخشش والے بے حد رحم فرمانے والے کی طرف سے" ۔

اللہ تعالی کی طرف سے بشارت

                                            اللہ رب العزت اولیا کرام رحمتہ اللہ تعالی علیہم اجمعین کی شان میں ارشاد فرماتا ہے ۔

ترجمہ: "خبردار! بے شک اللہ کے ولیوں پر نہ کچھ خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے جو ایمان لاۓ اور پرہیزگار رہے- انکے لیے بشارت ہے دنیا کی زندگی میں اور آخرت میں اللہ کے کلمات میں تبدیلی نہیں ہو سکتی یہی بہت بڑی کامیابی ہے" ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108