::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Art & Literature > Palmistry & Stuff > Dasti Shansi Ka Jadid Encyclopedia  
Book Detail
 
 
Dasti Shansi Ka Jadid Encyclopedia
دست شناہی کا جدید انسائیکلوپیڈیا  
Author/Translator: Mansoor Ahmed Bhatti 
Price: $ 5.71
Format: Hard Cover, 448Pages, Weight: 590 gm
Product-Id: 1011119
Publisher: Ilm O Irfan Publishers
Publish date: 2006
Productid:1011119  
Quantity:
 

 

یہودی تاریخ دان جوزیفس ہمیں بتاتا ہے کہ قیصر روم جولئیس سیزر دست شناسی کے فن میں اتنا ماہر تھا کہ کسی کے لیے اسے دھوکا دینا مشکل تھا- جوزیفس مزید بتاتا ہے کہ ایک بہروپیا سیزر کے دربار میں حاضر ہوا اور اپنے آپکو ہیروڈ کا بیٹا الیگزینڈر بتایا- اس نے اپنی اسناد سفارت پیش کیں- جب رسم انجام کو پہنچی تو شاہ وقت نے بہروپۓ کو عزت و احترام کے ساتھ اپنے قریب بٹھایا اور اپنی دست شناہی سے دلچسپی ظاہر کرتے ہوۓ اسکا ہاتھ دیکھنے کی خواہش ظاہر کی- شاہی درخواست دراصل ایک حکم کے مطابق ہوتی ہے- ایلچی کے لیے حکم بجا لانے کے سوا کوئی چارہ کار نہ تھا ۔

قیصر روم نے اس بھروپیۓ کے ہاتھوں کے نقوش کا مطالعہ بڑی احتیاط اور ژرف نگاہی سے کیا اور بہروپۓ کا جھوٹ پکڑا گیا- سیزر کو اسکے ہاتھ پر راجہ لوپ نظر نہیں آیا تھا،جو شاہی سفیروں کی علامت ہوتا ہے اور جولئیس سیزر کا پکا یقین ہو گیا کہ وہ آدمی فریبی اور چالباز تھا ۔

پچھلی صدی کے ربع اول میں جب اہرام مصر کی کھدائی ہوئی تو آج سے ہزاروں سال پہلے کی مصری تہذیب کے نمونے ماضی کی تاریکیوں سے منظر عام پر آنے لگے- روزمرہ استعمال کے برتنوں سے لے کر فن سنگتراشی کے لاجواب اور انمول شاہکار منظر عام پر آۓ- قدیم علوم و فنون پر کسی انمٹ روشنائی سے لکھی ہوئی کتابیں بھی دستیاب ہوئیں- ان دفینوں کا وافر حصہ لندن پہنچا اور آج بھی برٹش میوزیم میں ارباب نظر کے لیے سامان حیرت و استعجاب ہے ۔

 

ہاتھ نرم ہیں یا سخت

اپنے سائل کے متعلق،جس کا آپ معائنہ کر رہے ہیں،کوئی راۓ قائم کرنے سے قبل یہ ضروری ہے کہ آپکو معلوم ہو کہ اسکے اندر توانائی کتنی ہے- کیونکہ یہ بات واضح ہے کہ چاہے وہ کتنا ہی ذہین کیوں نہ ہو،اگر وہ سست اور کاہل ہے،ذہانت بجاۓ متحرک ذریعوں میں استعمال ہونے کے خیالی پلاؤ پکانے میں ضائع ہو جا‎ۓ گی ۔

گداز ہاتھ

اگر ہاتھ دبانے میں نرم محسوس ہوں تو انسان کے لچکدار ذہنی رجحانات کی نشاندہی کرتے ہیں- گداز ہاتھوں والے زندگی کے ہر شعبے میں نفیس خیالات رکھتے ہیں- کھانے پینے اور جنسی فعل سے دلی رغبت رکھتے ہیں- قدرے کاہل اور سست ہوتے ہیں- بہت زیادہ غم و غصہ کا اظار نہیں کرتے- زندگی کے محتلف معاملات میں انتہائی رویہ اختیار نہیں کرتے- گداز ہاتھوں والوں کی ایک بڑی خوبی یہ ہوتی ہے کہ وہ خود کو ہر قسم کے ماحول میں ڈھال سکتا ہے- ذہین ہونے کی وجہ سے ان کاموں میں زیادہ دلچسپی نہیں لیتے جہاں جسمانی محنت و مشقت درکار ہو- روایات،رسم و رواج،مذہب اور قواعد و ضوابط کے بہت زیادہ پابند نہیں ہوتے- دوستی اور بھائی چارے کے اصول پر یقین رکھتے ہیں- نۓ خیالات اور نظریات انکو بھاتے ہیں- فیشن کے بہت دلدادہ ہوتے ہیں- رنگینی اور موج مستی انکی شخصیت کے نمایاں پہلو ہیں- دوستی اور بھائی چارے کے اصول پر یقین رکھتے ہیں ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108