::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
General Titles > Sex > Mohbaat Ka Fun  
Book Detail
 
 
Mohbaat Ka Fun
محبت کا فن  
Author/Translator: Yaqoob Chaudhry 
Price: $ 4.8
Format: Hard Cover, 142Pages, Weight: 340 gm
Product-Id: 1011123
Publisher: Ilm O Irfan Publishers
Publish date: 2004
Productid:1011123  
Quantity:
 

 

ہم جس زمانے میں زندگی بسر کر رہے ہیں یہ علوم و فنون کی ترقی کا زمانہ ہے- ترقی یافتہ ممالک میں ہر علم کو سائنس کی حیثیت حاصل ہے اور ہر علم پر خالص سائنسی بنیادوں پر تحقیق کی جا رہی ہے- ان ہی علوم میں علم جنسیات ہے جس کے بارے میں مغربی ملکوں میں نامور ڈاکٹروں نے بے شمار کتابیں لکھی ہیں ۔

ترقی یافتہ ممالک آج تحقیق و جستجو کے معاملہ میں ہم سے بہت آگے ہیں- علم جنسیات پر بھی انکی تحقیق ہم سے بہتر ہے- ان ممالک میں ہر سال بیسیوں کتابیں شائع ہوتی ہیں جو تازہ ترین تحقیق اور معلومات کو پڑھنے والوں تک پہنچاتی ہیں اور پرھنے والے ان سے فائدہ حاصل کرتے ہیں ۔

ہمارے ہاں اول تو علم جنسیات پر سرے سے کوئی تحقیق ہی نہیں ہوئی اور اگر ہوئی بھی ہے تو نہ ہونے کے برابر- اب ظاہر ہے کہ جب کسی میدان میں کوئی تحقیق ہی نہ ہو تو اس پر لٹریچر کیا شائع ہو گا- چند ایک کتابیں جو ہمارے ملک میں شائع ہوئی ہیں ان میں سے بیشتر ہماری نوجوان نسل کو خاطر خواہ معلومات بہم نہیں پہنچاتیں اور انکی ضرورت پوری نہیں کرتیں ۔

 

جسمانی کشش

نسوانی کشش کا انحصار جسمانی حسن پر ہے- مرد عموما خوبصورت عورتوں کو پسند کرتے ہیں جبکہ عورت صرف جسمانی حسن سے متاثر نہیں ہوتی بلکہ وہ چاہتی ہے کہ مرد کو محبت کا ڈھنگ آتا ہو- اور وہ ایک اچھا شوہر ثابت ہو- عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ عورتیں دراز قد اور مضبوط جسم کے مردوں کو پسند کرتی ہیں- یہ بات درست نہیں- عورتیں مردوں کا عموما مجموعی طور پر جائزہ لیتی ہیں- تجربے سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ محبت کے معاملے میں مرد کا جسمانی حسن عورت کے لیے زیادہ اہمیت نہیں رکھتا ۔

ہر مرد میں کوئی ایسی بات ضرور ہوتی ہے جس سے کوئی نہ کوئی عورت متاثر ہو سکتی ہے- یہی بات عورتوں کے بارے میں بھی کہی جا سکتی ہے- کوئی عورت خواہ کتنی ہی بدشکل کیوں نہ ہو اسے کوئی نہ کوئی چاہنے والا مرد ضرور مل جاۓ گا- پسند ایک انفرادی چیز ہے- اسکے لیے کوئی اصول مقرر نہیں کیا جا سکتا- لیکن بعض باتیں ایسی ہیں جنھیں سب ہی پسند کرتے ہیں- صفائی،پاکیزگی،خوبصورت لباس،بناؤ سنگھار،چلنے پھرنے کا دلکش انداز اور پرکشش شخصیت ایسی چیزں ہیں جن میں حسن کا راز مضمر ہے ۔

ہمارے ملک میں شادیاں عموما ماں باپ طے کرتے ہیں اور لڑکے لڑکی کی پسند کو اہمیت نہیں دی جاتی- یہ شادیاں اکژ بلا سوچے سمجھے طے کر دی جاتی ہیں جس کا نتیجہ عموما الم ناک ہوتا ہے- اگر شادی سے پہلے ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع دیا جاۓ تو ظاہر ہے کہ اس سے جیون ساتھی کے انتخاب کا مسئلہ آسان ہو جاۓ گا- چنانچہ اگر ممکن ہو تو شادی سے پہلے ایک دوسرے کو اچھی طرح پرکھ لینا چاہیے ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108