::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
General Titles > Women > Indian Kal Girls  
Book Detail
 
 
Indian Kal Girls
انڈین کال گرلز  
Author/Translator: Premila Kapoor 
Price: $ 6.4
Format: Hard Cover, 264Pages, Weight: 430 gm
Product-Id: 1011129
Publisher: Ilm O Irfan Publishers
Publish date: 2006
Productid:1011129  
Quantity:
 

 

انسانی جنسی رویہ بشمول جنس فروشی،ایک طویل تاریخ رکھتا ہے اور ہمیشہ اہل قلم کی توجہ کا مرکز رہا ہے- تاہم یہ بات حیرت انگیز ہے کہ بھارت میں اس موضوع پر مشکل ہی سے کوئی فیلڈ ریسرچ ہو سکی ہے- یہاں نفسیاتی اور سماجی موضوعات پر جتنی ریسرچ ہوئی ہے،اس میں اس طرف بہت کم توجہ دی گئی ہے،اسکا نتیجہ یہ ہوا کہ اتنے نمایاں شعبے کے بارے میں بے شمار مبہم تصورات و حکایات زبان زدعام ہو گئیں جن کا حقیقت سے دور کا تعلق بھی نہیں- میں بھارت میں "کال گرلز" کی جنس فروشی کے بارے میں ہر قسم کے لاابالی تبصرے اور بے سروپا باتیں سنتی رہی ہوں مثلا ایک طرف یہ کہا جاتا ہے "کال گرلز" میں جذبہ شہوت اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ وہ مرد کے لیے تڑپ رہی ہوتی ہیں،ایک مرد تو ایسی لڑکی کی تسلی کر ہی نہیں سکتا ۔ ۔ ۔ ۔ "وہ دیوانگی کی حد تک مردوں کی رسیا ہوتی ہیں،وہ مردوں کی جنسی خواہشات کو مزید بھڑکانے اور انکی جیبوں کو خالی کرنے کے فن میں یکتا ہوتی ہیں" ۔ ۔ ۔ ۔ ان دنوں کالج گرلز محض شوق جنس میں اڑاتی پھرتی ہیں اور اپنے ایڈونچر کو لذیذ تر بنانے کے لیے نت نۓ تجربات کرتی ہیں- وغیرہ وغیرہ- جبکہ دوسری جانب یہ انتہا پسندانہ باتیں سننے کو مل رہی ہیں کہ "مرد ان لڑکیوں کا بری طرح استحصال کرتے ہیں،اور یہ بے چاری محض غربت کی ماری،اپنی عزیز ترین متاع لٹوانے پر مجبور ہوتی ہیں" ۔

پچھلے دس پندرہ سالوں سے "کال گرلز" کا بہت چرچا سننے میں آ رہا ہے- لوگ انکے بارے میں الٹی پلٹی اور متضاد باتیں کرتے ہیں اور انھیں بطور ایک طبقہ مطعون کر رہے ہیں- عام لوگوں کا انکے متعلق رویہ حقارت آمیز ہوتا ہے اور وہ انھیں ذلیل اور اخلاق باختہ سمجھتے ہیں- مجھے یہ محسوس ہوا کہ زیادہ تر لوگوں کو پتہ ہی نہیں کہ "کال گرلز" کون ہیں؟ چونکہ لوگوں نے انھیں سمجھنے،انکے حالات کا جائزہ لینے اور ذاتی اور شخصی طور پر انکے قریب جانے کی ضرورت ہی محسوس نہیں کی،اسلیے میں نے مناسب سمجھا کہ میں انکی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے آگے بڑھوں اور صورتحال کی تحقیق کرکے عام پبلک کو "کال گرلز" کے حقیقی حالات سے مطلع کردوں ۔

 

وینا ۔ ۔ ۔ ۔ اعلی تعلیم یافتہ کال گرلز

21 سالہ وینا ایک کالج میں ایم اے کی طالبہ ہے،وہ طویل قامت،پتلی،کھلتے ہوۓ رنگ اور خوبصورت نقوش والی لڑکی ہے- وہ بے حد ملنسار،ہنس مکھ اور حاضر داغ ہے اور لباس کے معاملے میں بھی خوش ذوق ہے- اس نے کوئی دو سال پہلے کال گرل کے طور پر کام شروع کیا اور مختلف ہوٹلوں سے موصول ہونے والی کالوں سے 1500 روپے مہینہ کما لیتی ہے ۔

وہ ایک دولت مند خاندان سے تعلق رکھتی ہے،اسکا والد ایک نفع بخش بزنس میں ہے- والد پوسٹ گریجویٹ ہے اور والدہ صرف گریجویٹ ہے- وہ شروع ہی سے ایک بڑے شہر میں،عالیشان کوٹھی میں رہتے ہیں،گھر میں کئی نوکر چاکر ہیں جو حکم بجا لانے کے لیے ہر وقت مستعدد رہتے ہیں- عیش و آرام کے جملہ و سائل موجود ہیں وہ والدین کی اکلوتی اولاد ہے ۔

وینا نے کہا "جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے،مجھے شروع ہی سے اچھے کپڑے،اچھے کھلونے اور عمدہ کھانے میسر تھے- مجھے کسی بھی چیز کی خواہش ہوتی تو وہ فورا مل جاتی- مجھے کسی بھی چیز کے لیے "نہ" نہیں سننا پڑی- تاہم گھر میں میں خود کو "تنہا اور گمشدہ" پاتی تھی- مجھے کوئی بھی اپنے معیار کا دوست نہیں مل سکا- اسلیے کسی سے دوستی نہیں ہو سکی- گھر میں چھوٹی سے بچی کے باوجود مجھے الگ کمرے میں سلایا جاتا- مجھے ساتھ والے سٹنگ روم میں جانے کی اجازت نہیں تھی- جس میں ہر دوسری یا تیسری رات چند افراد جمع ہو جاتے اور خوب قہقہے لگتے اور شور سا مچا رہتا- میں کافی متجس مزاج بچی تھی- پانچ چھ سال کی عمر سے ہی خادمہ مجھے میرے بیڈروم میں بند کرکے،دروازے کو مقفل کر دیتی میں باتھ روم سے نکل کر ڈرائنگ روم کے دروازے میں ایک سوراخ سے اندر جھانک لیتی- اندر میرے والدین سمیت کئی عورتیں اور مرد موجود ہوتے- شراب کے دور چل رہے ہوتے اور لطیفہ بازی بھی ہوتی جس پر وہ خوب ہنستے،مجھے اس وقت یہ لطیفے سمجھ نہیں آتے- مجھے یہ مرد اور عورتیں خوب گھلے ملے دکھائی دیتے- حتی کہ آپس میں بوسے دیتے اور سینے بھی لگاتے- مجھے اس بات پر سخت جلن اور کڑھن ہوتی کہ یہ انکل اور آنٹیاں میرے والدین کو کس طرح گلے لگاتے اور چومتے چاٹتے ہیں ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108