::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
School & Education > Thinking Course  
Book Detail
 
 
Thinking Course
تھنکنگ کورس  
Author/Translator: Zulfiqar Ahmed 
Price: $ 6.00
Format: Hard Cover, 223Pages, Weight: 440 gm
Product-Id: 1011105
Publisher: Takhleeqat
Publish date: 2006
Productid:1011105  
Quantity:
 

 

یہ بڑی حیران کن بات ہے کہ تعلیم نے اپنے نصابات میں بہت معمولی توجہ "سوچنے کی مہارت" پر دی ہے- تعلیم میں یہ فضول عقیدہ بھی پایا جاتا ہے کہ فرد کے لیے معلومات اور ذہانت ہی کاقی ہیں- ذہانت کسی کار کی ہارس پاور(توانائی) کی مانند ہے جبکہ سوچ وہ مہارت ہے جس سے کار چلائی جاتی ہے- ایسے بہت سے انتہائی ذہین لوگ موجود ہیں جو معمولی سوچ بچار کرنے والے ہیں- اسکے برعکس یوں بھی ہے کہ بہت کم ذہین لوگ بھی موجود ہیں جو بہتر سوچ رکھتے ہیں ۔

گورنمنٹ کے ایک پروگرام پر بیکار نوجوانوں کو جب پانچ گھنٹے سوچ کے بارے میں تعلیم دی گئی تو روزگار کے مواقع میں 500 فیصد اضافہ ہوا- ان نوجوانوں نے سکول سے اپنا تعلق یہ سوچ کر ختم کر لیا تھا کہ وہ احمق ہیں- جب انھیں اس بات کا علم ہوا کہ وہ احمق نہیں ہیں تو انکی خوداعتمادی بڑھ گئی- انھوں نے روزگار کے لیے درخواستیں دیں اور روزگار حاصل کیا اور اس پر ڈٹے رہے- سکول،طلبہ کا دو تہائی جو ہر تو معاشرے اور یونیورسٹیوں میں برباد کر ڈالتے ہیں اور بچا کھچا ایک تہائی ویسے بھی زرخیز نہیں رہنے دیتے ۔

جب سوچ کے کسی پہلو کے بارے میں پڑھایا جاتا ہے تو وہ تمام منطق،تنقیدی سوچ اور تجزئیے وغیرہ سے متعلق ہوتا ہے- یہ بھی قدر و قیمت رکھتا ہے لیکن سوچ کے معمولی حصے کے لیے کسی موٹرکار کا اگلا قریبی پہیہ بے شک بڑا کارآمد ہے لیکن ناکافی ہے ۔

 

سوچ،مہارت کے طور پر

آپ کے پاس دو اتتخاب ہیں

سوچنا ایک ذہانت کا معاملہ ہے- ذہانت کا تعین جینز (نسلی توریت کی اکائی) سے ہے جس کے ساتھ آپ پیدا ہوۓ- آپ اپنی سوچ کو اس سے زیادہ نہیں بدل سکتے جس قدر آپ اپنی آنکھوں کے رنگ کو بدل سکتے ہیں ۔

سوچنا ایک مہارت ہے جس کی نشوونما تربیت سے،مشق سے اور اسے بہتر بنانے کے طریقے سیکھ کر کی جا سکتی ہے- سوچنا کسی بھی دوسری مہارت سے زیادہ مشکل نہیں ہے اور ہم اس مہارت میں مزید بہتر ہو سکتے ہیں بشرطیکہ ہمارے اندر اسے بہتر بنانے کی قوت ارادی موجود ہو ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108