::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Social & Political > Nojawano Ki Jinsi Uljaney Alaj-e-Nabi P.B.U.H Aur Jadid Science  
Book Detail
 
 
Nojawano Ki Jinsi Uljaney Alaj-e-Nabi P.B.U.H Aur Jadid Science
نوجوانوں کی جنسی الجھنیں علاج نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور جدید سائنس  
Author/Translator: Muhammad Tariq Mehmood Chugtai 
Price: $ 6.00
Format: Hard Cover, 255Pages, Weight: 415 gm
Product-Id: 1011120
Publisher: Ilm O Irfan Publishers
Publish date: 2004
Productid:1011120  
Quantity:
 

 

خیالات اور کتاب کا نچوڑ

کتاب جنسی الجھنیں آپکے ہاتھ میں ہے کتاب کیا ہے آپ مطالعہ کرنے کے بعد اسکا مکمل نتیجہ اپنے ذہن میں اخذ کر ہی لیں گے ۔

دراصل ایک ایسا خوف اور ایک ایسا امن جس کو شرم کی زبان میں جنس کہتے ہیں خوف اس لیے کہ اگر اسکا غلط استعمال ہوا تو دنیا اور آخرت میں بھی ہمیشہ کا امن ہی امن ہو گا ۔

میری سطور آپ کی توجہ اس طرف مبذول کرنے کے لیے ہی ہیں کہ کبھی غور اور فکر کے دامن کو تھام کر احساس ہوا کہ آج کا جوان،مرد اور بوڑھا کیا اپنے آپ کو مکمل تندرست اور تنومند محسوس کر رہا ہے کیونکہ میری زندگی مسلسل معالجاتی زندگی ہے جس میں ہمہ وقت مریضوں سے واسطہ اور رابطہ رہتا ہے ہر مرض کے مریض دیکھنے کو ملتے ہیں- لیکن جب بھی کسی جنسی مرض اور الجھن کا مریض علاج کی غرض سے رابطہ کرتا ہے اور پھر اسکی سابقہ ہسٹری پر غور کیا جاتا ہے تو پتہ یہ چلتا ہے کہ دامن پر آشوب رہا ہے یا ہے ۔

آخر ایسا کیوں؟

یہ ایک ایسا سوال ہے کہ جس کا جواب میرا قلم دینے سے قاصر ہے کیونکہ شرم و حجاب کے پیراہن میں الجھے اور اٹکے الفاظ ہی میرے جوابات ہو سکتے ہیں جو میں نے اس کتاب میں پیش کیے ہیں کوشش کی ہے کہ اس کتاب کو معاشرے کی اصلاح اور فلاح کا ذریعہ بناؤں اور کوئی اس سے غلط معنی لیتا ہے تو وہ اس کا ناصاف ضمیر ہے- ورنہ میرا مقصد صرف اور صرف راہنمائی ہے صحت تندرستی اور اخلاق کی طرف- آیۓ ہم اس اخلاقی حصار کو تھامتے ہوۓ اس کتاب کی ورق گردانی کرتے ہیں ۔

 

محبت کی ناپ تول

امریکا کی مرد و عورت کی جنسی زندگی کی تحقیق کے سلسلے میں بلند و بانگ دعوے تو ہو رہے ہیں لیکن جو بات سب سے زیادہ اہم ہے،اسکو بالکل نظرانداز کر دیا گیا ہے یعنی مسئلے کے گہرے انسانی پہلو کے مقابلہ مخص حیوانی پہلو کو زیادہ اہمیت دی گئی ہے گرافوں اور اعداد و شمارے پر مشہور کنسے رپورٹ سے موجودہ زمانہ کی سب سے بڑی اس غلط فہمی کو سائنس کی سندقبول دے دی ہے کہ جنس مقابلہ کا گھریلو کھیل ہے جس میں برج اور ٹیبل ٹینس کی طرح طریقہ کار کے مطالعہ اور زیادہ سے زیادہ مرتبہ ساتھیوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کے ساتھ پریکٹس کرنے کے بعد مہارت حاصل ہو جاتی ہے ۔

محقیقن یہ بنیادی سوال کرنا بھول گۓ جو انسانوں کے لیے اہمیت رکھتا ہے کہ محبت کرنے میں جذباتی کیفیت کی کیا نوعیت ہوتی ہے- وہ سمجھتے ہیں کہ محبت کھیلوں کا ایک مقابلہ ہے جس میں اس تجربہ کی نوعیت کے مقابلے میں عاشقوں کی تعداد اور جنسی مہوں کی کثرت یعنی اسکور کا ریکارڈ زیادہ اہمیت رکھتا ہے- اس غلط فہمی کے نتیجہ کے طور پر جو رپورٹیں برآمد ہوتی ہیں،ویسے مرد اور عورتوں کے دماغوں میں اور بھی الجھنیں ڈال دیتی ہیں جو جنس کے معاملے میں پہلے ہی الجھے ہوۓ ہیں- نتیبہ یہ ہوتا ہے کہ بحیثیت انسان کے ان میں اپنے آپ پر بھروسہ کا جذبہ کم ہو جاتا ہے ۔

جنسی مغالطہ کے شکار یہ سمجھ لیتے ہیں کہ وہ فعل جس کے متعلق انکو یقین دلایا گیا تھا کہ وجد آفریں اور فرحت بخش ہوتا ہے مشینی اور بے روح بھی ہو سکتا ہے اسکا نتیجہ اکژ تلخ کلامی کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے حالانکہ ایسی کیفیت پیدا ہونی چاہیے تھی جس میں سکون ملتا اور جذبات کو قرار نصیب ہوتا- محبت کے بغیر ایسی متوقع کیفیت کبھی پیدا نہیں ہو سکتی جب تک دوسرے ساتھی کے لیے اظہار محبت نہ ہو،جنسی عمل سے کیفیت و جد پیدا نہیں ہو سکتی- محبت دراصل انسانی حیثیت سے محبوب کے جذبات و احساسات سے گہری واقفیت کا نام ہے- اسکے لیے دل میں عزت ہونی چاہیے اور وجدانی طور پر ایک مسلمہ ہونا چاہیے کہ اسکی ضروریات بھی اتنی ہی اہم ہیں جتنی آپکی ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108