::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
General Titles > Women > Tawaif  
Book Detail
 
 
Tawaif
طوائف  
Author/Translator: Khalid Latif 
Price: $ 6.00
Format: Hard Cover, 220Pages, Weight: 365 gm
Product-Id: 1011121
Publisher: Ilm O Irfan Publishers
Publish date: 2003
Productid:1011121  
Quantity:
 

 

خالد لطیف صاحب بیک وقت انگریزی اور اردو کے ایک ممتاز سینر جرنلسٹ ہیں- تحقیق و تلاش اور دستاویزی بنیاد انکی تحریروں کا امتیاز خاص ہے- میں نے انکی دو اردو کتابیں دیکھی ہیں جو،انکی تصویر سے مزین ہیں- لیکن ان سے ملاقات ہوئی تو وہ مجھے اپنی تصویر سے زیادہ اچھے اور خوش جمال لگے- میں نے انکے طرز گفتار میں بھی ایک خاص کشش پائی ۔

زیر نظر کتاب میں خالد لطیف صاحب نے الجاحظ کے رسالے "القیان" کا جو کوئی بارہ سو سال پہلے اصلا عربی میں لکھا گیا اور اب ناپید ہے،اردو ترجمہ پیش کیا ہے- رسالے کا متن بتمامہ دستیاب نہیں،بعد کے مصنفوں نے جہاں تہاں اس رسالے کے مختلف اقتباسات اپنی تالیفات میں درج کیۓ ہیں- ان ثانوی حوالوں سے پچھلی بارہ صدیوں میں الجاحظ کا یہ رسالہ مختلف النہاد مشرقی اور مغربی زبانوں میں ترجمہ در ترجمہ ہوتا ہوا،کس قدر "اصل ابتدائی متن" کے قریب رہ گیا ہے،اسکی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی ۔

 

طوائف

مرد کا سیکرٹ آئیڈیل

آپ جانتے ہوں گے ڈی ایچ الارنس نے عورت کی فطرت کے بارے میں اپنے ایک فکر انگیز انشایۓ Give Her Pattern میں طوائف کو آدمی کا سیکرٹ آئیڈیل کہا ہے- یعنی آئیڈیل اور مثالی عورت وہ ہے جس کو آدمی جب چاہے اپنے قابو میں کرکے اس سے مستفید ہو سکے ۔ ۔ ۔ ۔ اور ایک طوائف اس لیے مثالی عورت ہے کہ آپ اس سے جب چاہیں لطف اندوز ہو سکتے ہیں ۔

ہمارے خالد لطیف نے طوائف کے نام سے جو کتاب لکھی ہے وہ بظاہر تو عربی ادب کے معروف انشا پرداز کے ایک رسالہ "القیان" کا ترجمہ ہے لیکن متن سے قبل جو خالد لطیف نے "القیان" جمع قین گانے والے لونڈی کے معنی اپنی تحقیق اور ذہانت کے ساتھ ہمیں نہایت اختصار کے ساتھ بتاۓ ہیں اور پھر اسکے بعد کتاب کے پیش لفظ میں اس لفظ کی مزید وضاحت کی ہے وہ اپنے عالمانہ لطف و انبساط سے کسی طرح خالی نہیں- اسکے علاوہ بات یہیں ختم نہیں ہو جاتی- خالد لطیف نے رسالہ القیان کے مصنف جاحظ پر اس قدر معلومات افزاء مقالہ تحریر کیا ہے کہ جس کو پڑھ کر عام قاری کو بھی اس عربی شاعر اور انشا پرداز سے اور اسکے فن سے قابل اعتماد واقفیت حاصل ہو جاتی ہے ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108