::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
General Titles > Women > Aurat Aur Marad  
Book Detail
 
 
Aurat Aur Marad
عورت،مرد اور تاریخ  
Author/Translator: Arshad Razi 
Price: $ 6.00
Format: Hard Cover, 247Pages, Weight: 410 gm
Product-Id: 1011143
Publisher: Nigarshat
Publish date: 2006
Productid:1011143  
Quantity:
 

 

انسانی ارتقاء اور جنسیت

بنیادی جنسی خصائص میں آج کا انسان اپنے ان آباؤ اجداد سے مختلف نہیں جو جنگلوں میں پھل اکٹھے کرکے گزارہ کرتا تھا اور گھنے جنگلوں میں رہتا تھا- جب اسکا یہ ارتقاء ہوا،اس نے شکار کی زندگی اختیار کی اور میدانوں میں رہنا شروع کیا- تو اسکے خصائص میں بھی تبدیلیاں آئیں- تبدیلی کا یہ عمل خاصا مشکل تھا لیکن بڑھتی ہوئی پیچیدگی اور تمدنی تحدید سے آراستہ معاشرتی ڈھانچے کے تقاضوں کا ساتھ دینے کے لیے یہ تبدیلیاں ضروری تھیں ۔

تبدیلیوں کا جائزہ لینے سے پہلے بہتر ہو گا کہ ہم یہ طے کر لیں کہ آج کا انسان اپنے جنسی رویہ میں کیسا ہے،یہ کام یقینا آسان نہیں ہے- سہولت کی خاطر ہمیں نسبتا کامیاب معاشروں کی مثال پر انحصار کرنا پڑے گا- چھوٹے پسماندہ اور ناکام معاشرے نظرانداز کۓ جا سکتے ہیں- ہو سکتا ہے کہ ان میں سے کچھ کے جنسی رسوم و رواج علم البشریات کے حوالے سے کسی دلچسپی کے حامل ہوں لیکن حیاتیاتی تناظر میں دیکھا جاۓ تو یہ ارتقاء کے بڑے دھارے کی نمائندگی نہیں کرتے- ایک راۓ یہ بھی ہے کہ اپنے غیر معمولی جنسی روئیے کے باعث بطور معاشرتی گروہ کے یہ لوگ حیاتیاتی ناکامیوں سے دوچار ہوۓ ہیں- زیادہ تفصیلی تحقیقات شمالی امریکہ میں کی گئیں- خوش قسمتی سے یہ تمدن خاصہ بڑا،حیاتیاتی طور پر خاصا وسیع اور کامیاب ہے اور اسے جدید انسان کا نمائندہ مانا جا سکتا ہے ۔

 

جنسیت - - - بشریاتی جائزہ

جنس

لفظ جنس کے انگریزی متبادل سیکس کا لاطینی ماخذ شگاف کے معنی میں استعمال ہوتا ہے- سیاق و سباق کے مطابق اس سے مراد انسان کی دو ایسے حصوں میں تقسیم ہے جو ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں یعنی مرد اور عورت یا مذکر اور مونث ۔

قدیم دیو مالائی داستانیں اس امر کی شاہد ہیں کہ ہر تہذیب،تمدن اور مذہب میں عورت اور مرد کی تقسیم پر غور کیا گیا ہے- بے شمار ایسی کہانیاں اور داستانیں ملتی ہیں جو ان سوالوں کا جواب دینے کی کوشش میں وجود میں آئیں- ان میں سے کچھ مسرت انگیز مگر خارج از امکان ہیں جبکہ کچھ ایسی ہیں جو اتنی مبسوط نہیں مگر حقیقت پسندانہ ہیں ۔

فساد کی جڑ

بائیبل کے مطابق خدا نے عورت کو مرد کی پسلی سے پیدا کیا مرد تمام عمر اپنی اس گمشدہ پسلی کی تلاش کرتا ہے- جو اسے نہیں پا سکتے ازلی کنوارے کہلاتے ہیں کچھ کے حصے میں کسی اور کی پسلی آتی ہے اور زندگی ازواجی جہنم کا شکار ہو جاتی ہے




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108